Snap Values

آسٹریلیا کا پرائیویسی نوٹس

مؤثر: 10 دسمبر 2025

ہم نے یہ اعلامیہ خاص طور پر آسٹریلوی صارفین کے لیے تیار کیا ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ ہم آسٹریلوی قوانین کی تعمیل کے لیے ذاتی معلومات کو کس طرح سنبھالا کرتے ہیں، جس میں پرائیویسی ایکٹ 1988 اور آن لائن سیفٹی ایکٹ 2021 کی سوشل میڈیا پر کم از کم عمر ("SMMA") کی ضروریات شامل ہیں۔  

ہمارے پرائیویسی کے اصول اور تمام صارفین کو پیش کردہ رازداری کے کنٹرول ان قوانین کے مطابق ہیں۔ مثال کے طور پر، تمام صارفین اپنے ڈیٹا کی کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں، ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں، اور ایپ میں اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ دیگر تمام حقوق اور ذمہ داریوں کے لیے، ہماری پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔

رسائی پانے، حذف کرنے، تصحیح کرنے اور قابلِ منتقلی سے متعلق حقوق

آپ رسائی اور تصحیح کے اپنے حقوق کو استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ پرائیویسی پالیسی کے اپنی معلومات پر کنٹرول کے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ڈیٹا کی منتقلی

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو امریکہ اور دیگر ممالک میں جہاں آپ رہتے ہیں وہاں بھی جمع کر سکتے ہیں، وہاں بھی منتقل کر سکتے ہیں، اور اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معقول اقدامات کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم وصول کنندگان آپ کی ذاتی معلومات کے حوالے سے آسٹریلوی پرائیویسی کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ آپ فریق ثالث کے زمروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں جن کے ساتھ ہم یہاں معلومات شیئر کرتے ہیں۔

SMMA کے مطابق عمر کی توثیق

SMMA کے تحت، 16 سال سے کم عمر کے آسٹریلوی صارفین کو بعض سروسز پر لازماً اکاؤنٹس نہیں رکھنا چاہیئے۔

ہمارے پاس آپ سے متعلق جو معلومات موجود ہیں، ان کی بنیاد پر ہم یہ جائزہ لینے کے لیے اقدامات کریں گے کہ آیا آپ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے۔ اس میں آپ کے درج ذیل کوائف شامل ہیں:

  • سالگرہ

  • IP ایڈریس

  • استعمال کی معلومات (اس امر سے متعلق طرز عمل پر مبنی معلومات کہ آپ Snapchat کے ذریعے کس طرح بات چیت کرتے ہیں – مثال کے طور پر، آپ کون سے لینسز دیکھتے اور ان کا اطلاق کرتے ہیں، آپ کی پریمیم سبسکرپشنز، وہ اسٹوریز جو آپ دیکھتے ہیں، اور آپ دیگر Snapchat صارفین کے ساتھ کتنی بار تعامل کرتے ہیں)

  • مواد کی معلومات (آپ کے تخلیق یا فراہم کردہ مواد سے متعلق معلومات، کیمرہ اور تخلیقی ٹولز کے ساتھ آپ کی مشغولیت، My AI، اور metadata کے ساتھ آپ کے تعاملات – مثال کے طور پر، بذاتِ خود مواد سے متعلق معلومات جیسا کہ اسے کب اور کس وقت پوسٹ کیا گیا اور اسے کس نے دیکھا)

  • دوستی کی معلومات، جس میں آپ کے Snapchat کے دوستوں کی عمر شامل ہے۔

اگر آپ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، تو ہم آپ سے Snapchat تک رسائی جاری رکھنے کے لیے اپنے فریقِ ثالث فراہم کنندہ k-ID سے عمر کی اضافی توثیق کے اقدامات پورے کرنے کا بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ان اقدامات سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے ہیلپ پیج سے رجوع کریں۔

ذاتی معلومات کی جمع کاری کو کم سے کم کرنے کے لیے، Snap کو صرف "ہاں/نہیں" پر مبنی بائنری نتیجہ موصول ہو گا کہ آیا آپ کی عمر 16 سال سے زائد ہے، اور اگر مناسب ہوا تو اس نتیجے کا استعمال آپ کو Snapchat تک مسلسل رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اگر نتیجے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے، تو آپ کا اکاؤنٹ لاک کر دیا جائے گا۔ ہمیں آپ کے چہرے کے اسکینز، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، یا k-ID کے توثیقی عمل کے دوران آپ کی جانب سے فراہم کردہ کوئی بھی دیگر ذاتی معلومات موصول نہیں ہوں گی۔

ہم قابل اطلاق قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کے لیے یہ اعلامیہ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔