بیشتر آن لائن معلوماتی سروسز کی طرح، Snapchat بنیادی طور پر اشتہارات کے ذریعے معاونت یافتہ ہے۔ مشتہرین ان لوگوں کو اشتہارات دکھانے میں کہیں زیادہ ادائیگی کرتے ہیں جن کی اِن میں دلچسپی ہونے کا زیادہ امکان ہو۔ ہمارے لیے Snapchat کو معاوضہ وصول کرنے کے بغیر ایک تفریحی، محفوظ اور جدید آن لائن جگہ رکھنا تب تک ممکن نہیں، جب تک کہ ہم ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہ دکھائیں۔
ذاتی نوعیت کے اشتہارات مشتہرین، خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ان لوگوں تک رسائی دیتے ہیں جو ان کی مصنوعات میں واقعی دلچسپی رکھتے ہوں، جس سے اشتہاری لاگتوں کی کمی میں مدد ملتی ہے۔ زیادہ ممکنہ طور پر دلچسپی رکھنے والوں پر بجٹ مرکوز کرنے سے، ذاتی نوعیت کے اشتہارات چھوٹے کاروباروں کو اپنے ریسورسز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور مؤثر مقابلہ کرنے کے ضمن میں بااختیار بناتے ہیں۔
زیادہ تر لوگ ایسے اشتہارات کو بھی ترجیح دیتے ہیں جو زیادہ متعلقہ، تفریحی اور دلچسپ ہوں — اور غیر متعلقہ اشتہارات کو ناگوار محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ اگلے ٹاپ شیف بننے والے ہیں، تو Snapchat پر کک ویئر اور ترکیبات کے اشتہارات آپ کا وقت بہتر بنا سکتے ہیں؛ جبکہ ٹرامپولینز کے اشتہارات، شاید اتنے مفید نہ ہوں (ماسوائے کہ آپ کو چھلانگ لگانا بھی پسند ہو!)۔
آپ کا Snap پر اعتماد ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ Snapchat پر آپ کے تجربے کے کسی دوسرے حصے کی طرح یہ بات اشتہارات پر بھی اتنی ہی لاگو ہوتی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ درست توازن کی برقراری کے ساتھ ذاتی نوعیت کے اشتہارات سب کے لیے مفید ہو سکتے ہیں۔ اس کے حصول کے لیے:
ہم ذیل میں Snapchat پر اشتہارات کے کام کرنے کا طریقہ، آپ کو اشتہارات دکھانے کے لیے ہماری جمع کردہ اور استعمال کردہ معلومات اور آپ کو اپنے دیکھے جانے والے اشتہارات پر کنٹرول کی جو سیٹنگز ہم فراہم کرتے ہیں، وہ بتاتے ہیں۔
ہمارے پاس رازداری اور حفاظت کے لیے ڈیزائن کے مرحلے سے ہی شامل کردہ سخت عمل موجود ہیں۔ یہ یقینی بناتے ہیں کہ Snapchat پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے لیے ہمارا نقطہ نظر متوازن رہے۔
ہم آپ کے متعلق ہر چیز مشتہرین کے ساتھ شیئر نہیں کرتے۔ ہم مشتہرین کو صرف یہ واضح کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ کس قسم کے یوزر ان کے اشتہارات دیکھیں اور پیمائش کرنے دیتے ہیں کہ آیا ان کے اشتہارات کامیاب ہیں یا نہیں۔
ہمارے مشتہرین پر بھی بعض معیارات کی پابندی لازم ہے۔ ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی پروڈکٹس، سروسز، اور مواد کے حوالے سے ایمانداری کا مظاہرہ کریں، ہماری متنوع کمیونٹی کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں، اور آپ کی پرائیویسی پر سمجھوتہ نہ کریں۔
ہم اُن اشتہارات کو مسترد کر دیتے ہیں جو کہ ہماری تشہیری پالیسیاں پوری نہ کریں، بشمول جب کوئی اشتہار گمراہ کن ہو یا ہماری کمیونٹی کی ہدایات کو پورا نہ کرے۔ اگر آپ کو کوئی گمراہ کن اشتہار نظر آئے،تو آپ اشتہار پر مزید جانیں کا آئیکن استعمال کر کے اسے ایپ میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔