Privacy, Safety, and Policy Hub

رازداری بذریعہ حفاظت

حفاظت اور سلامتی کو محسوس کیے بغیر ، رازداری کا احساس حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ کرنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں بروئے کار لاتے ہیں۔ Snapchat آپ کو اپنا اکاؤنٹ محفوظ کرنے میں مدد کے لیے ٹو۔ فیکٹر توثیق اور سیشن مینجمنٹ جیسے دو فیچرز بھی فراہم کرتا ہے۔ لیکن اپنے Snapchat اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ رکھنے کے لئے آپ کچھ اضافی اقدامات بھی کرسکتے ہیں:

ایک محفوظ 💪 پاس ورڈ استعمال کریں

ایک طویل، پیچیدہ اور مخصوص پاس ورڈ منتخب کریں، جو برے عناصر کو آپ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانے یا متاثرہ پاس ورڈ کی فہرستوں کا استعمال کر کے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکے۔

  • آپ کو ایک طویل پاس ورڈ چاہیے، کیونکہ ہر سال پاس ورڈ کو توڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے چھوٹے پاسورڈ کو بطور خاص خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

  • آپ کو ایک منفرد پاس ورڈ چاہیے، کیونکہ دیگر ایپلیکیشنز اور سروسز کے پاسورڈ دوبارہ استعمال کرنے کا مطلب ہے کہ اگر ان میں سے کوئی پاسورڈ غیر محفوظ ہوتا ہے، تو آپ کا Snapchat اکاؤنٹ خطرے میں ہے؛ اور

  • آپ کو ایک پیچیدہ پاس ورڈ چاہیے، کیونکہ آپ کے پاس ورڈ میں اعداد، بڑے اور چھوٹے حروف، اور علامتیں شامل کرنے سے آپ کے پاس ورڈ کو کریک کرنے میں لگنے والے وقت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

لہٰذا اپنی تخلیقی صلاحیت کے استعمال کی کوشش کریں تاکہ پاس ورڈ کے جملے "I l0ve Gr@ndma's gingerbread c00kie!" جیسے ہوں - اور نہیں، "password123" کسی کو بیوقوف نہیں بنائے گا۔ اگر آپ کو پاس ورڈ یاد رکھنے میں دشواری ہو تو، محفوظ پاس ورڈ تیار کرنے کیلئے کسی پاس ورڈ مینیجر کے استعمال پر غور کریں تو آپ کو حفظ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی! آپ کا طریقہ جو بھی ہو، یاد رکھیں: اپنا پاس ورڈ کا کبھی بھی کسی کے ساتھ اشتراک مت کریں۔

اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ کسی اور ویب سائٹ، ایپلیکیشن، یا سروس پر آپ کا اکاؤنٹ غیر محفوظ ہو گیا ہے، اور آپ نے اپنے Snapchat اکاؤنٹ پر وہی پاس ورڈ استعمال کیا ہے، تو آپ اپنے پاس ورڈ کی تبدیلی یقینی بنائیں!

اپنے فون نمبر اور ای میل ایڈریس کی تصدیق ✅ کریں

یقینی بنائیں کہ آپ اپنے اکاؤنٹ میں اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈریس شامل کریں اور دونوں کی تصدیق کریں۔ اس طرح ہمارے پاس آپ تک پہنچنے کے ایک سے زائد ذرائع ہوں گے، اور اس بات کی تصدیق کرنے کے بھی ایک سے زیادہ طریقے ہوں گے کہ یہ آپ ہیں (کوئی اور نہیں!)۔ اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کریں، اپنے ای میل اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیں، یا اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہیں تو یہ خاص طور پر اہم ہے۔ اپنے فون نمبر اور ای میل کی تصدیق کرنے کے متعلق ہدایات کے لیےیہاں جائیں۔

اس کے برعکس، اپنے Snapchat اکاؤنٹ میں ایسا فون نمبر یا ای میل ایڈریس شامل نہ کریں جو آپ کا نہ ہو۔ ایسا کرنے سے دوسروں کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی مل سکتی ہے۔ اگر کوئی آپ سے اپنا فون نمبر یا ای میل ایڈریس آپ کے اکاؤنٹ میں شامل کرنے کو کہے تو، ہمیں بتائیں۔

2️⃣- فیکٹر توثیق کا استعمال کریں

ٹو۔ فیکٹر توثیق کو آن کریں۔ ٹو۔ فیکٹر توثیق (یا مختصراً 2FA) سیکورٹی کی اضافی لیئر شامل کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے لاگ ان / پاس ورڈ کے علاوہ کوڈ فراہم کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ 2FA، کے لئے Google Authenticator یا Duo جیسی قابلِ اعتماد توثیقی ایپلیکیشن استعمال کریں، البتہ آپ بذریعہ ایس۔ ایم۔ ایس بھی 2FA کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ 2FA کو سیٹ کرنا کسی ایسے شخص کی آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو روکنے میں مددگار ہو سکتا ہے، جس نے آپ کا پاس ورڈ حاصل کر لیا ہو یا اِسکا اندازہ لگا لیا ہو۔

  • آپ کو کبھی بھی Snap یا کسی قابل اعتماد توثیقی ایپ سے موصول ہونے والا کوڈ کسی اور کو فراہم نہیں کرنا چاہیے- وہ اِسے آپ کے اکاؤنٹ کو لاگ اِن کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں!

  • اگر آپ کی ڈیوائس گم ہو جائے یا چوری ہو جائے، یا اگر آپ کو شک ہو کہ کسی نے آپ کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کیلئے ایسی ڈیوائس استعمال کی ہے، جو آپ کے اختیار میں نہیں، تو اُس ڈیوائس کو مصدقہ ڈیوائسز کی فہرست سے ہٹانا ہرگز مت بھولیں۔

اپنے سیشنز کا نظم کریں 🔑

آپ اپنے اکاؤنٹ میں تمام لاگ ان سیشنز کو دیکھنے کے لیے Snap کے سیشن مینیجمنٹ سینٹر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ واقف نہیں ہیں، تو "سیشن" اکاؤنٹ میں سائن ان کردہ انفرادی ڈیوائس یا براؤزر کی نمائندگی کرتا ہے۔  اکاؤنٹ کی سکیورٹی کے لیے سیشن مینجمنٹ سینٹر پر آنکھ رکھنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ کو شبہ ہے کہ کسی نے آپ کے اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی حاصل کر لی ہے۔ اگر آپ کوئی ایسی ڈیوائس یا براؤزر دیکھیں جسے آپ نہیں پہچانتے، تو فوری اس سیشن کو ختم کریں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیں تو ، براہ کرمہم سے رابطہ کریں۔


❌ غیر مجاز فریقِ ثالث کی ایپس کا استعمال نہ کریں

غیر مجاز فریقِ ثالث کی ایپس کا استعمال نہ کریں۔ غیر مجاز فریقِ ثالث کی ایپلی کیشنز اور پلگ ان (یا ٹوئیکس) سافٹ ویئر ڈویلپرز کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں جو Snapchat سے وابستہ نہیں ہیں اور اکثر وہ Snapchat میں اضافی خصوصیات یا فعالیت شامل کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔ لیکن، یہ غیر مجاز فریقِ ثالث کی ایپس اور پلگ ان، Snapchat کی طرف سے ان کی حمایت یا ان کو اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ وہ بعض اوقات آپ کے اور دوسرے سنیپ چیٹرز کے اکاؤنٹس کی حفاظت پر سمجھوتہ کرسکتے ہیں۔

🔒 اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے مزید تجاویز 🔒

آپ برے عناصر کے خلاف خود اپنا دفاع بہترین طور پر کر سکتے ہیں! آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کے لئے یہاں مزید تجاویز ہیں:

  • Snap یا ہماری سپورٹ ٹیم کی جانب سے دعویٰ کرنے والے کسی بھی غیر منقولہ پیغامات کا جواب نہ دیں، خاص طور پر اگر وہ آپ سے آپ کا پاس ورڈ، کوئی کوڈ یا پن، یا کوئی دوسری معلومات فراہم کرنے کے لیے کہ رہے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دے گی۔ ہم آپ سے کبھی بھی آپ کے پاس ورڈ، کوڈ، یا کسی بھی حساس معلومات کے لیے نہیں پوچھیں گے جو اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

  • کسی اور کی ڈیوائس پر اپنے Snapchat میں لاگ ان نہ کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو، آپ انہیں اپنے اکاؤنٹ تک رسائی دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے ڈیوائس پر لاگ ان کرتے ہیں جو آپ کا نہیں ہے، تو ہمیشہ مکمل طور پر لاگ آئوٹ کرنا یاد رکہیں اور بعد میں "اکاؤنٹ کو ہٹا دیں" پر کلک کریں!

  • اپنے موبائل ڈیوائس کے لیے مضبوط پاس کوڈ یا پاس فریز شامل کریں، یا بہتر ہوتا ہے کہ، اپنی ڈیوائس کو استعمال کرنے کے لئے اپنے انگلی کا نشان یا چہرے کا استعمال کرتے ہوئے بائیومیٹرک تصدیق کا استعمال کریں۔ اگر آپ کے پاس اپنے ڈیوائس کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اضافی کنٹرولز نہیں اور یہ گم ہوجاتا ہے، چوری ہوجاتا ہے یا اس پر توجہ نہیں دی جاتی ہے تو کوئی آپ کے Snapchat اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

  • مشکوک پیغامات (بذریعہ ای میل، ایس ایم ایس، یا دوسری صورت میں) پر نظر رکھیں، خاص طور پر وہ جو آپ کو قابل اعتراض لنکس پر کلک کرنے کے لیے کوشش کرتے ہیں- وہ نقصادہ ویب سائٹس کا باعث بن سکتے ہیں یا آپ کو جعلی ویب سائٹ پر اپنا پاس ورڈ درج کرنے کے لیے دھوکہ دے سکتے ہیں۔ آپ کو صرف ہماری ایپ کے ذریعے یا ویب پر ہمارے آفیشل Snapchat ڈومینز پر Snapchat تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔ کلک کرنے سے پہلے سوچیں!

Snapchat پر محفوظ رہنے کے لیے مزید تجاویز کے لیے، یہاں جائیں اور سیفٹی اسنیپ شاٹ کو سبسکرائب کریں۔