25 اکتوبر 2023
13 دسمبر 2023
Snap کی حفاظتی کوششوں اور ہمارے پلیٹ فارم پر رپورٹ کردہ مواد کی نوعیت اور حجم کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے لیے، ہم سال میں دو بار شفافیت کی رپورٹیں شائع کرتے ہیں۔
ہم اس عزم پر کاربند ہیں کہ ان رپورٹس کو مزید جامع اور معلوماتی بنائیں تاکہ وہ ان تمام متعلقہ فریقوں کے لیے معنی خیز ہوں جو ہمارے کانٹینٹ/مواد کی نگرانی، قانون نافذ کرنے والے عمل اور کمیونٹی کی بھلائی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ شفافیت کی رپورٹ، 2023 کے پہلے نصف حصے (یکم جنوری تا 30 جون) کا احاطہ کرتی ہے۔ ہماری پچھلی رپورٹس کی طرح، ہم ایپ کے اندر موجود مواد/کانٹینٹ کی دنیا بھر میں موصول ہونے والی تعداد اور اکاؤنٹ کی سطح کی رپورٹس کے بارے میں ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں جو ہمیں پالیسی کی خلاف ورزیوں کے مخصوص زمروں میں موصول ہوئی اور ان کے خلاف نافذ کی گئی ہیں؛ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتوں کی درخواستوں کا کیسے جواب دیا؛
اور ہمارے نفاذ کردہ اقدامات کو ملک کے حساب سے تفصیل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
ہماری مسلسل کاوش کے عزم پر کاربند رہنے کے ایک حصّہ کے طور پر ہم اپنی شفافیت کی رپورٹس کو مزیر بہتر بناتے ہیں، اور اس جاری کردہ رپورٹ میں ہم چند نئے عوامل شامل کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی اشتہاری مہمات، اور نگرانی کے حوالے سے، مزید ڈیٹا پوائنٹس کے ساتھ ساتھ، کانٹینٹ/مواد اور اکاؤنٹ اپیلز کو بھی شامل کیا ہے۔ یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے مطابق، ہم نے یورپی یونین کے رکن ممالک میں اپنے آپریشنز و اقدامات کے بارے، نئے سیاق و سباق سے متعلقہ معلومات بھی شامل کی ہیں، جیسا کہ خطے میں
مقررہ نگرانوں اور ماہانہ فعال صارفین (MAUs) کی تعداد۔ یہ معلومات زیادہ تر رپورٹ میں موجود ہیں، اور ہماری شفافیت کے سینٹر کے مخصوص یورپی یونین کے صفحے پر بھی دستیاب ہیں۔
آخر میں، ہم نے اپنی گلوسری کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور اس میں ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے وضاحتی لنکس شامل کیے ہیں، جو ہماری پلیٹ فارم پالیسی اور آپریشنل کوششوں کے بارے میں اضافی سیاق و سباق فراہم کرتے ہیں۔
آن لائن نقصانات سے نمٹنے سے متعلقہ ہماری پالیسیز، اور رپورٹنگ کے طریقوں کو مزید بہتر بنانے کے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم اس شفافیت کی رپورٹ سے متعلق ہمارا حالیہ سیفٹی & امپیکٹ بلاگ پڑھیں۔
Snapchat پر حفاظت اور پرائیویسی کے اضافی وسائل کے لیے، صفحے کے نیچے ہمارے شفافیت کی رپورٹنگ کے بارے میں کے ٹیب کو دیکھیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اس شفافیت کی رپورٹ کا تازہ ترین ورژن en-US لوکیل میں دستیاب ہے۔
مواد اور اکاؤنٹ کی خلاف ورزیوں کا مجموعی جائزہ
1 جنوری سے - 30 جون 2023 تک، Snap نے عالمی سطح پر ایسے 6,216,118 مواد کے حصوں کے خلاف کارروائی کی جو ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی کرتے تھے۔
رپورٹنگ کی مدت کے دوران، ہم نے 0.02 فیصد کی خلاف ورزی کے ویوز کی شرح (VVR) ملاحظہ کی، جس کا مطلب یہ ہے کہ Snapchat پر ہر 10,000 Snap اور کہانی کے ویوز میں سے 2 میں ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی کرنے والا مواد موجود تھا۔
*غلط معلومات کے خلاف درست اور مسلسل نفاذ ایک متحرک عمل ہے جس کے لیے تازہ ترین سیاق و سباق اور جانفشانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چونکہ ہم اس زمرے میں اپنے ایجنٹس کے نفاذ کی درستگی کو مسلسل بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا ہم نے H1 2022 کے بعد، "نافذ کردہ مواد" اور "نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس" میں اعداد و شمار کو رپورٹ کرنے کے لیے ایسے زمروں کا انتخاب کیا ہے کہ جن کا تخمینہ غلط معلومات کے نفاذ کے اقدامات کے شماریاتی طور پر نمایاں حصے کے سخت کوالٹی اشورینس کے جائزے کی بنیاد پر لگایا گیا ہو۔ خصوصی طور پر، ہم ہر ملک میں غلط معلومات کے نفاذ کے اقدامات کے شماریاتی طور پر نمایاں حصے کا ایک سیمپل لیتے ہیں اور نفاذ کے فیصلوں کے معیار کی جانچ کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم معیار کے مطابق جانچ کردہ ان اقدامات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ %95 (+/- %5 نقص کا امکان) اعتماد کی حد کی حامل نفاذ کے اقدامات کی وہ شرح اخذ کی جا سکے، جس کا استعمال ہم شفافیت کی رپورٹ میں رپورٹ کردہ غلط معلومات پر مبنی نفاذ کے اقدامات کا حساب کرنے کے لیے کرتے ہیں۔
مواد اور اکاؤنٹ کی خلاف ورزیوں کا تجزیہ
ہماری مجموعی رپورٹنگ اور نفاذ کی شرح پچھلے چھ مہینوں کی نسبت کافی حد تک یکساں رہی، اگرچہ اہم زمروں میں کچھ مستثنیات موجود ہیں۔ ہم نے اس سائیکل میں مواد اور اکاؤنٹ کی رپورٹس اور نفاذ کے اقدامات میں تقریباً 3 فیصد کمی دیکھی ہے۔
سب سے زیادہ نمایاں اتار چڑھاؤ والے زمرے میں ہراسانگی اور غنڈہ گردی، اسپام، ہتھیار، اور غلط معلومات شامل ہیں۔ ہراسانگی اور غنڈہ گردی کی وجہ سے کل رپورٹس میں %56~ اضافہ دیکھا گیا، اور اس کے بعد مواد اور اکاؤنٹ کے منفرد نفاذ میں %39~ اضافہ دیکھا گیا۔ نفاذ کے اقدامات میں اس اضافے کے ساتھ ساتھ جواب دہی کے وقت میں %46~ کمی واقع ہوئی ہے، جو ہماری ٹیم کی آپریشنل کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے کہ اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف کارروائی میں کی گئی ہے۔ اسی طرح، ہم نے اسپام سے متعلق کُل رپورٹس میں %65~، مواد کے نفاذ سے متعلق طریقوں میں %110~ اور نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس کی تعداد میں %80~ اضافہ دیکھا ہے، جبکہ ہماری ٹیمز نے جواب دہی کے وقت کو %80~ تک کم کیا ہے۔ ہمارے ہتھیاروں کے زمرے میں کل رپورٹس میں %13~، اور مواد کے نفاذ کے اقدامات میں %51~ اور نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس میں %53~ کمی دیکھی گئی۔ آخر میں، ہمارے غلط معلومات کے زمرے میں کل رپورٹس میں %14~ اضافہ دیکھا گیا، لیکن مواد کے نفاذ کے اقدامات میں %78~ اور نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس میں %74~ کمی دیکھی گئی۔
اسے کوالٹی اشورینس (QA) کے مسلسل عمل اور وسائل سے منسوب کیا جا سکتا ہے جو ہم غلط معلومات کی رپورٹس پر لاگو کرتے ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری نگرانی کی ٹیمیں پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو درست طریقے سے پکڑ رہی ہیں اور کارروائی کر رہی ہیں۔
مجموعی طور پر، اگرچہ اس مدت کے اعداد و شمار سابقہ مدت سے کافی حد تک مماثل رہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ضروری ہے کہ ہم ان ٹولز کو مزید بہتر بنائیں کہ جنہیں ہماری کمیونٹی پلیٹ فارم پر ممکنہ خلاف ورزیوں کی بروقت اور درست رپورٹنگ کے لیے استعمال کرتی ہے۔

























