Snap Values

آسٹریلیا

جاری کردہ: 15 دسمبر 2023

اپ ڈیٹ کردہ: 15 دسمبر 2023

Snapchat پر آن لائن تحفظ

ہم کوشش کرتے ہیں کہ Snapchat پر تخلیقی صلاحیتوں اور اظہار کے لیے ایک محفوظ، دلچسپ ماحول فراہم کریں۔ اپنے پلیٹ فارم پر، ہم اپنی کمیونٹی کے رازداری کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہمارے سیفٹی سنٹر کا دورہ کریں:

آپ Snap کی حفاظتی پالیسیوں اور طریقوں کے حوالے سے کسی بھی سوال، خدشات یا شکایات کے لیے ہمیشہ ہم سے یہاں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

والدین اور نوجوانوں کی نگہداشت کرنے والوں کے لیے معلومات

صرف 13+ سال کی عمر کے افراد ہی Snapchat اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔ اگر ہمیں معلوم ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ 13 سال سے کم عمر کے کسی فرد سے تعلق رکھتا ہے، تو ہم اسے ختم کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔

ہماری والدین کی گائیڈ برائے Snapchat ہمارے نوجوان صارفین (13-17 سال کی عمر) کے والدین اور نگہداشت کرنے والوں کو معلومات، ٹولز اور دیگر وسائل فراہم کرتی ہے۔ یہ Snapchat کا تعارف، نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمارے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا مجموعی جائزہ، فیملی سنٹر کے لیے ہدایت نامہ فراہم کرتا ہے، جو ہمارے والدین کے کنٹرول کے ٹولز کا مجموعہ، والدین کے لیے حفاظتی چیک لسٹ اور دیگر وسائل فراہم کرتا ہے۔

ای سیفٹی کمشنر

ای سیفٹی کمشنر آسٹریلیا کا آن لائن حفاظتی ادارہ ہے۔ اس کا بیان کردہ مقصد یہ ہے کہ تمام آسٹریلوی باشندوں کو آن لائن نقصانات سے تحفظ فراہم کرنا اور زیادہ محفوظ اور مثبت آن لائن تجربات کو فروغ دینا ہے۔ یہ آسٹریلوی حکومت کی قانون سازی، بنیادی طور پر آن لائن سیفٹی ایکٹ 2021 کے تحت اسے دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اس ذمہ داری کو انجام دیتا ہے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، آسٹریلوی ای سیفٹی کمشنر متعدد انضباطی اسکیمز چلاتا ہے جو آسٹریلوی باشندوں کو آن لائن نقصان دہ مواد کی رپورٹ کرنے کے قابل بناتی ہیں، جس میں بالغوں کے ساتھ سائبر بدسلوکی، بچوں کے ساتھ سائبر غنڈہ گردی اور تصاویر پر مبنی بدسلوکی شامل ہے۔

ای سیفٹی کمشنر کے کردار اور افعال کے متعلق مزید معلومات کے لیے یا ای سیفٹی کمشنر کی جانب سے شائع کردہ ٹولز اور وسائل تک رسائی کے لیے، آپ اس صفحے کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ای سیفٹی کمشنر کو شکایت درج کروانے کے طریقے سے متعلق معلومات کے لیے، براہ کرم اس صفحے کا دورہ کریں۔

یاد رہے، ہم ای سیفٹی کمشنر کی ویب سائٹ سمیت، فریقِ ثالث کی ویب سائٹس کے مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔