عالمی یوم رحمدلی پر تعظیم اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا

13 نومبر 2023

آج عالمی یوم رحمدلی ہے، اور یہ تمام سماجی تعاملات میں - خواہ وہ آن لائن ہوں یا آف لائن ہوں، تعظیم، ہمدردی اور دردمندی کے ساتھ قیادت کرنے کے ذریعے مثبت خیالات اور افعال کی ترویج کا بہترین وقت ہے۔ رحمدلی Snap کمپنی کی اقدار کا ایک جزو ہے۔ یہ ہمارے کاروبار کے لیے انتہائی ضروری ہے اور یہ ہمارے حفاظتی کام میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ افسوس ناک طور پر، آن لائن حفاظت کے مختلف مسائل کا آغاز منفی یا بے مروّت رویوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

ایک مثال بغیر اجازت قربت کی تصویریں بنانا اور انہیں آن لائن شیئر کرنا ہے - جو کہ ایک ایسا قابل افسوس اور تمام پلیٹ فارمز اور سروسز پر بڑھتا ہوا رجحان ہے۔

Snap نے حال ہی میں SWGfL کے StopNCII تعاون میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ StopNCII کے ہیش ڈیٹا بیس کے ذریعے Snapchat پر بغیر اجازت انتہائی ذاتی تصاویر (NCII) کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ ہمارے نام نہاد "ہیش میچنگ" کے بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کی غیر قانونی تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کرنے، ہٹانے، اور واقفیت کی اطلاع دینے کے طویل عرصے سے موجود اور جاری کام کی طرح، NCII تصاویر کے "ہیشز" کا متعین کردہ ڈیٹا بیس StopNCII فراہم کرتا ہے۔ ان ہیشز کو اچھی طرح دیکھنے اور ان کے خلاف اسکین کر کے، غیر قانونی مواد کے آن لائن پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرین کی اپنے انتہائی نجی اور ذاتی ڈیٹا پر کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششوں میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

برطانیہ کی ایک این جی او، SWGfL کے سی ای او، ڈیوڈ رائٹ نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ Snap بغیر اجازت انتہائی ذاتی تصاویر کو آن لائن شیر کرنے کے خلاف جنگ میں StopNCII میں ہمارے ساتھ شریک ہوا ہے۔" دسمبر 2021 میں ہمارے لانچ کے بعد سے، ہم نے متاثریں کو کنٹرول واپس حاصل کرنے اور اپنے ڈر کو دور کرنے کے سلسلے میں بااختیار بنایا ہے۔ ہماری کامیابی Snap جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک پر منحصر ہے کیونکہ زیادہ شرکت براہ راست متاثرین کے لیے عالمی سطح پر کم خوف کا باعث بنتی ہے۔"

NCII کی Snap ممانعت کرتا ہے اور اس چیز کو انسداد غنڈہ گردی و ہراسانگی کے قوانین میں واضح کرتا ہے۔ ہماری کمیونٹی کی ہدایات خصوصی طور پر یہ بیان کرتی ہیں کہ یہ ممانعتیں "تمام اقسام کی جنسی ہراسانگی،" کا احاطہ کرتی ہے بشمول جنسی طور پر صریح، مائل یا عریاں تصاویر دیگر صارفین کو بھیجنا۔ ہم یہ مواد یا برتاؤ اپنے پلیٹ فارم پر نہیں چاہتے؛ یہ Snapchat کے شیئرنگ کے مقام اور حقیقی اظہار کی خوشی میں خوش ہونے کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اگر کوئی فرد بغیر اجازت انتہائی ذاتی تصاویر کی تیاری، شیئرنگ، یا تقسیم سمیت ہماری پالیسیز کی ممکنہ خلاف ورزی کا تجربہ یا مشاہدہ کر رہا ہے، تو ہم انہیں ترغیب دلاتے ہیں کہ براہ راست ہمیں، نیز ممکنہ طور پر مقامی حکام کو بھی اطلاع دیں۔

نئی Snap تحقیق

صرف Snapchat ہی نہیں بلکہ تمام پلیٹ فارمز اور سروسز پر ہماری تازہ ترین تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ 18 سے 24 سال کی عمر کے 54% نوجوان بالغان کو اس سال کے شروع میں انتہائی ذاتی تصاویر کا سامنا کرنا پڑا، اور ایک تہائی سے زائد (35%) کو آن لائن اپنی جنسی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کا کہا گیا۔ تقریباً نصف (47%) نے کہا کہ انہیں غیر مطلوبہ جنسی تصاویر موصول ہوئیں اور 16% نے ایسا مواد شیئر کرنے کا اعتراف کیا۔ وہ افراد جنہوں نے درحقیقت ایسی تصاویر شیئر کی تھیں انہوں نے ممکنہ طور پر اپنے طرز عمل کو کم رپورٹ کیا ہے کیونکہ جنہیں انتہائی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوتی ہیں ان کی تعداد شیئر کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور ان کے ساتھ تین گنا شیئرنگ کی گئی ہے۔

چھ ممالک: آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، انڈیا، برطانیہ اور امریکہ میں ہمارے Snap ڈیجیٹل بہبود کی تحقیق کے سال دو کے نتائج یہ ہیں۔ لگاتار دوسرے سال میں، ہم نے کم عمر نوجوانوں (13 -17 سال عمر)، نوجوان بالغان (18 - 24 سال عمر) اور 13 اور 19 کی عمروں کے درمیان موجود کم عمر نوجوانوں کے والدین کا ان کی آن لائن سرگرمیوں کے متعلق سروے کیا ہے۔ سروے 28 اپریل سے 23 مئی 2023 تک چلا۔ ہم نے مجموعی طور پر 9,010 شرکاء سے رائے شماری کی، اور ان کے جوابات تقریباً فروری سے اپریل تک کے آن لائن تجربات کے حساب سے تھے۔ ہم یوم محفوظ انٹرنیٹ 2024 کے موقع پر فروری میں تمام عالمی نتائج شائع کریں گے لیکن عالمی یوم رحمدلی کے موقع پر اس ڈیٹا کا پیشگی جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کس کے ساتھ شیئر کیا

نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ نو عمر اور نوجوان افراد نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی ذاتی یا جنسیت پر مائل کرنے والی تصاویر بنیادی طور پر ان افراد کے ساتھ شیئر کیں جنہیں وہ حقیقی زندگی میں جانتے ہیں۔ لیکن، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، یہ مواد متوقع وصول کنندہ سے آگے بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ جنریشن Z کے 42% جواب دہندگان جو انتہائی ذاتی تصاویر میں شامل تھے (54% نوجوان بالغان اور 30% نو عمر افراد) ان میں سے تقریباً تین چوتھائی (73%) نے کہا کہ انہوں نے تصاویر کسی ایسے فرد کو بھیجیں جسے وہ حقیقی زندگی میں جانتے ہیں، جبکہ 44% نے انتہائی ذاتی تصاویر یا ویڈیوز کسی ایسے فرد کو بھیجیں جنہیں وہ آن لائن جانتے ہیں۔ ایک تہائی (33%) مواقع پر، مواد کو اصل متوقع وصول کنندہ کے علاوہ بھی شیئر کیا گیا۔ درج ذیل گراف ان افراد کے نتائج کو تفصیل سے ظاہر کرتا ہے جنہوں نے آن لائن روابط کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

شیئر نہ کرنے کا جشن منائیں

ہمارے مطالعے میں، ہم تنقیدی سوچ اور خود محاسبے کی امیدوں کے ساتھ ان نوجوان افراد کے جوابات جاننے میں بالخصوص دلچسپی رکھتے تھے جن سے انتہائی ذاتی تصاویر آن لائن شیئر کرنے کا کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن عمر کے دونوں گروپوں کا بنیادی موقف یہی تھا کہ وہ شیئر کرنے میں آرام دہ نہیں تھے۔ علاوہ ازیں، کم عمر نوجوانان اپنے والدین یا نگہداشت فراہم کاران کو معلوم ہو جانے کے حوالے سے زیادہ پریشان تھے، اور 18 سے 24 سال کے نواجوانان پریشان تھے کہ ایسی چیزیں ان کے مستقبل کے امکانات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، جیسا کہ کالج میں داخلہ لینا یا کوئی ملازمت حاصل کرنا۔ مزید مقبول وجوہات جو جواب دہندگان نے نہ شیئر کرنے کے حوالے سے دیں وہ یہ ہیں:

  • ان تصاویر کو شیئر کرنے میں غیر مطمئن: نوجوان بالغان: 55%، کم عمر نوجوانان: 56%

  • تصاویر کے عام ہو جانے کے متعلق پریشان: نوجوان بالغان: 27%، کم عمر نوجوانان 25%

  • اس بارے میں فکرمندی کہ یہ مستقبل کے امکانات کو متاثر کر سکتا ہے (مثلاً کالج میں داخلہ، ملازمت، تعلقات): نوجوان بالغان: 23%، کم عمر نوجوانان: 18%

  • اس بارے میں پریشانی کہ تصاویر متوقع وصول کنندہ کے علاوہ دوسروں تک بھی پہنچ جائیں گی): نوجوان بالغان: 21%، کم عمر نوجوانان: 20%

  • اس حوالے سے پریشانی کہ والدین/سرپرستگانکو معلوم ہو جائے گا: نوجوان بالغان: 12%، کم عمر نوجوانان: 20%


Snapchat کے ٹولز اور وسائل

Snapchat میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بلاک کرنے اور مخصوص Snaps (تصاویر یا ویڈیوز) اور اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کے سلسلے میں صارفین کے لیے ایپ کے اندر ٹولز موجود ہیں۔ سنیپ چیٹرز ہمیں اس کی رپورٹ کرنے کے لیے مواد کے کسی ٹکڑے کو دبا کر رکھ سکتے ہیں یا یہ آن لائن فارم ہماری معاون سائٹ پر مکمل کر سکتے ہیں۔ فارم کسی بھی فرد کی جانب سے جمع کروایا جا سکتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ ان کا Snapchat اکاؤنٹ ہے۔ (Snapchat میں رپورٹ کرنے کے طریقہ کار کو بروئے کار لانے کے حوالے سے یہاں مزید جانیں۔) رپورٹس کا جائزہ اور ان پر کارروائی Snap کی ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیموں کے ذریعے کیا جاتی ہے، جو چوبیس گھنٹے اور پوری دنیا میں کام کرتی ہیں۔ نفاذ میں مرتکب فرد کو تنبیہ کرنا، اکاؤنٹ معطل کرنا یا مکمل طور پر اکاؤنٹ ختم کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے ٹولز کا فائدہ اٹھائیں اور یہ جان لیں کہ ایسا کرنے سے پوری کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہماری ترجیح ہو گی کہ واقعات رپورٹ کرنے کے مرحلے تک نہ پہنچیں - یہ ایک اور وجہ ہے کہ ہم StopNCII کا حصہ بننے کے خواہشمند تھے ،لیکن رپورٹ کرنا ایک اہم مقصد کو پورا کرتا ہے۔

ہم نوجوان افراد اور Snapchat استعمال کرنے والے افراد کو جنسی ٹیکسٹ میسجز بھیجنے اور عریاں تصاویر شیئر کرنے سے متعلق اپنی نئی سیفٹی اسنیپ شاٹ قسط کو ملاحظہ کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔ بس ایپ میں "سیفٹی اسنیپ شاٹ" تلاش کریں۔ ہم نے متعدد جنسی خطرات کے متعلق حال ہی میں کُل چار نئی اقساط شامل کی ہیں۔ تمام اقساط کا جائزہ امریکہ کہ قومی مرکز برائے گمشدہ و استحصال یافتہ اطفال کی جانب سے لیا گیا ہے اور یہ رکنے، کسی فرد کے ارادے کے متعلق سوال کرنے اور تنقیدی طور پر سوچنے پر زور دیتی ہیں۔

ہم اپنی تحقیق سے اور Snapchat کو تخلیقی صلاحیتوں اور روابط کے لیے ایک محفوظ، صحت مند، اور مزید تفریحی ماحول بنانے کے لیے اپنے جاری کام کے بارے میں مزید اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔ تب تک، عالمی یوم رحمدلی مبارک ہو، اور آئیں رحمدلی کو صرف 13 نومبر کو ہی نہیں بلکہ پورا سال اپنانے کا عہد کریں۔

- جیکولین بیچیر، Snap گلوبل ہیڈ آف پلیٹ فارم سیفٹی

نیوز پر واپسی