غلط یا گمراہ کن معلومات
تجویز کے لیے اہل نہیں:
کوئی نقصان دہ غلط معلومات جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ تخلیق کاران اور پارٹنرز اپنے مواد کی حقیقت چیک کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ تخلیق کاران اور پارٹنرز کو غلط اور گمراہ کن مواد شائع کرنے سے منع کیا گیا ہے، خواہ موضوع سنگین ہو (سیاست، صحت، المناک واقعات) یا غیر سنجیدہ
ہو (تفریحی گپ شپ، دھوکہ دہی وغیرہ)۔ وسیع تر ناظرین کے تجویز کے لئے اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:
سیاسی غلط یا غیر مصدقہ معلومات
ہماری کمیونٹی کی ہدایات سیاسی غلط معلومات کی ممانعت کرتی ہیں، جیسے کہ ووٹنگ کے بارے میں غلط معلومات، کسی امیدوار کے مؤقف کی غلط نمائندگی یا دیگر مواد جو شہری عمل کو کمزور کرتا ہے۔ ایسی مثالیں ممکن ہیں جہاں ہماری جائزہ لینے کی ٹیمز یہ تصدیق کرنے سے قاصر ہوں کہ آیا کوئی سیاسی دعویٰ سچ، جھوٹ، یا ممکنہ طور پر گمراہ کن ہے یا نہیں۔ دوستوں یا فالوورز کے درمیان مبہم مواد کی اجازت ممکن ہے، تاہم یہ مواد سفارش کیے جانے کا اہل نہیں ہو گا۔
صحت سے متعلق غلط یا غیر مصدقہ معلومات
ایسا مواد ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ مواد ان مواد سے متعلق ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
المناک واقعات کی تردید
ایسا مواد ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ مواد ان کی متعلقہ ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
مسخ شدہ میڈیا جو غلط یا گمراہ کن ہو
ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں مسخ شدہ میڈیا کے نقصان دہ ہونے کے امکانات پر توجہ دی گئی ہے (مثال کے طور پر، کسی سیاستدان کی شرمندہ کر دینے والی حرکت پر مبنی ڈیپ فیک)۔ اس سے بھی آگے بڑھ کر ہماری مواد کی ہدایات جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی تشہیر کو روکتی ہیں، خواہ معاشرے کے لئے اس میں کوئی واضح خطرہ موجود نہ بھی ہو۔ مثال کے طور پر، ایسی کلک بیت ٹائل تصاویر جو فوٹو ایڈیٹنگ ٹولز یا AI کے ذریعے بس کے سائز جتنا سانپ دکھاتی ہیں، یا اداکاروں کو مخصوص لباس میں ترمیم کر کے کاسٹنگ کے بارے میں مکمل طور پر بے بنیاد افواہیں پھیلاتی ہیں؛ یہ مثالیں شاید شہری سالمیت یا عوامی صحت کے لیے خطرہ نہ ہوں، لیکن وہ گمراہ کن ضرور ہیں۔
دیگر افراد، برانڈز یا تنظیموں کی گمراہ کن نقالی
ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، اور مواد کی یہ ہدایات مبہم یا غیر واضح نقالی کی ممانعت کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ طنز، پیروڈی اور تبصرے کی اجازت ہے، لیکن مواد کے اصل حقائق کی حقیقت 13 سال تک کے نوعمر ناظرین کے لیے بھی معقول حد تک واضح ہونی چاہییے۔
ہر قسم کے گمراہ کن مارکیٹنگ ہتھکنڈے
ہم ان لنکس کی ممانعت کرتے ہیں جن میں حد سے زیادی ری ڈائریکٹس ہوں یا ایسے لنکس جو پاپ اپس، پاپ انڈرز یا اشتہارات کا ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالیں۔ آپ اپنے مواد میں لنک ظاہر کرنے کے بعد اس کی آخری منزل یا لینڈنگ پیج تبدیل نہیں کر سکتے۔ آپ کے مواد میں موجود تمام لنکس کیلئے ہماری مواد کی ہدایات کی تعمیل کرنا بھی ضروری ہے۔
انگیجمنٹ کا جھانسہ
اس سے مراد ایسا مواد ہے جس کا مقصد ناظرین کو تفریح یا معلومات دینا نہیں، بلکہ Snap کے ویوز یا انٹرایکشنز بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ہیرا پھیری کرنا ہے۔ انگیجمنٹ کا جھانسہ اکثر ایسی توقع پیدا کرتا ہے جو کبھی پوری نہیں ہوتی۔ ذیل میں ممنوعہ انگیجمنٹ جھانسوں کی مثالوں کی ایک غیر جامع فہرست دی گئی ہے:
"اس کے لیے انتظار کریں" کا ایک کیپشن، لیکن "یہ" کبھی نہیں ہوتا۔
Snapchat کے غیر موجود فیچرز پر مبنی چیلنجز، جیسے کہ " Snapchat آپ کو اسے 10 بار پسند کرنے کی اجازت نہیں دے گا"۔
لائکس یا شیئرز کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوششیں، جیسے کہ "اگر اس پر 20,000 لائکس آئیں، تو میں اپنا سر منڈوا لوں گا۔"
متن کے طویل بلاکس، کسی چیز کی مختصر جھلک، یا "فرق تلاش کریں" جیسے کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو Snap دوبارہ دیکھنے یا روکنے کا جھانسہ دینے کی کوششیں۔
گمراہ کن یا سنسنی خیز سرخیاں یا ٹائلز، جیسے کہ اداکاروں کے انتخاب سے متعلق بے بنیاد افواہیں، کسی مشہور شخصیت کی برسوں پرانی گرفتاری کو بطور بریکنگ نیوز پیش کرنا، یا کسی کے جسم یا چہرے کی تصویر کو اس طرح ایڈٹ کرنا کہ اس میں بڑی تبدیلی کا تاثر ملے، وغیرہ۔
غیر قانونی یا ریگولیٹڈ سرگرمیاں