Snapchat کو محفوظ بنانے کے لیے ہمارے کام کا ایک اہم حصہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنا ہے، تاکہ تفتیش میں مدد کے لیے درست معلومات کی درخواستوں کو پورا کیا جا سکے۔ ہم کسی بھی ایسے مواد کی پیشگی طور پر رپورٹ کر تے ہیں جس میں زندگی کے لیے فوری خطرات کا باعث ہے۔
اگرچہ Snapchat پر زیادہ تر مواد ڈیفالٹ طور پر حذف ہو جاتا ہے، لیکن ہم قابل اطلاق قانون کے مطابق سرکاری ایجنسیوں کیلئے اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ اور فراہم کرنے پر کام کرتے ہیں۔ Snapchat اکاؤنٹ کے ریکارڈز کے لیے قانونی درخواست موصول ہونے اور اس کی توثیق کرنے کے بعد — جو اس بات کی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ درخواست کسی جائز قانون نافذ کرنے والے ادارے یا سرکاری ایجنسی کی جانب سے کی گئی ہے، نہ کہ کسی بدنیتی پر مبنی فرد کی طرف سے — ہم قابل اطلاق قوانین اور رازداری کے تقاضوں کے مطابق جواب دیتے ہیں۔
درج ذیل چارٹس میں ان درخواستوں کی اقسام کی تفصیل دی گئی ہے جن میں ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کی معاونت کرتے ہیں، جن میں پیشی اور سمن، عدالت کے احکامات، تلاشی کے وارنٹس، اور ہنگامی افشائے معلومات کی درخواستیں شامل ہیں۔