انسانی حقوق سے متعلق Snap کا عزم
کمیونٹی کی ہدایات کی وضاحت کرنے والی سیریز
اپ ڈیٹ کردہ: اکتوبر 2025
Snap انسانی حقوق کے احترام کے لیے پرعزم ہے، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کے کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق رہنما اصولوں (UNGPs) میں بیان کیا گیا ہے۔
ہم نے انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی کمیونٹی کی ہدایات، مواد کی نگرانی کی پریکٹس، شفافیت کی رپورٹنگ، اور پرائیویسی کے طریقہ کار میں شامل کیا ہے، جس میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
کمیونٹی کی ہدایات ہم اپنے پلیٹ فارم پر کیا قابل قبول ہے اور کیا نہیں، اس میں شفافیت برقرار رکھتے ہیں، ہماری کمیونٹی کی ہدایات اور وضاحتی لنکس کے ذریعے، اور ہماری سیفٹی ٹیموں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ پالیسیاں منصفانہ اور مساوات کی بنیاد پر نافذ کی جائیں، مقامی زبان اور ثقافت کو سمجھتے ہوئے، ساتھ ہی صارفین کو اپیل کرنے کا موقع اور مدد فراہم کرتے ہیں۔
شفافیت۔ ہم اپنی سلامتی، شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لیے سال میں دو بار خودکار طور سے شفافیت رپورٹس شائع کرتے ہیں، جو دیگر قانونی تقاضوں کے علاوہ اضافی شفافیت کی رپورٹس کا حصّہ ہے۔ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ کوشش کرتے ہیں کہ ان رپورٹس کو اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے مزید جامع اور معلوماتی بنایا جائے۔
پرائیویسی۔ ہم اپنے صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی (رازداری) کا تحفظ، اپنی پرائیویسی پالیسی، کمیونٹی کی ہدایات، اور ڈیٹا پروٹیکشن کے طریقہ کار کے مطابق کرتے ہیں۔
ہم اپنے پلیٹ فارم یا سروسز کے ذریعے دوسروں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے سے یوزرز/صارفین کو منع کرتے ہیں، اور یوزرز کے ڈیٹا تک اپنے ملازمین کی رسائی کے لیے ہم نے سخت پرائیویسی کے اصول وضع اور نافذ کیے ہوئے ہیں۔اظہار کی آزادی۔ ہم صارفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور مستند طور پر اظہار خیال کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور مخالف اکاؤنٹس کو ہٹانے یا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی پر عملدرآمد سے پہلے، مقامی زبان و ثقافت اور تعلیمی، خبری، یا عوامی دلچسپی کے حامل کانٹینٹ/مواد کو بھی زیر غور رکھتے ہیں۔
انسداد دہشت گردی ہمارے پیلٹ فارمز کا استعمال، دہشت گرد یا شدت پسند عناصر کے لیے، قطعی ممنوع رکھا گیا ہے۔ ہم ایسے مواد کی بھی سخت ممانعت کرتے ہیں جو دہشت گردی یا دیگر پرتشدد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی ترویج کرتا ہے جو افراد یا گروہوں کی طرف سے نظریاتی مقاصد کے لئے کیے جاتے ہیں، نیز ایسے مواد کو بھی جو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں یا پرتشدد انتہا پسند گروہوں کی حمایت یا تشہیر کرتا ہو۔
انسداد اسمگلنگ۔ ہم اپنے پلیٹ فارم یا سروسز کو، انسانی اسمگلنگ، سیکس اسمگلنگ، جبری مزدوری، جبری مجرمانہ سرگرمی، اعضاء کی اسمگلنگ، اور جبری شادی سمیت، کسی بھی قسم کی انسانی اسمگلنگ کے مقاصد کے استعمال کئے جانے کی قطعی ممانعت کرتے ہیں۔
انسداد امتیازی سلوک۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر نسل، رنگ، ذات، قومیت، مذہب، جنسی رجحان، جنس کی شناخت، معذوری، یا سابق فوجی حیثیت، امیگریشن اسٹیٹس، معاشی حالت، عمر، وزن، یا حمل کی حالت و کیفیت کی بنیاد پر نفرت انگیز روَیوں پر مبنی امتیازی روّیوں، توہین آمیز، یا تشدد انگیز اظہار کو فروغ دینے والے مواد یا کانٹینٹ پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہیں۔
ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
Snap عالمی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری ایجنسیوں، این جی اوز اور تعلیمی حلقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ نئے رجحانات کو سمجھا جا سکے، اپنے قوانین اور کانٹینٹ/مواد کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے، اور پلیٹ فارم کی حفاظت میں اضافہ کیا جا سکے۔