Illegal or Regulated Activities
Not Eligible for Recommendation:
Illegal or regulated activities, products or services that are prohibited in our Community Guidelines are prohibited anywhere on Snapchat. For content to be eligible for recommendation to a wider audience, it must not:
غیر قانونی سرگرمی کی سہولت کاری یا ترویج کرنا
ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ایسا مواد ممنوع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ان مواد کی ہدایات میں بھی ممنوع ہے۔
تمباکو، نیکوٹین، یا بھنگ کی مصنوعات یا سامان کو ظاہر کرنا۔
اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مقامات پر بالغان کی جانب سے ان پروڈکٹس کے استعمال کی ممانعت نہیں کرتیں جہاں یہ قانونی ہیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں۔
خطرناک شراب کے استعمال کو ظاہر کرنا
اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات بالغان کے شراب کے استعمال کو ممنوع نہیں کرتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسے مواد کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتی ہیں جو بالغ کی جانب سے زیادہ یا خطرناک شراب کے استعمال کو ظاہر کرتا ہو، جیسا کہ تیزی سے بڑی مقدار میں شراب پینا، یا نشے کی حالت یا موجودگی میں بھاری مشینزی چلانا، یا اس حد تک پینا کہ زبان لڑکھڑا جائے یا حوش و حواس معطل ہو جائیں۔
حقیقی جدید مہلک ہتھیاروں کو ظاہر کرنا
جیسے کہ بندوقیں، جنگی چاقو، دھماکہ خیز مواد وغیرہ، خبروں، تعلیم یا کھیلوں کے سیاق و سباق کے علاوہ۔
تاریخی ہتھیاروں (منجنیقوں، بلینڈر بسز، تلواروں وغیرہ) کی اجازت ہے۔
فرضی ہتھیار (کوس پلے پروپس، ویڈیو گیم ہتھیار وغیرہ) کی اجازت ہے۔
کچھ مخصوص ضابطے والے سامان یا سروسز کی تشہیر کرنا
ہماری کمرشل مواد کی پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ سنیپ چیٹرز کیسے اپنے دوستوں یا فالوورز کے ساتھ کمرشل مواد شیئر کر سکتے ہیں، بشمول وہ مواد جسے عمر یا مقام کی بنیاد پر ہدف بندی درکار ہوتی ہے۔ لیکن تجویز کا اہل ہونے کے لیے، مواد کا ایسی ریگولیٹ کردہ شعبوں کی ترویج نہ کرنا لازمی ہے:
رہائشی رئیل اسٹیٹ
روزگار کے مواقع
گیمبلنگ، اصل رقم کی گیمنگ/ شرطیں لگانا، لاٹریاں، سویپ اسٹیکس
کسی پروڈکٹ یا سروس کے ممکنہ صحت کے فوائد کے متعلق غیر حقیقی دعوے؛ سپلیمنٹس، فارماسیوٹیکلز یا وزن کم کرنے کی پروڈکٹس کی کوئی تشہیر
قرضے، سرمایہ کاریاں، کریڈٹ، کرپٹو کرنسی، NFTS، یا کوئی دیگر مالی پروڈکٹس یا سروسز
شراب
تمباکو، بھنگ اور ان سے اخذ کردہ اشیاء (نکوٹین، THC/CBD پروڈکٹس) یا ساز و سامان (ویپس وغیرہ)
دھماکہ خیز مواد، آتش بازی کا سامان، پائروٹیکنکس، دھماکے کے آلات
ڈیٹنگ ایپس، سائٹس یا سروسز
Sensitive:
The following is eligible for recommendation, but we may choose to limit its visibility to certain Snapchatters based on their age, location, preferences, or other criteria.
بالغوں کی طرف سے شراب کا معتدل استعمال
بالغوں کی طرف سے شراب کا معتدل استعمال
وزن میں کمی کے پروگرامز یا تکنیکیں
تندرستی کے مواد کی تمام ناظرین کو اجازت ہے جب اس کی توجہ وزن میں کمی کے بجائے طاقت، قوت سازی یا نقل و حرکت پر ہو۔
غیر قانونی یا ریگولیٹڈ سرگرمیوں کے فرضی حوالہ جات
مثال کے طور پر، لطیفے، اسکیٹس، فلموں یا ویڈیو گیمز کے مناظر
Hateful Content, Terrorism, and Violent Extremism