تجویز کی اہلیت

جنسی مواد

تجویز کرنے کے لیے اہل نہیں

کوئی جنسی مواد جو ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں ممنوع ہے وہ Snapchat پر کہیں بھی ممنوع ہے۔ وسیع تر ناظرین کے تجویز کا اہل ہونے کی خاطر مواد کے لیے، ضروری ہے کہ اس میں درج ذیل شامل نہ ہوں:

عریانی، جنسی افعال، اور جنسی سروسز

ہماری کمیونٹی کی ہدایات صارف کی ذاتی کہانی میں غیر فحش نگاری پر مبنی محدود عریانی کی اجازت دیتی ہیں (مثال کے طور پر، دودھ پلانے یا طبی طریقہ ہائے کار کے سیاق و سباق میں)۔ لیکن مواد کی ہدایات تمام عریانی کو، کسی بھی سیاق و سباق میں، ممنوع کرتی ہیں خواہ یہ تصویری ہو یا حقیقی ہو (مثال کے طور پر، پینٹنگز یا AI سے تیار کردہ تصاویر)۔ کمیونٹی کی ہدایات جنسی افعال کی واضح حرکتوں کی ممانعت کرتی ہیں؛ ہماری مواد کی ہدایات جنسی عمل کے کسی اظہار یا نقل کو ممنوع کرتی ہیں، خواہ شامل ہر فرد مکمل لباس میں ہو اور انداز سے مراد مزاح یا بصری اشارہ ہو۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات کسی بھی قسم کی جنسی درخواست کی ممانعت کرتی ہیں؛ ان مواد کی ہدایات سختی کے ساتھ عمل درآمد کی طرف مائل ہیں (مثال کے طور پر، اگر کوئی نسبتاً مبہم Snap جو اسنیپ چیٹرز کو کسی دوسرے اکاؤنٹ، پلیٹ فارم یا سائٹ کی طرف ہدایت کرتی ہے تو اسے آگے نہیں بڑھایا جائے گا، چاہے ہم اس بات کی تصدیق نہ کر سکیں کہ جنسی درخواست کا ارادہ ہے یا نہیں)۔

جنسی ہراسانگی اور غیر اجازت یافتہ جنسی مواد۔

یہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات میں پورے پلیٹ فارم پر ممنوع ہیں۔ مواد کی ہدایات غیر حساس اور ممکنہ طور پر توقیر کم کرنے والے جنسی مواد کی ممانعت سے بالاتر ہیں، جیسا کہ جنسی انداز و اطوار اور استحصال شدہ میڈیا جو کسی کو اس کی رضامندی کے بغیر جنسی انداز میں پیش کرتا ہے (مثال کے طور پر، کسی مشہور شخصیت کے ظاہری حلیے میں ایسی ترمیم کرنا کہ مخصوص جسمانی اعضاء میں اضافہ نظر آئے)۔ ہم کسی کی صنف اور جنسیت کے متعلق قیاس آرائی کو بھی ممنوع کرتے ہیں (مثال کے طور پر، "کیا الماری میں ___ ہے؟") اور جنسی جرائم یا جنسی ممنوعہ افعال کو مائل کرنے، سنسنی خیز فارمیٹ میں کوریج (مثال کے طور پر،"10 ٹیچرز جنہوں نے اپنے طلباء سے شادیاں کیں") کو بھی منع کرتے ہیں۔

جنسی طور پر واضح زبان

اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات سنیپ چیٹرز
کو نجی طور پر یا اپنی کہانیوں میں بالغ موضوعات پر بات کرنے سے نہیں روکتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات فحش زبان کو ممنوع کرتی ہیں جو جنسی افعال، جنسی اعضاء، جنسی کھلونوں، جنسی کام، یا جنسی ممنوعہ افعال کو بیان کرتی ہو (مثال کے طور پر، قریبی رشتوں یا جانوروں میں جنسی دلچسپی)۔ اس میں واضح طور پر جنسی سیاق و سباق میں emojis شامل ہے۔ اس میں وہ اشارے بھی شامل ہیں جو کسی خاص جنسی عمل یا جسمانی عضو کی جانب اشارہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔

واضح طور پر تجویز کرنے والی تصویر

اگرچہ ہماری کمیونٹی کی ہدایات سنیپ چیٹرز
کو غیر واضح، خلاف تہذیب تصاویر شیئر کرنے سے نہیں روکتیں، مگر یہ مواد کی ہدایات ایسی تصاویر کی ممانعت کرتی ہیں جو کیمرے، لباس، انداز یا جنسی رجحان کے انداز میں دیگر عناصر کے ذریعے کثرت سے جنسیت کو ظاہر کرنے والی جسمانی اعضاء پر زور دیتی ہوں (مثال کے طور چھاتیاں، کولہے، ران کے اندرونی حصے)۔ یہ تب بھی لاگو ہوتا ہے اگر انفرادی شخص عریاں نہ ہو، یا فرد حقیقی شخص نہ ہو (جیسے متحرک تصاویر یا ڈرائنگ )۔ اس میں جنسی جسم کے حصوں کے بے ترتیب کلوز اپس شامل ہے۔ اس میں مصنوعی جنسی سرگرمی بھی شامل ہے، جیسے جنسی پوزیشنوں میں ظاہر کرنا، جنسی اعمال کی نقل، جنسی کھلونے کی نمائش یا جنسی طور پر اشتعال انگیز انداز میں اشیاء کے ساتھ تعامل

جنسی حالات میں نابالغ

ہماری کمیونٹی کی ہدایات بچوں کے جنسی استحصال کی تمام صورتوں کو سختی سے ممنوع قرار دیتی ہیں۔ یہ مواد کی ہدایات اضافی طور پر ایسے مواد پر پابندی لگاتی ہیں جو بچوں کے جنسی استحصال یا بدسلوکی کے مواد کی قانونی تعریف سے کہیں دور ہو سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ ہم بالغان اور کم عمر بچوں کے درمیان رومانوی یا جنسی تعلقات کے متعلق کسی مواد، حقیقی یا تصوراتی، کو بڑھاوا دینے کو مسترد کرتے ہیں، تاوقتیکہ مخصوص واقعہ نمایاں مسائل، افراد یا اداروں سے اپنے تعلق کی وجہ سے خبروں کے لائق ہو۔ خبروں کے لائق ہونے کے واقعات میں بھی، جنسی حالات میں نابالغ کی کوریج کی سنسنی خیزی، اشارے یا استحصال نہ ہونا لازمی ہے۔ اس میں نابالغان کے درماین جنسی سرگرمی کے متعلق حقیقی یا تصوراتی مواد شامل ہے۔ ہم اجازت دیتے ہیں:

  • نوجوانوں کی جنسی یا صنفی شناختیں، یا عمر سے موزوں رومانوی تعلقات کے متعلق مواد، تاوقتیکہ یہ مواد اشارے پر مبنی یا واضح نہ ہو۔

  • جنسی جرائم یا جنسی ہراسانگی کی کوریج، تاوقتیکہ کوریج خبروں کے لائق ہو - مطلب یہ کہ جو پہلے سے ہی کسی نمایاں مسئلے، فرد یا ادارے سے متعلق ہو۔

حساس:

درج ذیل تجویز کرنے کے لیے اہل ہے، لیکن ہم ان کی عمر، مقام، ترجیحات یا دیگر معیار کی بنیاد پر سنیپ چیٹرز
کے لیے اس کی مرئیت کو محدود کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ظاہر کرنے والی، غیر عریاں جسم کی تصویر

اس سے مراد ایسے مناظر ہیں جو اتفاقاً ان جسمانی حصوں کی طرف توجہ مبذول کرا سکتے ہیں جو اکثر جنسی طور پر ظاہر کیے جاتے ہیں، لیکن جہاں واضح جنسی اظہار کا ارادہ نہ ہو (مثال کے طور پر،سرگرمی کے حساب سے موزوں سیاق و سباق میں چھوٹے یا تنگ کپڑے، جیسے تیراکی کا لباس، فٹنس کا لباس، ریڈ کارپٹ ایونٹس، یا رن وے فیشن)۔

معتدل تجویز کردہ زبان

اس میں مناسب اشارہ شامل ہے جو مخصوص جنسی افعال یا مخصوص جسمانی اعضاء کا اشارہ دیے بغیر مبہم جنسی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہو۔

جنسی صحت کا مواد

جو تعلیمی ہے، حفاظت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، خطرناک رویے کو فروغ نہیں دیتا اور 13سال کی عمر جتنے نابالغ سنیپ چیٹرز
کے لئے بھی موزوں ہو۔

غیر تجویز کردہ جنسی مواد

خبریں، عوامی دلچسپی کے تبصرے، یا تعلیم (مثال کے طور پر، آرٹ کی تاریخ) کے سیاق میں

بالغان کی تفریح

ایسے افراد کو نمایاں کرنے والا مواد جو بنیادی طور پر بالغ تفریح میں اپنے کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

آگے ہے:

ہراسانگی اور دھونس

Read Next