خطرہ، تشدد اور نقصان
کمیونٹی کی ہدایات کی وضاحت کرنے والا سلسلہ
اپ ڈیٹ کردہ: فروری 2025
جائزہ
Snapchat میں ہماری کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح و بہبود ایک اولین ترجیح ہے، اور ہم دھمکیوں، تشدد اور نقصان کے تمام واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو پرتشدد یا خطرناک رویے کی حوصلہ افزائی کرتا ہو، دھمکی دیتا ہو، یا تصویری طور پر پرتشدد ہونے کی عکاسی کرتا ہو، یا ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو خود کو نقصان پہنچانے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہو۔
انسانی زندگی اور سلامتی کو لاحق فوری خطرات سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔
جبکہ ہماری پالیسیاں اور ماڈریشن کے طریقے اس امر کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ ہمارا پلیٹ فارم تمام صارفین کے لئے محفوظ ہو، ہم اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں مدد کرنے کے لیے خصوصیات اور وسائل میں بھی فعال طور پر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ہم سنیپ چیٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایسے مواد کی اطلاع دیں جو خود کو نقصان پہنچانے یا جذباتی پریشانی کی نشاندہی کرتا ہو تاکہ ہماری ٹیمیں ایسے وسائل بھیج سکیں جو مددگار ثابت ہوسکیں اور ممکنہ طور پر ہنگامی صحت کے ردعمل دہندگان کو خبردار کرسکیں۔
آپ کو کیا توقع کرنی چاہئے
دھمکیوں، تشدد اور نقصان کے متعلق ہماری کمیونٹی کی ہدایات ایسے مواد کو ہٹانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں جو ہماری کمیونٹی کے تحفظ کو کمزور کرتا ہے، اس کے ساتھ ہمارے پلیٹ فارم پر تکلیف کے فوری اظہار پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
تحفظ کو فروغ دینے کے لیے Snapchat پر درج ذیل ممنوع ہیں:
خود اذیتی کو ہیرو بنا کر دکھانا، بشمول خود کو چوٹ پہنچانا، خود کو مسخ کرنا، خودکشی یا کھانے کے ڈس آرڈر۔
پرتشدد یا دھمکی آمیز رویے کی ترغیب دینا یا اس میں ملوث ہونا، بشمول کوئی بھی ایسا مواد جس میں کسی شخص، لوگوں کے گروپ کو شدید جسمانی یا جذباتی نقصان پہنچانے یا ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے ارادے کا اظہار ہو۔
جہاں مواد انسانی زندگی یا تحفظ کے لیے قابل اعتماد اور فوری خطرے کی نشاندہی کرے، ہماری ٹیمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کر سکتی ہیں جو مداخلت کرنے کے لیے تیار ہو سکتی ہیں۔خود ساختہ چوکیداری اس میں متعلقہ قانونی عمل سے باہر افراد یا کمیونٹیز کو دھمکانے یا ان کے خلاف جسمانی کارروائی کرنے کی مربوط کوششیں شامل ہیں۔
خطرناک رویے کی حوصلہ افزائی یا ان میں ملوث ہونا۔ اس میں ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونا شامل ہے جن کی نقل کی جا سکتی ہے جو سنگین نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، جیسے کہ زیادہ خطرے والے چیلنجز، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، یا دوسرے رویے جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔
ایسا مواد جو لوگوں یا جانوروں کے خلاف اشتعال، پرتشدد یا نقصان دہ رویے کی تعریف کرتا ہو۔
جانوروں کے ساتھ بدسلوکی سمیت بلاجواز یا گرافک تشدد۔
جہاں صارفین ایسے مواد کی اطلاع دیتے ہیں جو خود اذیتی کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہماری ٹیمیں مددگار وسائل فراہم کرنے اور ممکنہ طور پر ہنگامی سروسز کے لیے مداخلت کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے جہاں ہو سکے، ان رپورٹس کا جائزہ لیتی ہیں۔ ہمارے حفاظتی وسائل کے بارے میں اضافی معلومات ہمارے پرائیویسی، سیفٹی اینڈ پالیسی ہبپر دستیاب ہیں۔
جب صارفین ذہنی صحت، انگزائٹی، ڈپریشن، سٹریس، خودکشی کے خیال، دکھ یا غنڈہ گردی کے متعلق موضوعات کو سرچ کریں تو ہماری کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں مزید مدد کرنے کے لیے ہمارا Here For Youپورٹل ماہر مقامی پارٹنرز کے وسائل سامنے لانے میں مدد کرتا ہے۔
خلاصہ
دھمکیوں، تشدد اور نقصان کا جواب دینے کے لیے ہمارا طریقہ، صورتحال کے مطابق ہے۔ جب اپنے آپ کو خطرات پیش آنے کی بات آتی ہے تو، ہماری ٹیمیں حفاظتی وسائل کے ذریعہ مدد کے بہترین ذرائع کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کرتی ہیں۔ جہاں دوسروں کو خطرہ لاحق ہو، ہم اپنی پالیسیوں کے نفاذ، اور جہاں ضروری ہو، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے محفوظ نتائج کے لیے کوشاں ہیں۔
ہماری کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کی حمایت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہماری کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔
غلط یا گمراہ کن نقصان دہ معلومات