2022 کی پہلی ششماہی کے لیے ہماری شفافیت کی رپورٹ

29 نومبر 2022

آج ہم اپنی تازہ ترین شفافیت کی رپورٹ جاری کر رہے ہیں، جو 2022 کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتی ہے۔ 

Snap میں، ہماری کمیونٹی کی سلامتی اور خیرو عافیت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہماری ششماہی شفافیت کی رپورٹیں ایک ایسا ضروری آلہ ہیں جنہیں ہم اہم معلومات کا اشتراک کرنے اور خود کو ذمہ دار رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

2015 میں ہماری پہلی شفافیت کی رپورٹ کے بعد سے، ہم ہر رپورٹ کو گزشتہ رپورٹ کی نسبت زیادہ معلوماتی، قابل خلاصہ اور موثر بنانے کے کارعزم پر رہے ہیں۔ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں، اپنی کمیونٹی کی ہماری رپورٹنگ کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان رپورٹوں کو مزید جامع اور معلوماتی بنانے کے اپنے عزم کو فروغ دینے میں مدد کے لیے ہم نے مختلف اضافے اور اصلاحات کی ہیں۔ 

ملکی سطح پر غلط معلومات کا ڈیٹا دستیاب کرنا

ہم عالمی سطح پر غلط معلومات کی رپورٹ کرنے سے متعلق اپنے سابقہ مشق عمل کی بنیاد پر، پہلی مرتبہ، "غلط معلومات" کو ملکی سطح پر دستیاب الگ آزادانہ زمرے کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں۔ ہم بلحاظ ملک یہ معلومات فراہم کرنے والے واحد پلیٹ فارموں میں سے ایک ہیں۔ اس ششماہی میں، ہم نے کُل 4,877 جھوٹے/غلط یا گمراہ کن مواد کو امکانی طور پر نقصان دہ یا ضرر رساں کے طور پر نافذ کیا۔ ہم نے اپنے پلیٹ فارم کے ڈیزائن ڈیزائن سے آغاز کرتے ہوئے، Snapchat پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے تئیں ہمیشہ ایک مختلف نظریہ اختیار کیا ہے۔ Snapchat میں، ہم جانچ نہ کردہ مواد کو وائرل ہونے کی اجازت نہیں دیتے، اور جب ہمیں ہماری کمیونٹی کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہوا کوئی مواد دکھائی دیتا ہے، تو ہماری پالیسی کے مطابق ہم اسے فوری طور پر اسے ہٹا دیتے ہیں، تاکہ اس کے وسیع پیمانے پر شیئر کیے جانے کے خطرے کو فوری طور پر کم کیا جا سکے۔ غلط معلومات پر مشتمل مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا ہمارا طریقہ کار بھی اسی طرح سیدھا ہے کہ: ہم اسے ہٹا دیتے ہیں۔ 

حالیہ امریکی وسطِ مدتی انتخابات اور عالمی سطح پر ہونے والے دیگر انتخابات کے ساتھ، ہم سمجھتے ہیں کہ غلط معلومات کے خلاف ہمارے نفاذ کے بارے میں تفصیلی، ملک کے لحاظ سے مخصوص ڈیٹا قابل قدر ہو گا۔ آپ اس بارے میں مزید یہاںسے پڑھ سکتے ہیں کہ ہم Snapchat پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی کیس طرح روک تھام کرتے ہیں۔ 

بچوں کے جنسی استحصال اور زیادتی کا مقابلہ کرنا 

ہماری کمیونٹی کے کسی بھی فرد، خاص کر نابالغوں کا جنسی استحصال کو غیر قانونی، گھناؤنا، اور ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے مطابق ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال اور زیادتی کی صورتوں (CSEAI) کی روک تھام کرنا، ان کا سراغ لگانا اور ان کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اپنے پلیٹ فارم پر اس قسم کی بدسلوکی سے نمٹنے میں مدد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں، ہم نے اس رپورٹ میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کی کُل خلاف ورزیوں میں سے 94 فیصد کا فعال طریقے سے سراغ لگایا اور ان پر کارروائی کی — جس میں ہماری سابقہ رپورٹ کی نسبت چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہم CSEAI کا مقابلہ کرنے کی اپنی کوششوں میں اپ ڈیٹ کردہ زبان اور بصیرت میں بھی اضافہ فراہم کر رہے ہیں۔ اب ہم CSEAI مواد کی کُل تعداد کا اشتراک کر رہے ہیں جس مواد ہم ہٹا چکے ہیں، نیز CSEAI رپورٹوں کی کُل تعداد کا بھی جو ہماری ٹرسٹ اور سیفٹی ٹیموں نے لاپتہ اور استحصال کردہ بچوں کے لیے امریکی قومی مرکز (NCMEC) کو کی گئی تھیں۔

پالیسی اور ڈیٹا کی وضاحتوں کی لغت کا تعارف

ہم نے پالیسی اور ڈیٹا کی وضاحتوں کی لغت شامل کی ہے جو مستقبل کی تمام رپورٹوں میں شامل کی جائے گی۔ اس لغت کے ساتھ ہمارا کارعزم اُن شرائط اور پیمائشوں کے حوالے سے اضافہ کردہ شفافیت فراہم کرنا ہے جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں، اس بات کا ایک واضح خاکہ پیش کرتے ہوئے کہ خلاف ورزی والے مواد کی کونسی صورتیں شامل ہیں اور ہر زمرے کے تحت ان کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر پڑھنے والوں کو ٹھیک سے معلوم نہیں ہے کہ "خطرات/دھمکیوں اور تشدد،" "نفرت انگیز گفتگو،" "دیگر انضباطی اشیا،" یا مواد کے دیگر زمروں سے ہمارا کیا مطلب ہے، تو وہ تفصیل کے لیے آسانی سے لغت ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

خلاف ورزی کرنیوالے مواد کو فعال طریقے سے ہٹانا 

رپورٹ میں ڈیٹا کو دیکھتے وقت، یہ نوٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ کُل رپورٹوں اور نفاذ کے اعدادوشمار صرف اس مواد کو شمار کرتے ہیں جس کی ہمیں رپورٹ کی گئی ہے۔ یہ ان مثالوں کو گنتی میں شامل نہیں کرتا جہاں ہمیں رپورٹ موصول ہونے سے پہلے ہی Snap نے مواد کا فعال طور پر سراغ لگایا ہو اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لایا ہو۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری فعال طور پر سراغ لگانے کی کوششوں میں ہماری لائی گئی بہتریوں نے کلیدی زمروں میں ہماری تازہ ترین رپورٹ سے کُل رپورٹوں، نفاذ کی تعداد، اور اس میں لگنے والے وقت میں کمی لانے میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ کیونکہ ہمارے افزدہ، خود کار سراغ رساں ٹولز کی بدولت مواد کو اسنیپ چیٹرز تک پہنچنے کا موقع ملنے سے پہلے ہی اس کی شناخت کر کے اسے ہٹا دیا گیا، اسی لیے ہم نے متعامل مواد کے نفاذ میں (یعنی، اسنیپ چیٹرز کی رپورٹوں) میں کمی کا مشاہدہ کیا ہے۔ 

خاص کر، ہماری سابقہ رپورٹ کے بعد سے، ہم نے اسنیپ چیٹرز کی رپورٹوں میں دھمکی آمیز اور تشدد آمیز مواد سے متعلق نفاذ میں 44% کمی دیکھی، نیز منشیات سے متعلقہ مواد کے نفاذ میں 37% کمی اور نفرت انگیز گفتگو والے مواد کے نفاذ سے متعلق %34 کمی دیکھی گئی۔ اوسطاً، خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹانے کے لیے ہمارے لگنے والے وسطی وقت میں گزشتہ نصف سے 33% بہتری دیکھنے میں آئی ہے، فقط ایک منٹ سے تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے۔

جبکہ Snapchat نے ان سالوں میں بتدریج ترقی کی ہے، شفافیت اور ہماری کمیونٹی کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے تئیں ہماری وابستگی بدستور برقرار ہے۔ ہم خود کو مسلسل ذمہ دار رکھیں گے اور اپنی پیشرفت سے متعلق اپ ڈیٹس سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ 

خبروں پر واپس جائیں