logoSnap Values

پرائیویسی پالیسی

مؤثر: 26 فروری 2024

Snap Inc.کی پرائیویسی پالیسی میں خوش آمدید۔ یہ پالیسی وضاحت کرتی ہے کہ ہم آپ کے ڈیٹا کو کس طرح حاصل اور استعمال کرتے ہیں اور آپ اپنی معلومات پر کس طرح اختیار حاصل کرسکتے ہیں۔ کیا آپ رازداری کے طرز عمل پر فوری خلاصہ کی تلاش میں ہے؟ اس صفحے یا اس ویڈیو کو دیکھیں۔ اور اگر آپ کسی خاص مصنوعات کی رازداری کی معلومات تلاش کر رہے ہیں، مثال کے طور پر ، ہم آپ کی بات چیت اور Snaps پر کس طرح عمل کرتے ہیں ،اس کے لیے مصنوعات کے ذریعہ رازداری کے صفحے پر ایک نظر ڈالیں۔ ان دستاویزات کے علاوہ، ہم ایپ میں بھی آگاهی دکھاتے رہتے ہیں جو آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہیں۔

Snap میں شفافیت ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ڈیٹا حاصل کرنے اور اس کے استعمال کرنے کے بارے میں کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئے—اس لئے ہم اسے کس طرح پروسیس کرتے ہیں، اس کے بارے میں کُھل کر بیان کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کی معلومات کو پروسیس کرتے ہیں تاکہ آپ کو ایک زیادہ ذاتی تجربہ فراہم کیا جا سکے، جس میں آپ کو آپ کی تجربے کے لحاظ سے سب سے زیادہ موزوں مواد اور معلومات دکھائی جا سکے، اور اس کے علاوہ آپ کو موزوں ترین اشتہارات دکھائے جا سکیں۔ آپ کی دلچسپیوں اور ترجیحات کو سمجھنے سے ہمیں مصنوعات کا بہتر تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید برآں، ہمیں یقین ہے کہ ذاتی نوعیت کا تجربہ آپ کی رازداری کی قیمت پر نہیں آنا چاہیے۔ جیسے حقیقی زندگی میں ہوتا ہے، کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جن کا آپ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ نجی طور پر اشتراک کرنا چاہتے ہیں، اورکچھ لمحات کا آپ عوامی طور پر اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے دن سے ہی ہمارا فلسفہ یہ رہا ہے کہ مواد کو پہلے سے طے شدہ طور پر حذف کر دیا جائے اورسنیپ چیٹرز کو وہ ٹولز فراہم کرکے اختیارات دیے جاہیں جو انہیں یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ ان کے مواد کے ساتھ کیا ہوتا ہے، جیسے اسے کس کے ساتھ اشتراک کرنا ہے یا کب محفوظ کرنا ہے۔

یہ پالیسی ہمارے Snapchat کی ایپ کے ساتھ ساتھ ہماری دیگر مصنوعات، خدمات اور خصوصیات کا احاطہ بھی کرتی ہے، جیسہ کہ Bitmoji, Spectacles, اور ہمارے اشتہارات اور تجارت کے اقدامات۔ جب آپ اس پالیسی میں "خدمات" کے بارے میں پڑھتے ہیں، تو ہم ان سب کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ دیکھتے ہیں کے ہم "شرائط" کا حوالہ دیتے ہیں تو ہماری مراد خدمات کی وہ شرائط ہیں جن سے آپ اتفاق کرتے ہیں جب آپ ہماری خدمات کے لئے سائن اپ کرتے ہیں۔ آخر میں، اگر آپ کو "سنیپ چیٹر" کی اصطلاح نظر آتی ہے تو ہم اکثر اسے اپنی خدمات کے کسی بھی صارف کے لئے مختصر نویسی کے طور پر استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

آئیے آپ کی معلومات پر آپ کے اختیار سے شروع کرتے ہیں: