Snap Values

ہماری افتتاحی کونسل برائے ڈیجیٹل ویل-بیئنگ پروگرام کا اختتام

9 اکتوبر 2025

Snap نے حال ہی میں اپنے پہلے امریکی گروپ (کوہورٹ) کے ساتھ اپنی پائلٹ کونسل برائے ڈیجیٹل ویل-بیئنگ (CDWB) پروگرام کا اختتام کیا۔ 2024 میں شروع ہونے والے اس پروگرام میں ملک کے مختلف حصوں سے 18 نوجوانوں نے حصہ لیا، تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
گزشتہ ایک سال میں، یہ نوجوان اور ان کے اہل خانہ، انتہائی قیمتی معلومات فراہم کر چکے ہیں اور زیادہ مؤثر آن لائن سیفٹی اور ویل-بیئنگ/فلاح و بہبود، کے بہتر نمائندے بن چکے ہیں۔

سال بھر کے پروگرام کے اختتام کے لیے، ہم نے اپنے واشنگٹن ڈی سی آفس میں، ایک کیپ-اسٹون ایوینٹ کی میزبانی کی، جسے نوجوانوں نے ڈیزائن کیا تھا۔ کونسل کے ممبرز کو آن لائن سیفٹی کمیونٹی کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے تجربات اور سیکھنے کا براہ راست اشتراک کرنے کا موقع ملا۔ شرکاء میں کولمبیا کے ڈسٹرکٹ کے اٹارنی جنرل، برائن شوالب شامل تھے، جنہوں نے نوجوانوں کی مشغولیت کی اہمیت؛ آن لائن سیفٹی تنظیموں کے نمائندوں سمیت ٹیکنالوجی کولیشن، کنیکٹ-سیفلی، اور فیملی آن لائن سیفٹی انسٹی ٹیوٹ؛ اور امریکی حکام کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس/محکمہ انصاف اور امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی۔ اس کے علاوہ، کونسل کے ممبرز کو وائٹ ہاؤس کے ایسٹ ونگ کا دورہ کرنے اور امریکہ کی خاتون اول کے دفتر کے ساتھ آن لائن سیفٹی اور ویل-بیئنگ/فلاح و بہبود کی ترجیحات کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملا۔

Official White House Photo

فوٹو کریڈٹ: آفیشل وائٹ ہاؤس فوٹو

.D.C ایونٹ میں، نوجوانوں نے مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز شیئر کیں، جن میں آن لائن رپورٹنگ اور سیکسٹورشن کے بارے میں اسٹیگماز شامل ہیں۔ نوجوانوں کی قیادت میں پینلز اور گفتگو نے، آن لائن سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی کام میں نوجوانوں کے نقطہ نظر کو مربوط کرنے کی نمایاں قدر کا مظاہرہ کیا۔ مثال کے طور پر:

  • کونسل کے ایک رکن نے سیکسٹورشنپر پریزنٹیشن دی، جس میں یہ بتایا گیا کہ ہدف بنائے گئے نوجوانوں کو اکثر شرمندگی اور پھنسے ہوئے ہونے کا شدید احساس ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ اگر والدین حد سے زیادہ ردعمل ظاہر کریں، متاثرہ فرد پر الزام لگائیں، یا آن لائن تعاملات کو غلط سمجھیں، تو اس سے جذبات مزید شدید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے، والدین کو اپنے نوجوانوں کی پیشگی معاونت کے لیے ٹھوس حکمت عملیوں کی پیشکش کی۔

  • یہ پریزنٹیشن ایک بڑے پینل گفتگو کی تکمیل ہے جس میں نوجوانوں اور ان کے والدین کے ایک گروپ کے ساتھ بطور ایک فیملی، آن لائن سیفٹی پر گفتگو کرنے کے موقع پر تجسس اور کھلے دل کی اہمیت کے بارے میں بات کی گئی۔ گروپ نے ذاتی مثالیں شیئر کیں کہ کس طرح مشکل اور ناہموار بات چیت شروع کرنے سے بالآخر بہتر رابطے کے مواقع پیدا ہوئے۔

  • ایک اور ٹین-پینل نے نوجوان نسلوں میں آن لائن رپورٹنگ سے منسلک اسٹیگما کا جائزہ لیا، جس میں یہ زور دیا گیا کہ بہت سے نوجوان فیصلے کے خوف یا یقین نہ کیے جانے کے خوف کی وجہ سے آن لائن بدسلوکی کی رپورٹ کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔ انہوں نے معاون ماحول کے تخلیق کی اہمیت کو اجاگر کیا جہاں نوجوان خود کو محفوظ محسوس کریں اور انتقامی سلوک کے خوف کے بغیر بولنے کے لیے بااختیار بنیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رپورٹنگ کے ایسے ٹولز دستیاب ہوں جو سمجھنے میں آسان اور فوری طور پر قابلِ رسائی ہوں، اور کمپنیوں، این جی اوز اور سیفٹی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں کہ Snapchat جیسے پلیٹ فارمز پر رپورٹنگ خفیہ ہے اور وسیع تر کمیونٹی کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

  • ایک گروپ نے اس بات کا بھی تجزیہ کیا کہ پبلک سروس کے اعلانات (PSAs) اور نوجوانوں کے لیے بنائے گئے دیگر حفاظتی پیغامات، کیوں اکثر مطلوبہ اثر نہیں رکھتے یا مؤثر ثابت نہیں ہوتے۔
    کونسل کے اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ مستند اور نوجوانوں کے زیرِ انتظام مواد اہم ہے جو فوری طور پر ان کی دلچسپی حاصل کرے؛ نوجوانوں کی آواز کو حقیقی زندگی کی کہانیوں اور ٹھوس مشوروں کے ساتھ بڑھائے؛ اور ایسا نہ محسوس ہو کہ یہ کانٹینٹ/مواد بالغوں کی جانب سے زیادہ تیار یا تحریر کردہ ہے۔

  • آخر میں، کونسل کے متعدد ممبرز نے اپنے شروع کردہ آن لائن سیفٹی اور ویل-بیئنگ/فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں بات کی۔ مثلاً، ایک نوجوان، AI سے لیس ایک نرم کھلونا بنا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جذباتی مضبوطی فراہم کرنا اور ذہنی صحت کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کرنا ہے۔
    ایک اور نوجوان آن لائن صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے لیے وکالت کرنے میں سرگرم ہے۔

کیپ اسٹون ایونٹ دراصل تمام پروگرام کے دوران، نوجوانوں کے کیے گئے کام پر مبنی تھا۔ مثال کے طور پر:

  • گروپ نے Snapchat کو سیفٹی کے ذرائع اور ٹولز کے بارے میں تاثرات دیے، جن میں میری رپورٹس اور نوجوانوں اور فیملیز کے لیے ہمارا نیا انٹرایکٹو آن-لائن سیفٹی پروگرام شامل ہے، جس کو دی کیز: اے گائیڈ ٹو ڈیجیٹل سیفٹی، کا نام دیا گیا ہے۔

  • نوجوانوں کو وسیع تر سامعین کے ساتھ آن لائن سیفٹی کے مسائل پر بات کرنے کے بھی مواقع دیئے گئے تھے۔ مثلا، سیفر انٹرنیٹ ڈے، کے دن، کونسل کے ممبرز نے مقامی تقریبات کی میزبانی کی اور آن-لائن سیفٹی کے مسائل اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے کے لیے، حفاظتی تنظیموں کے ساتھ کام کیا۔

  • اس کے علاوہ، ہر کونسل کے رکن نے اپنے جانب سے معنی خیز موضوع پر، ایک آن-لائن سیفٹی ریسورس تیار کیا ہے، جیسا کہ رپورٹنگ کی اہمیت کے بارے میں نیچے دی گئی ویڈیو۔

امریکی پائلٹ اقدام کی کامیابی کی بنیاد پر، Snap نے یورپ اور آسٹریلیا میں نئے CDWB پروگرامز لانچ کیے۔ تمام خطوں میں، CDWB کے گروپ تخلیقی، مہربان، اور متحرک نوجوانوں پر مشتمل ہیں جو مزید پازیٹیو آن-لائن ایکوسسٹم کی تشکیل کے خواہش مند ہیں۔ ہم ان گروپس سے مزید بصیرتوں کا اشتراک کرنے کے منتظر ہیں، اور 2026 میں اپنی نئی یو-ایس کونسل متعارف کروانے کے متمنی ہیں۔

- ویراج دوشی، پلیٹ فارم سیفٹی لیڈ

خبروں کی طرف واپس جائیں