Snap کی آسٹریلوی کونسل برائے ڈیجیٹل ویل بیئنگ متعارف کروا رہے ہیں
29 اگست 2025

اس سال کے آغاز میں، ہم نے Snap کی کونسل (CDWB) برائے ڈیجیٹل ویل بیئنگ کی آسٹریلیا تک توسیع کا اعلان کیا۔ امریکہ میں کامیاب پائلٹ پروگرام کے بعد، CDWB کو اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ نوعمر افراد سے ان کی ڈیجیٹل زندگی کے حالات اور زیادہ محفوظ و بااختیار آن لائن تجربات تخلیق کرنے سے متعلق ان کے خیالات سن سکے۔ جون میں، ہم نےہماری آسٹریلوی کونسل کے ممبرز کو منتخب کیا اور آج ہم ان کا تعارف کروانے کے لیے پرجوش ہیں!
آسٹریلوی کونسل برائے ڈیجیٹل ویل بیئنگ ملک بھر کے آٹھ ذہین اور متحرک نوجوانوں پر مشتمل ہے:
15 سالہ عادیا (Aadya) کوئینز لینڈ سے
16 سالہ امیلیا (Amelia)، وکٹوریہ سے
14 سالہ بینٹلی (Bentley)، وکٹوریہ سے
15 سالہ شارلٹ (Charlotte)، وکٹوریہ سے
14 سالہ کارمیک (Cormac)، مغربی آسٹریلیا سے
15 سالہ ایما (Emma)، NSW سے
15 سالہ ملی (Millie)، وکٹوریہ سے
16 سالہ رائس (Rhys)، NSW سے
یہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو آن لائن حفاظت اور ڈیجیٹل ویل بیئنگ پر اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کیا جائے، اور Snap جیسے پلیٹ فارم کے لیے فعال طور پر ان کے تجربات کو سننے کے لیے۔
پروگرام کے دوران، ایک گروہ کی صورت میں باقاعدگی سے نو عمر افراد کا اجلاس بلایا جائے گا اور وہ آن لائن حفاظت سے متعلق پروجیکٹس پر کام کریں گے۔ نو عمر افراد، اپنے والدین اور دادا/دادی میں سے کسی ایک کے ہمراہ اس جولائی میں سڈنی میں Snap کے آسٹریلوی ہیڈ کوارٹر میں ذاتی اجلاس کے لیے بھی جمع ہوئے۔
یہ چند دن نہایت نتیجہ خیز ثابت ہوئے، جو مختلف نسلوں کے درمیان تبادلہ خیال، چھوٹے گروپس، مہمانوں کی گفتگو، اور گروہوں کے آپس میں بہت سارے تعلقات سے بھرپور تھے۔ نوعمر افراد نے Snap ٹیم کے انجینئرنگ، مارکیٹنگ، مواصلات، حفاظت اور سیلز سے تعلق رکھنے والے ممبرز کے ایک متنوع گروپ کے ساتھ "سپیڈ-منٹورنگ" سیشن کے ذریعے اس امر کو بہتر طور پر سمجھا کہ ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرنا کیسا ہوتا ہے۔
اجلاس میں آج کا نو عمر فرد ہونے (یا ان کی تربیت کرنے)، آن لائن مشکلات، کم عمر افراد کی ڈیجیٹل زندگیوں سے متعلق غلط فہمیوں، اور تربیت کے ٹولز جیسے عنوانات پر واضح اور بصیرت انگیز گفتگو شامل تھی۔ نو عمر افراد نے ہمیں بتایا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ بالغ افراد بعض اوقات ان کی آن لائن سرگرمیوں کو غلط سمجھتے ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ماننا ہے کہ آن لائن حفاظت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اور دادا/دادی کے ساتھ گفتگو کا محور والدین اور نو عمر کے درمیان اعتماد کی شدید اہمیت کے ساتھ ساتھ آن لائن حفاظت کی تعلیم تھا۔ اگرچہ سوشل میڈیا کی کم از کم عمر کا قانون سربراہی اجلاس کی توجہ کا مرکز نہیں تھا، تاہم کم عمر افراد اور (دادا/دادی) والدین نے خدشات کا اظہار کیا، جن میں یہ خدشہ بھی شامل تھا کہ اگر نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی تو وہ سماجی اور جذباتی معاونت سے محروم ہو سکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ اجلاس نو عمر افراد اور Snap کے لیے یکساں طور پر بامعنی تھا۔ جیسا کہ کونسل کے ایک ممبر نے کہا، "ڈیجیٹل دنیا میں اہم مسائل پر باہم مل کر کام کرنے سے مجھے نقطہ نظر کے حصول اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کے لیے مختلف خیالات اور حل تلاش کرنے کا موقع ملا۔"
اجلاس کے علاوہ، ہم نے پروگرام اور کونسل کے ممبرز کے لیے ان کی خواہشات سے متعلق تبادلہ خیال کرنے، گروپ کے اصولوں کی تیاری، اور نو عمر افراد کے آن لائن تجربات، ان کے آن لائن مواد رپورٹ کرنے (یا نہ کرنے) کی وجوہات، اور آن لائن ماحول میں بچوں کے حقوق سمیت آن لائن حفاظت سے متعلقہ موضوعات سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لیے تین اجتماعی کالز کا انعقاد بھی کیا۔
ہم باقی پروگرام کے دوران اپنے قابل قدر کونسل ممبرز کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں اور ہم ان کی جانب سے مزید بصیرتوں کا اشتراک کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں!
بِن آؤ (Ben Au)، ANZ سیفٹی لیڈ