آپ کی رازداری، وضاحت کردہ

رازداری کی پالیسیاں بہت لمبی ہوتی ہیں-- اور بہت مبہم بھی۔ اسی لیے ہم نے اپنی رازداری کی پالیسی کو مختصر، واضح اور پڑھنے میں آسان بنانے کی پوری کوشش کی ہے!
آپ کو ہماری اخفاء کی پالیسی مکمل طور پر پڑھنی چاہیے، تاہم جب آپ کے پاس بہت مختصر وقت ہو یا کسی چیز کو بعد میں کسی وقت یاد کرنا چاہتے ہوں، تو آپ کو یہ خلاصہ ضرور دیکھ لینا چاہیے — تاکہ آپ چند منٹوں میں کچھ بنیادی باتیں سمجھ کر ذہن نشین کر لیں۔

ہم Snap پر کیا کرتے ہیں۔

Snap میں، ہمارا مشن لوگوں کو اس حوالے سے بااختیار بنانا ہے کہ وہ اپنا اظہارِ رائے کریں، ہر لمحے کو بھرپور جئیں، دنیا کے بارے میں جانیں، اور مل کر لطف اٹھائیں۔
اپنی خدمات فراہم کرنے اور انہیں بہتر بنانے کے لیے، جب آپ Snapchat، Bitmoji اور ہماری دیگر سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت دینے کے لیے آپ کے بارے میں کچھ چیزیں سیکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہمیں یہ معلوم ہے کہ آپ کی سالگرہ ہے، تو ہم جشن منانے میں مدد کے لیے آپ کو اور آپ کے دوستوں کو ایک لینس بھیج سکتے ہیں! یا، اگر ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ساحل سمندر پر ایک دن گزار رہے ہیں، تو ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ اس موقع پر آپ کا Bitmoji اس کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوئے ہو۔ اچھا ہے ناں؟
ایک اور طریقہ جس سے ہم ذاتی نوعیت کی سروس فراہم کرتے ہیں وہ ہیں اشتہارات جو ہم دکھاتے ہیں — یہ ان طریقوں میں سے ایک ہے جو ہم بغیر کسی فیس کے تفریحی، محفوظ اور جدید آن لائن جگہیں فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ ہم آپ کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں اس میں سے کچھ معلومات ہم ایسے اشتہارات پیش کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں جس میں آپ کو دلچسپی ہوسکتی ہے - جب آپ ان میں دلچسپی لینا چاہیں تو۔ مثال کے طور پر، اگر آپ فیشن کے بارے میں بہت ساری کہانیاں دیکھ رہے ہیں، تو ہم آپ کو جینز کے تازہ ترین انداز کے اشتہارات دکھا سکتے ہیں۔ یا اگر آپ نے ویڈیو گیمز کیلئے چند اشتہارات پر کلک کیا ہے تو، ہم ان اشتہاروں کو جاری رکھیں گے! لیکن ہم آپ کی معلومات کو آپ کو ان اشتہارات سے بچانے کے لۓ بھی استعمال کرتے ہیں جوشاید آپ کو پسند نہیں ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ٹکٹنگ سائٹ ہمیں بتاتی ہے کہ آپ پہلے ہی کسی فلم کے ٹکٹ خرید چکے ہیں — یا اگر آپ نے انہیں Snapchat کے ذریعے خریدا ہے — تو ہم آپ کو اس کے اشتہارات دکھانا بند کر سکتے ہیں۔ مزید جانیے

آپ اپنی معلومات کو کیسے کنٹرول کرتے ھیں

آپ اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ کون آپ کی کہانی دیکھ سکتا ہے یا آپ کو Snap میپ پر دیکھ سکتا ہے؟ بس ایپ میں اپنی ترتیبات پر جائیں۔ آپ کی معلومات کے بارے میں دلچسپی ہے جو ایپ میں نہیں ہے؟ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں جائیں۔ اگر آپ کبھی بھی Snapchat کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنا چاہتے ہیں ہمیشہ کیلۓ، تو ہمارے پاس اس کے لیے بھی ٹولز موجود ہیں۔ مزید جانیے

ہم معلومات کیسے اکٹھا کرتے ہیں۔

سب سے پہلے، آپ جو بھی معلومات ہمیں دینے کا انتخاب کرتے ہیں اس سے ہم سیکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ Snapchat اکاؤنٹ ترتیب دیتے ہیں، تو ہم آپ کی سالگرہ، ای میل ، اور وہ منفرد نام سیکھتے ہیں جس کے ذریعے آپ جانا چاہتے ہیں — آپ کا صارف نام۔
دوسرا، جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ لہذا، اگر آپ ہمیں یہ نہیں بتاتے کہ آپ کھیلوں کے مداح ہیں، اور آپ Spotlight پر ہمیشہ باسکٹ بال کی جھلکیاں دیکھ رہے ہیں اور آپ کے Bitmoji نے آپ کی ٹیم کا رنگ پہنا ہوا ہے تو، یہ ایک محفوظ اندازہ ہے۔
تیسرا، ہم کبھی کبھی دوسرے لوگوں اور خدمات سے آپ کے بارے میں جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی دوست اپنی رابطہ فہرست اپ لوڈ کرتا ہے تو، ہم آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں۔ یا، اگر آپ کسی ویڈیو گیم کے اشتہار پر ٹیپ کرتے ہیں، تو مشتہر ہمیں بتا سکتا ہے کہ آپ نے اسے انسٹال کیا ہے۔ مزید جانیے

ہم معلومات کا تبادلہ کیسے کرتے ہیں

جب ہم معلومات کو بانٹتے ہیں تو ، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہم سے کہتے ہیں - جیسے اسپاٹ لائٹ یا اسنیپ میپ میں Snap شامل کرنا ہو یا کسی دوست کو چیٹ بھیجنا ہو۔ آپ کی کچھ معلومات، جیسے آپ کا یوزرنیم اور Snapکوڈ، عوام کو بطور ڈیفالٹ دکھائی دیتا ہے۔
ہم کمپنیوں کے Snap خاندان کے اندر، کاروباری اور مربوط شراکت داروں کے ساتھ بھی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں جو ہماری خدمات فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، جب ہمیں لگتا ہے کہ یہ قانون کے مطابق ضروری ہے، اور جب ہمیں یقین ہے کہ Snap chatters، ہمارے، یا دوسروں کی حفاظت کے لیے اس کی ضرورت ہے۔
باقی زیادہ تر سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے! مزید جانیے

ہم کتنی دیر تک معلومات رکھتے ہیں۔

Snapchat اس لمحے میں زندگی گزارنے کے بارے میں ہے۔ اسی لیے جب آپ کسی دوست کو اسنیپ یا چیٹ بھیجتے ہیں، تو ہمارا سسٹم اس کے دیکھنے یا ختم ہونے کے بعد اسے ڈیفالٹ طور پر حذف کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے (آپ کی ترتیبات پر منحصر ہے)۔ پھر بھی، ہم آپ کۓ پیغامات اپنے پاس محفوظ کرلیتے ہیں جب آپ یا آپ کے دوست ہم سے ایسا کرنے کو کہیں، جیسے آپ چیٹ میں پیغام یا میموریز میں Snap محفوظ کرتے ہیں۔
اور یاد رکھیں: Snapchatters ہمیشہ اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں!
دیگر معلومات کو زیادہ دیر تک رکھا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کے اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات کو اس وقت تک اسٹور کرتے ہیں جب تک کہ آپ اسے حذف کرنے کے لیے نہیں کہتے۔ اور ہم ان چیزوں کے بارے میں معلومات کو مسلسل جمع اور اپ ڈیٹ کر رہے ہیں جو آپ کو پسند اور ناپسند ہو سکتی ہیں، تاکہ ہم آپ کو بہتر مواد اور اشتہارات فراہم کر سکیں۔ مزید جانیے

آپ مزید کیسے سیکھ سکتے ہیں

ہماری مکمل رازداری کی پالیسی پر ایک نظر ڈالیں!
کیا آپ جانتے ہیں کہ مصنوعات کے لحاظ سے رازداری مخصوص خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے، اور ہم نے ٹنوں کی تعداد میں معاون صفحات مرتب کیے ہیں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ ایپ کے مختلف حصے کس طرح کام کرتے ہیں؟
کیا آپ ابھی بھی مطلوبہ شے ڈھونڈنے سے قاصر ہیں؟ فکر نہ کریں، بس ہم سے رجوع کریں اور ہماری دوستانہ سپورٹ ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی!