Snapchat پر نوجوانوں کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات

ہم اپنی کمیونٹی کے لیے Snapchat کو ایک محفوظ اور تفریحی ماحول بنانے کے لیے پر عزم ہیں، اور ہم نے شروع سے ہی اپنی سروس میں رازداری اور حفاظتی خصوصیات شامل کی ہیں۔

نوجوانوں کے لیے معیاری ڈیفالٹ سیٹنگز

ہم Snapchat پر نوجوانوں (عمر 13-17سال) کو اضافی حفاظتی تدابیر فراہم کرتے ہیں، جن میں حفاظت اور رازداری کی سیٹنگز ڈیفالٹ طور پر فعال ہوتی ہیں۔

نوجوانوں کے اکاؤنٹس ڈیفالٹ طور پر نجی ہوتے ہیں

Snapchat کے تمام اکاؤنٹس کی طرح، نوجوانوں کے اکاؤنٹس ڈیفالٹ طور پر نجی ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ دوستوں کی فہرستیں نجی ہوتی ہیں، اور سنیپ چیٹرز
صرف باہمی طور پر قبول شدہ دوستوں, یا ان لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں جن کے نمبرز وہ پہلے ہی اپنے رابطوں میں محفوظ کر چکے ہیں۔

سنیپ چیٹرز
کو ایک دوسرے کو ٹیگ کرنے کے لیے ایک دوسرے کا دوست ہونے کی ضرورت ہے

سنیپ چیٹرز
صرف اس صورت میں ہی ایک دوسرے کو Snaps، کہانیاں، یا Spotlight ویڈیوز میں ٹیگ کر سکتے ہیں جب وہ پہلے ہی دوست ہوں (یا ان لوگوں کے فالوورز ہوں جن کی پروفائلز عوامی ہیں)۔

عوامی پروفائلز: ڈیفالٹ طور پر آف ہوتی ہیں، صرف بڑی عمر کے حامل نوجوانوں کے لیے دستیاب ہیں

کچھ بڑی عمر کے حامل نوجوانوں (عمر 16-17سال) کو عوامی پروفائلز تک رسائی حاصل ہوتی ہے، جو کہ ایک ایسا تعارفی تجربہ ہے جو اگر وہ چاہیں، انہیں Snapchat پر مواد کو زیادہ وسیع پیمانے پر شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور اس کے ساتھ احتیاطی حفاظتی اقدامات موجود ہوتے ہیں، یہ خصوصیت ان یوزرز کے لیے ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے۔ عوامی پروفائلز کے ذریعے، یہ بڑی عمر کے حامل نوجوان عوامی کہانی پوسٹ کر کے یا Spotlight پر ویڈیو جمع کروا کر اپنے Snaps کو عوامی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ پھر یہ Snaps ان کی عوامی پروفائل پر محفوظ کی جا سکتی ہیں تاکہ وہ اپنی پسندیدہ پوسٹس دکھا سکیں۔

بڑی عمر کے حامل وہ نوجوان جن کے پاس مواد کو عوامی طور پر شیئر کرنے کا یہ آپشن موجود ہے، وہ ہر مواد کو پوسٹ کرتے وقت یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اسے عوامی بنانا ہے یا نجی رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ، جیسا کہ تمام سنیپ چیٹرز
کے ساتھ ہوتا ہے، نوجوانوں کے پاس دانستہ پوسٹ کرنے کے آپشن کے ساتھ ہر قسم کے مواد پر مکمل کنٹرول ہوتا ہے جو وہ تخلیق کرتے ہیں، جو انہیں اس بات کا تعین کرنے کا موقع دیتا ہے کہ Snaps کہاں شیئر ہوئیں، کون انہیں دیکھ سکتا ہے، اور آیا وہ اپنی پروفائل پر محفوظ کی جائیں گی یا نہیں۔

چھوٹی عمر کے حامل نوجوانوں (عمر 13-15 سال) کے پاس عوامی پروفائلز تک رسائی نہیں ہے۔

ڈیفالٹ طور پر عمر کے لیے موزوں مواد

ہم Snapchat پر غیر ماڈریٹڈ مواد کو وسیع پیمانے پر تقسیم ہونے کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔ اس ماڈریشن کے حصے کے طور پر، ہم تشخیصی ٹولز اور اضافی عمل استعمال کرتے ہیں تاکہ بڑے پیمانے پر ناظرین تک نشر ہونے سے پہلے اس عوامی مواد کا ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے مطابق جائزہ لیا جا سکے۔

ہمارے پاس نوجوانوں کو عمر کی مناسبت سے مناسب تجربہ فراہم کرنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم انسانی جائزے اور مشین لرننگ کا امتزاج استعمال کرتے ہیں تاکہ یوزر کے ذریعے تخلیق کردہ عوامی مواد کی شناخت کی جا سکے جو کچھ لوگوں کو غیر مناسب لگ سکتا ہے، تاکہ یہ نوجوانوں کے اکاؤنٹس کو تجویز کرنے کے لیے اہل نہ ہو۔

ہم اس کے علاوہ مضبوط فعال تشخیصی ٹولز بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ ایسی عوامی پروفائلز کو تلاش کیا جا سکے جو عمر کے لحاظ سے غیر مناسب مواد کی تشہیر کرنے کی کوشش کر تے ہیں، اور ہم ان اکاؤنٹس کے خلاف ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے مطابق کارروائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لوکیشن شیئرنگ: ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے

Snap میپ پر لوکیشن شیئرنگ تمام سنیپ چیٹرز
کے لیے ڈیفالٹ طور پر بند ہوتی ہے۔ ایسے سنیپ چیٹرز
جو اپنی بالکل درست لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں، وہ صرف Snapchat پر اپنے دوستوں کے ساتھ وہ لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں، اور اپنی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کر کے وہ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ ان میں سے کون سے دوست Snap میپ پر ان کی لوکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ Snapchat پر آپ کے دوستوں کے علاوہ کسی کے ساتھ لوکیشن شیئر کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہوتا

مواد اور تشہیر

حقیقی دوستوں کی جانب سے مواد پر مشغولیت

بڑی عمر کے حامل نوجوان (عمر 16-17سال) ان لوگوں سے اپنی عوامی کہانیوں پر کہانی کے جوابات موصول کر سکتے ہیں جو انہیں فالو کرتے ہیں، لیکن ان جوابات سے براہ راست چیٹ گفتگو میں مشغول نہیں ہو سکتے۔ Snapchat پر جوابات تخلیق کاروں تک پہنچنے سے پہلے فلٹر کیے جاتے ہیں - اور یہ فلٹرنگ عوامی پروفائلز کے حامل بڑے نوجوانوں کے لیے مزید سخت ہے۔ سنیپ چیٹرز
کے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ وہ جوابات کو مکمل طور پر بند کر دیں، یا مختلف اصطلاحات کو بلاک کر دیں تاکہ بات چیت کو بااحترام اور خوشگوار رکھا جا سکے۔ اور نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے، ہم نے اضافی اقدامات کیے ہیں تاکہ عوامی مواد ان بالغ افراد کی طرف سے غیر متوقع چیٹس کا سبب نہ بنے، جو نوجوان کے موجودہ دوستوں کے نیٹ ورک کا حصہ نہیں ہیں۔

نوجوانوں کے عوامی مواد کی محدود تقسیم

بڑی عمر کے حامل نوجوانوں کی طرف سے پوسٹ کی جانے والی عوامی کہانیاں صرف ان سنیپ چیٹرز
کو تجویز کی جاتی ہیں جو پہلے ہی ان کے دوست یا فالوورز ہیں اور دیگر سنیپ چیٹرز
کو جن کے ساتھ وہ مشترکہ دوست رکھتے ہیں۔ یہ عوامی کہانیاں وسیع تر کمیونٹی میں تقسیم نہیں کی جاتیں، بشمول ہماری ایپ کے اس سیکشن میں شامل نہیں کی جاتیں جہاں سنیپ چیٹرز
اپنی ذاتی نوعیت کے مطابق دیکھنے کے تجربے کے ساتھ مواد تلاش کرتے ہیں جو ان کے لیے متعلقہ ہوتا ہے۔

سوشل موازنے کے میٹرکس کے مقابلے میں تخلیقی صلاحیت

نوجوان سنیپ چیٹرز
یہ نہیں دیکھیں گے کہ کتنے لوگوں نے ان کی کہانیوں یا Spotlights کو "پسند" کیا، تاکہ عوامی طور پر منظوری کے میٹرکس جمع کرنے کے دباؤ کے مقابلے میں تخلیقی صلاحیت پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔

مواد کا فعال جائزہ

ہم سمجھتے ہیں کہ بڑی عمر کے حامل نوجوانوں کو Snapchat کے مواد کی ہدایات سے متعارف کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے، اور ہم سنیپ چیٹرز
کو کچھ ایسا پوسٹ کرنے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں انہوں نے مکمل طور پر تسلی نہ کی ہو۔ ہم انسانی اور مشینی جائزے کے ذریعے Spotlight ویڈیوز کی فعالیت کے ساتھ نگرانی کرتے ہیں، تاکہ اس قسم کے مواد کو وسیع پیمانے پر تجویز کیے جانے سے پہلے ہی اس کی ماڈریشن کی جا سکے۔

عمر کی مناسبت سے تشہیر

Snapchat پر اشتہارات کا زمرے اور لوکیشن کے لحاظ سے جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ ایسے اشتہارات کی نشاندہی کی جا سکے اور ان پر پابندی عائد کی جا سکے جو ہمارے اشتہارات کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور نوجوانوں کے لیے اشتہارات کے مواد اور ہدف بندی پر اضافی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہمارے پاس ایسی پابندیاں موجود ہیں جو جوئے یا شراب کے اشتہارات کو ان افراد کو دکھانے سے روکتی ہیں جو اپنے دائرہ اختیار میں قانونی عمر سے کم ہیں۔ ہم اپنے اشتہاری طریقوں سے متعلق اضافی معلومات یہاں فراہم کرتے ہیں۔

غیر مطلوبہ دوستی اور رابطے کے خلاف حفاظتی اقدامات

ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان Snapchat پر اپنے حقیقی دوستوں کو تلاش کرنے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہوں، اور اجنبی لوگوں کے لیے Snapchat پر نوجوانوں کو تلاش کرنا مشکل بنائیں۔ ہم ایسا اس طرح سے کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے پاس دوسرے یوزر کے ساتھ موجودہ تعلق کے متعدد باہمی روابط کے مشترک ہونے یا ایک دوسرے کے ساتھ موجودہ فون کے رابطے میں ہونے جیسے شواہد موجود نہ ہوں، نوجوانوں کو تلاش کے نتائج میں ظاہر ہونے سے روک کر رکھتے ہیں۔

ہم نوجوانوں کے لیے ان کے حقیقی دنیا کے دوستوں کے نیٹ ورک کے علاوہ سنیپ چیٹرز
کے ساتھ مربوط ہونے کو مزید مشکل بنانے کے لیے مسلسل دیگر طریقے تلاش کرتے ہیں۔

بلاک کرنا، چھپانا اور رپورٹ کرنا

اگر کوئی نوجوان کسی دوسرے سنیپ چیٹر سے مزید تعلق نہیں رکھنا چاہتا، تو ہم دیگر سنیپ چیٹرز
کو رپورٹ، بلاک یا چھپانے کے لیے ایپ میں موجود ٹولز فراہم کرتے ہیں۔

چیٹ کے دوران انتباہات

اگر کوئی نوجوان کسی ایسے شخص کو پیغام بھیجتا ہے یا اس کی طرف سے کوئی پیغام موصول کرتا ہے جس کے ساتھ وہ پہلے سے باہمی دوستوں کا اشتراک نہیں کرتا یا ان کے رابطوں میں نہیں ہے، تو انہیں ایپ میں ایک انتباہ موصول ہو گی۔ یہ پیغام نوجوانوں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ غور سے جائزہ لیں کہ آیا وہ رابطے کی اجازت دینا چاہتے ہیں، اور انہیں یہ یاد دلاتا ہے کہ صرف ان لوگوں سے رابطہ کریں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔

والدین کے لئے ٹولز اور وسائل

فیملی سینٹر

Snapchat کا فیملی سینٹر ہمارے والدین کے لئے کنٹرولز کے مجموعے کی پیشکش کرتا ہے جو اندراج شدہ نگہداشت کاران اور نوجوانوں کو Snapchat پر نیویگیٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مزید یہ کہ فیملی سینٹر والدین کو درج ذیل چیزوں کی صلاحیت فراہم کرتا ہے:

  • یہ دیکھنا کہ ان کے نوجوانوں نے پچھلے سات دنوں میں کون سے Snapchat کے دوستوں یا گروپس کے ساتھ چیٹ کی ہے، اس طریقے سے جو ان کی گفتگو کے اصل مواد ظاہر کیے بغیر ان کی رازداری کا تحفظ کرے؛

  • اپنے نوجوانوں کے موجودہ دوستوں کی مکمل فہرست دیکھنا اور ان نئے دوستوں کو آسانی سے دیکھنا جنہیں انہوں نے حال ہی میں شامل کیا ہے، تاکہ ان کے نئے رابطوں کے بارے میں گفتگو آسانی سے شروع کی جا سکے؛

  • اپنے نوجوانوں کی حساس مواد کو کہانیوں اور اسپاٹ لائٹ میں دیکھنے کی صلاحیت کو سخت ترین سیٹنگ تک محدود کرنا۔ نوٹ: نوجوانوں کو پہلے ہی کہانیوں / Spotlight پر 18 سال سے زائد عمر کے سنیپ چیٹرز
    کے مقابلے میں فلٹر شدہ مواد دکھایا جاتا ہے؛

  • My AI، ہمارے AI سے چلنے والے چیٹ بوٹ، کو اپنے نوجوانوں کو جواب دینے سے غیر فعال کرنا؛

  • اپنے نوجوان سے ان کی لائیو لوکیشن شیئر کرنے کے لیے درخواست بھیجنا؛

  • اپنے نوجوان کی سالگرہ کی سیٹنگز دیکھنا؛ اور

  • آسانی سے اور رازدارانہ طور پر براہ راست ہماری 24/7 ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیم کو کسی بھی ایسے اکاؤنٹس کی رپورٹ کرنا جن کے بارے میں والدین فکر مند ہوں۔

ہم فیملی سینٹر میں مسلسل نئی خصوصیات شامل کر رہے ہیں، لہٰذا تازہ ترین سیٹنگز کے لیے براہ کرم فیملی سینٹر کا جائزہ لیں۔

والدین کے لیے وسائل

ہمارے پاس خاص طور پر والدین کے لیے کئی وسائل موجود ہیں تاکہ وہ Snapchat کے بارے میں مزید جان سکیں، جیسا کہ ہماری والدین کے لیے Snapchat گائیڈ۔ اور ہماری YouTube سیریز والدین کو Snapchat کی بنیادی باتیں سمجھنے اور ان حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے جو ہم نے نوجوانوں کے لیے Snapchat کو محفوظ بنانے کے لیے نافذ کیے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے پیش کردہ خصوصی حفاظتی اقدامات کے متعلق یہاں سے مزید جانیں۔

نوجوانوں کے لیے سکیورٹی چیک-انز

ہم تمام سنیپ چیٹرز، بشمول نوجوانوں کو، ان کی رازداری کی سیٹنگز اور اکاؤنٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کے لیے باقاعدہ یاددہانیاں بھیجتے ہیں۔ Snap میپ کی رازداری اور حفاظتی یاددہانی کے سپورٹ کا صفحہ وضاحت کرتا ہے کہ کیسے نوجوان لوکیشن شیئرنگ کو فعال اور غیر فعال کر سکتے ہیں، اور رازداری اور تحفظ سے متعلق ایسی حفاظتی تجاویز فراہم کرتا ہے جن کو شیئر کرنے کے دوران مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔

ہم یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ تمام سنیپ چیٹرز
دو عوامل پر مبنی توثیق کو فعال کریں اور اپنی ای میل اور فون نمبر کی تصدیق کریں۔ ان اضافی حفاظتی اقدامات کو فعال کرنا برے عناصر کے لیے نوجوانوں کے اکاؤنٹس کو نقصان پہنچانے کا عمل مشکل بنا دیتا ہے۔