logoSnap Values
شفافیت کی رپورٹ
1 جنوری 2022 – 30 جون 2022

جاری کیا گیا:

29 نومبر 2022

اپ ڈیٹ کیا گیا:

29 نومبر 2022

Snap کی حفاظتی کوششوں اور ہمارے پلیٹ فارم پر رپورٹ کردہ مواد کی نوعیت اور حجم کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے لیے، ہم سال میں دو بار شفافیت کی رپورٹیں شائع کرتے ہیں۔
ہم اس عزم پر کاربند ہیں کہ ان رپورٹس کو مزید جامع اور معلوماتی بنائیں تاکہ وہ ان تمام متعلقہ فریقوں کے لیے معنی خیز ہوں جو ہمارے کانٹینٹ/مواد کی نگرانی، قانون نافذ کرنے والے عمل اور کمیونٹی کی بھلائی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ رپورٹ 2022 کے پہلے نصف حصے (یکم جنوری تا 30 جون) کا احاطہ کرتی ہے۔ ہماری پچھلی رپورٹس کی طرح، ہم ایپ کے اندر موجود مواد/کانٹینٹ کی دنیا بھر میں موصول ہونے والی تعداد اور اکاؤنٹ کی سطح کی رپورٹس کے بارے میں ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں جو ہمیں پالیسی کی خلاف ورزیوں کے مخصوص زمروں میں موصول ہوئی اور ان کے خلاف نافذ کی گئی ہیں؛ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتوں کی درخواستوں کا کیسے جواب دیا؛ اور ہمارے نافذ کردہ اقدامات ملک وار تفیصل کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ اس رپورت میں حالیہ اضافے بھی شامل ہیں، جن میں Snapchat کے کانٹینٹ/مواد کی خلاف ورزی دیکھنے کی شرح، ممکنہ ٹریڈ مارک کی خلاف ورزیاں، اور پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے واقعات شامل ہیں۔

اپنی شفافیت کی رپورٹس کو بہتر بنانے کے عزم کے تحت، ہم اس رپورٹ میں کئی نئے عناصر متعارف کرا رہے ہیں۔ اس قسط کے لیے اور آئندہ بھی، ہم رپورٹ میں استعمال ہونے والی گلوسریکی فہرست شامل کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ان اصطلاحات کے بارے میں مزید شفافیت کو بڑھانا ہے، جو واضح طور پر بتاتی ہیں کہ ہر زمرے کے تحت کون سے اقسام کے خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ/مواد شامل ہیں اور ہر ایک درجہ کی خلاف ورزی کے لیے کارروائیوں کی وضاحت شامل کرنا ہے۔ اس بار پہلی مرتبہ، ہم جھوٹی معلومات کو ایک علیحدہ زمرے کے طور پر متعلقہ ملک کی سطح پر متعارف کرا رہے ہیں، جو پہلے سے موجود ہماری عالمی سطح پر جھوٹی معلومات کی رپورٹنگ کی پریکٹس پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ، ہم بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی پر مبنی تصوریری مواد (CSEAI) سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے ہم CSEA سے متعلق کُل مواد کی معلومات شیئر کریں گے جس کے خلاف ہم نے CSEA سے متعلق رپورٹس * (یعنی سائبرٹپس) کی کُل تعداد بھی شیئر کریں گے جو ہم نے .U.S نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن کو جمع کروائی ہیں۔

آن لائن نقصانات سے نمٹنے کی ہماری پالیسیوں اور اپنی رپورٹنگ طریقوں کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم اس شفافیت کی رپورٹ پر ہمارا حالیہ سیفٹی & امپیکٹ بلاگ پڑھیں۔

Snapchat پر حفاظت اور پرائیویسی کے اضافی وسائل کے لیے، صفحے کے نیچے ہمارے شفافیت کی رپورٹنگ کے بارے میں کے ٹیب کو دیکھیں۔

مواد اور اکاؤنٹ کی خلاف ورزیوں کا مجموعی جائزہ

1 جنوری سے 30 جون 2022 تک، ہم نے عالمی سطح پر مواد کے 5,688,970 حصوں کے خلاف نفاذ کیا ہے جو ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی کرتے تھے۔ نفاذ کی کارروائیوں میں توہین آمیز مواد کو ہٹانا یا زیر بحث اکاؤنٹ کا خاتمہ شامل ہے۔

رپورٹنگ کی مدت کے دوران، ہم نے 0.04 فیصد کی خلاف ورزی کے ویوز کی شرح (VVR) دیکھی، جس کا مطلب ہے کہ Snapchat پر ہر 10,000 Snap اور کہانی کے ویوز میں سے 4 میں ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی کرنے والا مواد شامل تھا۔