Snap Values

شدید نقصان

کمیونٹی کی ہدایات کی وضاحت کرنے والی سیریز

اپ ڈیٹ کردہ: دسمبر 2023

Snapchat استعمال کرنے والے افراد کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم ایسے رویے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں جو ہماری کمیونٹی کی حفاظت کے لیے خطرہ بنے، خاص طور پر جب نقصان کا خطرہ شدید ہو۔ ہم شدید نقصان کو اس طرح سمجھتے ہیں کہ (1) وہ نقصانات جو Snapchat استعمال کرنے والے افراد کی جسمانی یا جذباتی فلاح و بہبود کو نمایاں نقصان پہنچانے کا خطرہ رکھتے ہیں اور (2) شدید نقصان کے فوری، قابل اعتماد خطرات، جن میں انسانی زندگی، حفاظت اور فلاح و بہبود کو لاحق خطرات شامل ہیں۔ ہم ان موضوعات پر ماہرین، حفاظتی گروپس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاکہ خود کو اور اپنی کمیونٹی کو بہتر طور پر آگاہ کر سکیں اور جہاں بھی ہمارے پلیٹ فارم پر یہ خطرات لاحق ہوں وہاں مناسب کارروائی کر سکیں۔ ہم اس نوعیت کے نقصانات کو زیادہ گہری جانچ کے قابل سمجھتے ہیں، نیز خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے فوری، سخت اور مستقل نتائج لاگو کرتے ہیں۔


جب ہم Snapchat استعمال کرنے والے افراد کو درج ذیل میں سے کسی سرگرمی میں ملوث پاتے ہیں تو ہم فوراً ان کے اکاؤنٹس غیر فعال کر دیتے ہیں اور بعض صورتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کرتے ہیں:

  • ایسی سرگرمی جس میں جنسی استحصال یا بدسلوکی شامل ہو، بشمول بچوں کی جنسی استحصال یا بدسلوکی کی تصاویر شیئر کرنا، گرومنگ، بچوں یا بالغوں کی جنسی اسمگلنگ یا جنسی بلیک میلنگ (سیکسٹورشن)

  • خطرناک اور غیر قانونی منشیات کی فروخت، تبادلے یا ان کے فروخت کرنے میں سہولت کاری کی کوشش

  • انسانی زندگی، تحفظ یا فلاح و بہبود کے لیے قابل اعتماد، فوری خطرات، جن میں پُرتشدد انتہا پسندی یا دہشت گردی سے متعلق سرگرمیاں، انسانی اسمگلنگ، تشدد کے مخصوص خطرات (جیسے بم دھمکی) یا دیگر سنگین مجرمانہ سرگرمیاں شامل ہو سکتی ہیں

ان خلاف ورزیوں پر سخت تر نتائج نافذ کرنے کے علاوہ، ہماری اندرونی ٹیمز ماہرین کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ یہ بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ کیسے خطرات کی شناخت اور ان کو محدود کرنے، نقصان سے بچنے اور ممکنہ طور پر نقصان دہ رجحانات سے باخبر رہا جائے۔ اس موضوع پر ہمارا کام کبھی ختم نہیں ہوا اور ہماری کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق یہ جاری رہے گا۔ ہم آپ کو تحفظ سے متعلق تشویش کی اطلاع دینے، ہمارے حفاظتی مرکز کا دورہ کرنے، یا نقصان دہ مواد سے نمٹنے اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی ہماریکوششوں کے بارے میں مزید جاننے کی مدعو کرتے ہیں۔