Snap Values

ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا مہینہ: ملک بھر میں فینٹینیل کی وبا سے نمٹنے کے لیے صنعتی طور پر مہم کا اعلان

16 مئی 2022

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران، Snap نے وسیع تر قومی فینٹینیل بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر گہری توجہ مرکوز کی ہے، جو وبائی امراض کے دوران مسلسل شدت اختیار کرتا چلا گیا ہے۔ مرکز برائے انسداد امراض اور روک تھام (CDC) کے اندازے کے مطابق نومبر 2021 میں ختم ہوئی 12 ماہ کی مدت میں 100,000 سے زائد افراد نشہ آور ادویات زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

Snap میں، ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کے لیے اپنی معاونت کو تقویت دینے، اور سنیپ چیٹرز کو فینٹینیل پر مشتمل جعلی گولیوں کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اختیار کیا ہے۔ ہمارے کام میں والدین، ماہر تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہے تاکہ یہ سیکھنا جاری رکھا جا سکیں کہ ہم ان کوششوں کو کس طرح تقویت دے سکتے ہیں۔

ہماری درون ایپ آگاہ کرنے کی کوششوں سے متعلق مطلع کرنے میں مدد کے لیے، گزشتہ سال ہم نے مارننگ کنسلٹ سے تحقیق کا آغاز کیا تاکہ نوجوانوں کی فینٹینیل کے بارے میں آگاہی کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے، اور یہ کہ وہ کیوں تیزی سے نسخہ جاتی گولیوں کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔ ہماری تحقیق سے نہ صرف یہ معلوم ہوا کہ نوجوان فینٹینیل کے غیر معمولی خطرات اور جعلی نسخے کی گولیوں میں اس کے اس قدر وسیع اثرات سے نمایاں طور پر بے خبر تھے، بلکہ یہ تحقیق ذہنی صحت کے بڑے بحران اور نسخے کی دوائیوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کے درمیان مستحکم تعلق کو بھی سامنے لائی۔ نوعمر افراد اعلٰی سطح کے ذہنی تناؤ اور اضطراب میں مبتلا ہیں، اور اس کے نتیجے میں علاج کی حکمت عملی کے طور پر غیر طبی، نسخہ جاتی ادویات کے غلط استعمال کا تجربہ کر رہے ہیں۔ 

ہمارے تمام جاری کام کے ذریعے، یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ فینٹینیل کے خطرات کے بارے میں نوجوانوں اور والدین دونوں کو تعلیم دینے میں مدد کے لیے ایک وسیع، صنعتی سطح پر نقطہ نظر اور رسائی کی ضرورت ہے۔ 

آج ہم امریکیوں کو فینٹینیل کے خطرات سے متعلق جاننے میں مدد کرنے کے لیے اس موسم گرما میں شروع ہونیوالی بے مثال عوامی آگاہی کی مہم پر ایڈ کونسل کے ساتھ تعاون کرنے پر نہایت مشکور ہیں۔ Meta اور Google کے ساتھ مل کر، Snap اس کوشش میں فنڈ فراہم کرے گا۔ مزید میڈیا شراکت داروں کی مدد سے، ہم میڈیا کی جگہ بھی عطیہ کریں گے اور اس بڑھتے ہوئے فینٹینیل بحران کے بارے میں نوجوان بالغ افراد اور والدین دونوں کو آگاہ کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ مواد کو تیار اور تقسیم کریں گے۔ 

مزید برآں، ہم منشیات سے متعلقہ مواد کا بہتر پتہ لگانے کے لیے اپنی بنیادی ٹکنالوجی کو بہتر بنا کر منشیات سے متعلقہ سرگرمی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے اپنے جاری کام کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کر رہے ہیں، جبکہ کلیدی شراکت داریوں اور ایپ میں موجود تعلیمی وسائل کے ذریعے عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

جنوری میں ہمارے آخری عوامی اپ ڈیٹ کے بعد سے، ہم نے نشہ آور مواد سے متعلق متن، تصاویر اور ایموجیز کا خود بخود سراغ لگانے کے لیے اور بھی مستحکم مشین لرننگ ماڈلز کا اطلاق کیا ہے۔ مارچ 2022 تک، منشیات سے متعلق ٪90 سے زیادہ خطرناک مواد جس کا ہم نے ان ٹولز کے استعمال سے فعال طور پر سراغ لگایا تھا ان کو منٹوں میں ہٹا دیا گیا تھا۔

ہم اس کے ذریعے بھی سنیپ چیٹرز کے لیے اپنے تعلیمی وسائل کو بڑھا رہے ہیں: 

  • نئے شراکت داروں جیسے ایڈمرل جیمز اور میری وینفیلڈ کے جانب سے قائم کردہ SAFE پروجیکٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے – ملک کی تباہ کن لت کی وبا کا مقابلہ کرنے کے تئیں کام کرنے سے  – Heads Up تک، جو کہ ہمارا ایپ میں موجود پورٹل ہے جو سنیپ چیٹرز کو ماہر وسائل تقسیم کرتا ہے جو نشہ آور مواد سے متعلق تلاش کی اصطلاحات اور بازاری الفاظ تلاش کرتا ہے۔ Heads Up کے آغاز کے بعد سے، 2.5 ملین سے زائد سنیپ چیٹرز کو قابل اعتماد ماہر تنظیموں کی جانب سے تعلیمی مواد فعال طور پر پیش کیا گیا ہے ان تنظیموں میں سونگ فار چارلی (Song for Charlie)، شیٹر پروف (Shatterproof)، سبسٹنس ابیوز اینڈ مینٹل ہیلتھ سروسز ایڈمنسٹریشن (SAMHSA)، مرکز برائے انسداد امراض اور روک تھام (CDC)، کمیونٹی اینٹی ڈرگ کولیشنز آف امریکہ (CADCA) اور ٹُرتھ انیشیٹو (Truth Initiative) شامل ہیں۔

  • CADCA کے ساتھ اپنی شراکت داری کو ان کی نیشنل ایڈوائزری یوتھ کونسل کے ساتھ مل کر وسعت دینا تاکہ نشہ آور مادہ کے غلط استعمال، کمیونٹی کی مشغولیت، اور روک تھام کی وکالت کے تئیں خصوصی مرکوز کردہ ہیڈز اپ وسائل تیار کر سکیں۔  

  • پارٹنرشپ ٹو اینڈ ایڈکشن (Partnership to End Addiction) کے ساتھ مل کر کام کرنا – جو ملک کی سرکردہ تنظیم ہے جو نشے کی روک تھام، علاج اور بحالی کے لیے وقف ہے – تاکہ ایک ایسا رہنما کتابچہ تیار کر سکیں جو والدین اور نگہداشت کاروں کو فینٹینیل کے خطرات کے بارے میں تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کر سکے اور اس بارے میں تجاویز فراہم کر سکے کہ اپنے نوعمر بچوں کے ساتھ خطرات کے بارے میں کیسے بات چیت کی جائے۔ یہ انگریزی اور ہسپانوی میں پارٹنرشپ ٹو اینڈ ایڈکشن (Partnership to End Addiction) کے وسائل کے صفحہ اور Snap کے سیفٹی سینٹر پر دستیاب ہو گا۔ 

  • ہماری جاری خصوصی گُڈ لَک امریکہ سیریز کے ایک حصے کے طور پر جو فینٹینیل بحران پر مرکوز ہے، آئندہ ہفتوں میں ہم اپنی اگلی قسط جاری کریں گے جس میں وائٹ ہاؤس میں نیشنل ڈرگ کنٹرول پالیسی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر راہول گپتا کے ساتھ ایک انٹرویو پیش کریں گے، تاکہ سنیپ چیٹرز کی نشہ آور مواد کی زیادہ مقدار کی وبا اور نوجوان امریکیوں پر اس کے اثرات کو سمجھنے میں مدد کی جا سکے۔ 

ان نئے ٹولز اور وسائل کے علاوہ، ہم سنیپ چیٹرز کے لیے نقصان دہ مواد کی اطلاع دینا آسان بنانے کے لیے اپنے ایپ میں اطلاع دینے کے بہاؤ کی بھی تجدید کر رہے ہیں – اس طرح، ہم اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے اور بھی تیزی سے کام کر سکتے ہیں۔ ہم رپورٹ جمع کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعداد کو کم کر کے، رپورٹنگ کے ہر زمرے کی تفصیلی تعریفیں فراہم کر کے یہ کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو کہ ہماری متعلقہ پالیسیاں کیا ہیں، رپورٹنگ کے زمروں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں تاکہ غلط استعمال کی قسم کے بارے میں مزید وضاحت ہو سکے اور تاثرات لُوپ کو بند کر کے بھی تاکہ سنیپ چیٹرز کو یہ بتایا جا سکے کہ ہم ان کی رپورٹوں پر کیا کارروائی کرتے ہیں۔

آنے والے مہینوں میں، ہم اپنے نئے والدینی ٹولز بھی متعارف کرائیں گے، جس کا مقصد والدین کو اس بات کی مزید بصیرت فراہم کرنا ہے کہ ان کے نوعمر بچے Snapchat پر کس سے بات کر رہے ہیں، جبکہ نوعمروں کی رازداری کا بدستور احترام کریں گے۔ 

ہماری کمیونٹی کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے اضافی کوششیں 

ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کا مہینہ جاری ہونے کے ساتھ، ہم نئے شراکت داروں کی ایک فہرست کا بھی اعلان کر رہے ہیں اور سنیپ چیٹرز کو ان کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کا خیال رکھنے اور اپنے دوستوں کی مدد کرنے کے لیے تخلیقی اور تعلیمی ٹولز کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ ذہنی صحت اور خود دوا لینے والے نوجوانوں کے درمیان مضبوط باہمی تعلق کے پیش نظر خاص طور پر اہم ہے۔ ان کوششوں میں شامل ہیں۔: 

  • نوجوانوں کو ذہنی صحت پر کارروائی کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش میں دماغی صحت کے معروف غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے پہلے مینٹل ہیلتھ یوتھ ایکشن فورم میں ایک شراکت دار کے طور پر حصہ لینا۔ 

  • مینٹل ہیلتھ ایکشن ڈے کے بانی شراکت دار کے طور پر خدمات انجام دینا۔ سنیپ چیٹرز کو ان کی اپنی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی یاد دہانی کی کوشش میں، ہم ایک نیا افزودہ حقیقت (AR) لینز لانچ کریں گے جو سنیپ چیٹرز کو صحت مندانہ وقفہ لینے اور سانس لینے کی مشق میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ 

  • علاوہ ازیں، ہم اپنے ایپ میں موجود ذہنی صحت کے پورٹل، آپ کے لیے حاضر (Here for You) میں نئے شراکت داروں کو شامل کر رہے ہیں، بشمول جیڈ فاؤنڈیشن (The Jed Foundation)، خودکشی کی روک تھام کے لیے امریکی فاؤنڈیشن (The American Foundation for Suicide Prevention)، موومبر (Movember)، اور کھانے کے عارضوں کے لیے قومی اتحاد (National Alliance for Eating Disorders)۔

جب ہم ان اضافی وسائل کو متعارف کراتے ہیں، تو ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہیں۔ لوگوں کو ان کے حقیقی زندگی میں موجود دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد کرنے کے لیے بنائی گئی ایک ایپ کے طور پر - جو ہم جانتے ہیں کہ ذہنی صحت کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والوں کے لیے اہم سپورٹ سسٹم ہیں - ہم سنیپ چیٹرز کو صحت مند اور محفوظ رہنے میں مدد کرنے کے لیے جدید ٹولز اور وسائل تیار کرنا جاری رکھیں گے۔

خبروں کی طرف واپس جائیں