بھلائ کے عالمی دن پر آن لائن بھلائ کی مشق کرنا
10 نومبر، 2022
اتوار کو بھلائ کا عالمی دن ہے، جو حقیقی زندگی میں اور آن لائن – لوگوں کو رحمدلی و شفقت کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینے کے لیے وقف کیا گیا دن ہے۔ Snap میں، رحمدلی و شفقت ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک ہے، اور یہ روزانہ ظاہر ہوتی ہے۔ رحمدلی کو فروغ دینا اور ظاہر کرنا تحفظ سے بھی وابستہ ہے، کیونکہ بہت سے آن لائن تحفظاتی مسائل بے پرواہی یا تلخ رویہ ظاہر کرنے سے پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس سال کے شروع میں Snap کی نئی تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جنریشن Z کے تین چوتھائی جواب دہندگان نے تین ماہ کی مدت میں کم از کم ایک آن لائن خطرے سے دوچار ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دو تہائی سے زیادہ نوعمر افراد (٪68) اور ٪83 نوجوان افراد نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی نہ کسی ڈیجیٹل خطرے کا شکار ہوئے تھے۔ تقریباً پانچ میں سے ایک (٪19) نو عمر افراد نے اس خطرے کو آن لائن دھونس جمانے یا ہراساں کرنے کے طور پر بیان کیا، اور یہ شرح ٪22 فیصد نوجوان بالغوں کے لیے زیادہ تھی۔ دیگر ذاتی خطرات میں عمر کے اعداد و شمار دونوں کے لیے نفرت انگیز تقریر اور مختلف جنسی خطرات شامل تھے۔
"سائبر ہراسانی آن لائن دنیا کو تباہ کرتی جا رہی ہے،" بقول نکولس کارلیسل، پاور آف زیرو ، کے CEO، ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو Snap کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور کم عمری سے ہی آن لائن شفقت سکھانے کے لیے ایک عالمی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ "یہ کچھ کے لیے چھوڑ دینے کا، جبکہ دوسروں کے لیے آن لائن گفتگو کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے، اور یہ ارتباط، تعاون اور تخلیقی صلاحیت کے انٹرنیٹ کے اصل وعدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ ہے۔ اس کا سدباب یہ ہے کہ ہم اپنی آن لائن بات چیت میں رحمدلی و شفقت کے تئیں انتھک عزم کریں اور ایسے ٹولز کو استعمال کریں جو ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جیسے بلاک کرنا، رپورٹ کرنا اور مدد حاصل کرنا۔"
دھونس جمانے اور ہراسانگی کا مقابلہ کرنا
دھونس جمانا ایک ایسا فعل ہے جس کا سامنا کسی کو نہیں ہونا چاہیے، چاہے وہ ذاتی طور پر ہو یا آن لائن ہو۔ Snapchat کی کمیونٹی کی ہدایات واضح اور صریح طور پر کسی بھی قسم کی دھونس جمانے، ڈرانے دھمکانے اور ہراسانگی کی ممانعت کرتی ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر اس کا وجود نہیں چاہتے؛ یہ اس سے ہم آہنگ نہیں ہے جس مقصد کے لیے Snapchat کو بنایا اور ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اگر کسی کو ہماری پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزی، بشمول دھونس یا ہراسانگی کا سامنا ہو یا اس کا مشاہدہ کر رہا ہو، تو ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہمیں فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔
ہمارے پاس ایپ میں اطلاع دہندگی کے ٹولز موجود ہیں جہاں لوگ کسی مخصوص Snaps (تصاویر یا ویڈیوز) اور اکاؤنٹس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ اسنیپ چیٹرز کسی بھی مواد کو چھو کر دبائے رکھنے سے ہمیں اطلاع دے سکتے ہیں یا ہماری سپورٹ سائٹ پر اس آن لائن فارم کو مکمل کر سکتے ہیں۔ فارم کوئی بھی جمع کرا سکتا ہے، قطع نظر کہ ان کے پاس Snapchat اکاؤنٹ ہو یا نہ ہو۔ (اس بارے میں یہاں مزید جانیں کہ Snapchat پر رپورٹنگ کیسے کام کرتی ہے۔) اطلاعات کا جائزہ اور اس پر کارروائی Snap کی ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیموں کے ذریعے کی جاتی ہے، جو 24/7 کام کرتی ہیں۔ عمل درآمد میں مرتکب شخص کو تنبیہ کرنا، اکاؤنٹ کو معطل کرنا، یا اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ختم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
کسی مرتکب شخص کو بلاک کرنے یا ہٹانے کی صلاحیت بھی موجود ہے ایسا کرنے کے لیے اس شخص کے نام کو چھو کر دبائے رکھیں جب تک کہ ایک مینیو ظاہر نہ ہو، جس میں عنوان "دوستی کو منظم کریں" شامل ہو۔ اس ڈراپ ڈاؤن پر، رپورٹ، بلاک کریں اور دوست کو ہٹائیں کے اختیارات سرخ رنگ میں دکھائی دیتے ہیں۔ ہم، یقیناً، مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی گروپ چیٹ کو فوراً چھوڑ دیں جہاں دھونس یا کوئی ناپسندیدہ رویہ پایا جا رہا ہو، اور فوری طور پر اسے Snap کو رپورٹ کریں۔
ہمیں بدسلوک یا ضرر رساں مواد اور رویوں کے بارے میں بتانا ہر ایک کے لیے کمیونٹی کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
والدین، سرپرست، اور دیگر قابل اعتماد بالغ افراد Snapchat کی نئے فیملی سینٹر فیچر کے ذریعے اپنے نوجوان بچوں سے رابطے میں رہتے ہوئے ان اکاؤنٹس کی بھی رپورٹ کر سکتے ہیں جو ان کے لیے باعث تشویش ہوں – اور وہ یہ کام براہ راست ایپ کے اندر انجام دے سکتے ہیں۔ فیملی سینٹر کی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں نوجوانوں کو اپنے بالغ سرپرستوں کو مطلع کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہو گی کہ وہ Snap کو رپورٹ دے چکے ہیں۔
مزید تحقیقی بصیرتیں
Snap کی نئی تحقیق آن لائن زندگی کے متعدد پہلوؤں کا جائزہ لیتی ہے جو مجموعی طور پر ڈیجیٹل فلاح و بہبود میں ایک کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 22 اپریل سے 10 مئی 2022 کے درمیان آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور امریکہ میں نوعمر، نوجوان اور 13-19 سال کے کم عمر افراد کے والدین کا سروے کیا گیا۔ ان کے جوابات نے تقریباً فروری سے اپریل تک کے آن لائن تعاملات کے حوالے سے بیان کیا۔
اس تحقیق میں کُل 9,003 افراد نے حصہ لیا، اور مکمل نتائج* 7 فروری کو بین الاقوامی محفوظ انٹرنیٹ ڈے 2023 کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔ تاہم، ہم Snapchat اور سوشل میڈیا پر زیادہ ہمدردانہ اور با احترام تعاملات کی حوصلہ افزائی کے لیے رحمدلی کے عالمی دن کے موقع پر منتخب نتائج کا اشتراک کر رہے ہیں۔
ہم مکمل نتائج کا اشتراک کرنے کے منتظر رہیں گے، جس میں اگلے سال کے اوائل میں ہمارا ہر ایک ملک کے لیے ہمارا پہلا ڈیجیٹل ویل بینگ انڈیکس اور پھر تمام چھ ممالک کے لیے شامل ہوگا۔
تب تک، رحمدلی کا عالمی دن مبارک ہو اور آئیں صرف 13 نومبر کو ہی نہیں بلکہ سال بھر رحمدلی و ہمدردی کو اپنانے کا عزم کرتے ہیں۔
- جیکولین بیوچیر، Snap گلوبل ہیڈ آف پلیٹ فارم سیفٹی
* نوعمروں اور نوجوانوں کے نمونے کا سائز 6,002 تھا، بشمول 4,654 جن کی شناخت Snapchat استعمال کرنے والوں کے طور پر کی گئی تھی۔ کل 6,087 جواب دہندگان کی شناخت Snapchat کے صارفین (بشمول والدین) کے طور پر کی گئی ہے۔ سوالات خاص طور پر کسی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین پر مرکوز نہیں تھے بلکہ عمومی طور پر آن لائن تعاملات کے بارے میں پوچھے گئے تھے۔