Snap Values
شفافیت کی رپورٹ
1 جولائی 2023 - 31 دسمبر 2023

جاری کیا گیا:

25 اپریل 2024

اپ ڈیٹ کیا گیا:

25 اپریل 2024

Snap کے سیفٹی سے متعلق اقدامات اور ہمارے پلیٹ فارم پر رپورٹ کردہ مواد/کانٹینٹ کی نوعیت اور حجم کی معلومات کی فراہمی کے لیے، ہم سال میں دو مرتبہ یہ شفافیت کی رپورٹ شائع کرتے ہیں۔ ہم اپنی رپورٹس کو مزید جامع اور معلوماتی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ یہ ہماری کمیونٹی کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے ساتھ اُن تمام فریقین کے لیے بھی مددگار ثابت ہو جو ہمارے مواد کے جائزے اور قانون نافذ کرنے کے طریقوں کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ شفافیت کی رپورٹ 2023 کے دوسرے حصے کا احاطہ کرتی ہے ( 1 جولائی - 31 دسمبر)۔ اپنی سابقہ رپورٹس کی طرح، ہم خود کو دنیا بھر سے موصول ہونے والے ان ایپ مواد اور اکاؤنٹ کی سطح پر کی گئی رپورٹس اور ان کا پالیسی کے مخصوص زمروں کی خلاف ورزیوں میں نفاذ کے اعداد و شمار پیش کرتے ہیں؛ بتاتے ہیں کہ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتوں کی درخواستوں پر کیا ردعمل دیا؛ اور اپنے نفاذ کے اقدامات کی ملک کے حساب سے تفصیل فراہم کرتے ہیں۔ 

اپنی شفافیت کی رپورٹس کو مسلسل بہتر بنانے کے عزم کی خاطر، ہم اس پیشکش کے ساتھ کچھ نئے عناصر متعارف کروا رہے ہیں۔ 

سب سے پہلے، ہم نے اپنی مرکزی فہرست کو توسیع دی ہے تاکہ دہشت گردی اور پرتشدد شدت پسندی نیز بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی (CSEA) سے منسلک مواد اور اکاؤنٹس کے خلاف رپورٹس اور نفاذ کو بھی شامل کیا جا سکے۔ سابقہ رپورٹس میں، ہم نے ان خلاف ورزیوں کے رد عمل میں اکاؤنٹ حذف کرنے کے اقدامات کو الگ سیکشنز میں اجاگر کیا تھا۔ ہم CSEA کے خلاف اپنی پیشگی اور رد عمل کی کوششوں، نیز NCMEC کو دی گئی رپورٹس کا ایک الگ سیکشن میں خاکہ پیش کرنا جاری رکھیں گے۔ 

دوسرا، ہم نے اپیلوں سے متعلق توسیع شدہ معلومات فراہم کی ہیں، جس میں کمیونٹی کی ہدایات کے نفاذ کے ذریعے کل اپیلوں اور بحالی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

آخر میں، ہم نے Snap کے یورپی یونین کے سیکشن کو توسیع دی ہے، جس سے Snap کی یورپی یونین کی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید فہم ملتی ہے۔ خاص طور پر، ہم اپنی حالیہ ترین DSA کی شفافیت کی رپورٹ اور اپنی CSEA میڈیا اسکیننگ سے متعلق اضافی میٹرکس شائع کر رہے ہیں۔

آن لائن نقصانات سے نمٹنے کی ہماری پالیسیز سے متعلق مزید معلومات اور ہمارے رپورٹنگ کے طریقوں کو مسلسل بہتر بنانے کے منصوبوں کے لیے، براہ کرم اس شفافیت کی رپورٹ سے متعلق ہمارا حالیہ سیفٹی اینڈ امپیکٹ بلاگ پڑھیں۔ Snapchat پر حفاظت اور رازداری کے اضافی وسائل تلاش کرنے کے لیے، صفحے کے نچلے حصے میں ہماری شفافیت کی رپورٹنگ کے ٹیب کو دیکھیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ اس شفافیت کی رپورٹ کا تازہ ترین ورژن en-US لوکیل میں دستیاب ہے۔

مواد اور اکاؤنٹ کی خلاف ورزیوں کا مجموعی جائزہ

1 جولائی سے 31 دسمبر 2023 تک، Snap نے عالمی سطح پر مواد کے 5,376,714 ٹکڑوں کے خلاف کارروائی کی جو ہمیں رپورٹ کیے گئے تھے اور جنہوں نے ہماری کمیونٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی۔

رپورٹنگ کی مدت کے دوران، ہم نے 0.01 فیصد کی خلاف ورزی کے ویوز کی شرح (VVR) کو دیکھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ Snapchat پر ہر 10,000 Snap اور کہانی کے ویوز میں سے، 1 ہماری پالیسیز کی خلاف ورزی کرتے پائے جانے والے مواد پر مشتمل تھا۔ رپورٹ کردہ مواد کے نفاذ کے لیے جواب دہی کا اوسط وقت تقریباً
10 منٹس تھا۔

مواد اور اکاؤنٹ کی خلاف ورزیوں کا تجزیہ

ہماری رپورٹنگ اور نفاذ کی مجموعی شرح گزشتہ چھ مہینوں کی نسبت کافی حد تک یکساں رہی۔ اس سائیکل میں، ہم نے مواد اور اکاؤنٹ کی کُل رپورٹس میں تقریباً %10 اضافہ دیکھا ہے۔

اسرائیل اور حماس کا تنازعہ اسی مدت کے دوران شروع ہوا تھا، اور اس کے نتیجے میں ہم نے خلاف ورزی کرنے والے مواد میں اضافہ دیکھا ہے۔ نفرت انگیز تقریر سے متعلق کُل رپورٹس میں لگ بھگ %61 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ نفرت انگیز تقریری مواد سے متعلق نفاذ میں لگ بھگ %97 اور اکاؤنٹ کے منفرد نفاذ میں %124 اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی رپورٹس اور نفاذ کے اقدامات میں بھی اضافہ ہوا ہے، حالانکہ یہ ہمارے پلیٹ فارم پر نفاذ کے کُل مواد کے %0.1 سے بھی کم پر مشتمل ہیں۔ ہماری ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیمز Snapchat کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے عالمی تنازعات واقع ہونے کے باعث محتاط رہنا جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ہم نے اپنی شفافیت کی رپورٹ میں بھی توسیع کی ہے تاکہ ہم اپنی دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کی پالیسی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے عالمی اور ملکی سطح پر کُل رپورٹس، نافذ کردہ مواد اور نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس سے متعلق اضافی معلومات فراہم کر سکیں۔

بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خلاف کارروائی

ہماری کمیونٹی کے کسی بھی رکن، خاص طور پر نابالغوں کا جنسی استحصال ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی، قابل نفرت، اور ممنوع ہے۔ اپنے پلیٹ فارم پر بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی (CSEA) کو روکنا، شناخت کرنا، اور اس کا خاتمہ کرنا Snap کی اولین ترجیح ہے، اور ہم ان اور دیگر جرائم سے لڑنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

ہم معروف غیر قانونی تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے سراغ لگانے کے ٹولز جیسا کہ PhotoDNA کی مضبوط ہیش میچنگ اور Google کی بچوں کے جنسی استحصال کی تصویر کشی (CSAI) کے میچ کا بالترتیب استعمال کرتے ہیں، اور قانون کے مطابق، ان کو امریکی نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئیٹڈ چلڈرن (NCMEC) کو رپورٹ کرتے ہیں۔ پھر NCMEC ضرورت کے مطابق، ملکی یا بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔

سال 2023 کے دوسرے نصف حصے میں، ہم نے کل رپورٹ کردہ بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے واقعات میں سے %59 کو پیشگی فعال طور پر دریافت کیا اور متعلقہ کارروائیاں کیں۔ یہ Snapchat پر بھیجے جانے والے ممکنہ CSEA کی مرئیت میں اضافہ کرتے ہوئے، سنیپ چیٹرز
کے رپورٹنگ کے اختیارات میں بہتر اضافوں کے باعث گزشتہ دورانیے کے مقابلے میں %39 کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

*نوٹ کریں کہ NCMEC کی ہر جمع بندی متعدد امواد پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ NCMEC کو جمع کروائے گئے میڈیا کے کل انفرادی مواد کی تعداد ہماری جانب سے نافذ کیے گئے مجموعی مواد کے برابر ہے۔ ہم نے اس نمبر سے NCMEC سے واپس لی گئی جمع بندیوں کو بھی خارج کر دیا ہے۔

خود اذیتی اور خودکشی پر مبنی مواد

ہم سنیپ چیٹرز
کی ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، جو Snapchat کو مختلف انداز میں بنانے کے فیصلوں میں ہماری رہنمائی کرنا جاری رکھتی ہے۔ حقیقی دوستوں کے درمیان مواصلت کے لیے ڈیزائن کردہ پلیٹ فارم کے طور پر، ہمارا یقین ہے کہ Snapchat دوستوں کو مشکل اوقات میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے بااختیار بنانے میں منفرد کردار ادا کر سکتا ہے۔

جب ہماری ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ٹیم کو کسی سنیپ چیٹر کی پریشانی کا علم ہو جاتا ہے، تو وہ خود اذیتی سے بچاؤ اور معاونت پر مبنی وسائل آگے بھیج کر، اور مناسب وقت پر ہنگامی امدادی عملے کو مطلع کر سکتے ہیں۔ ہماری جانب سے اشتراک کردہ ذرائع ہمارے حفاظتی ذرائع کی عالمی فہرست پر دستیاب ہیں، اور یہ تمام سنیپ چیٹرز کے لیے عوامی طور پر دستیاب ہیں۔

اپیلیں

اپنی سابقہ رپورٹ میں، ہم نے اپیلز سے متعلق میٹرکس متعارف کروائے تھے، جہاں ہم نے اس تعداد کو اجاگر کیا تھا کہ صارفین نے ہم سے اپنے اکاؤنٹ کے خلاف ہمارے ابتدائی نگرانی کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کو کہا تھا۔ اس رپورٹ میں، ہم نے اپنی اپیلز کو توسیع دی ہے تاکہ اکاؤنٹ کی سطح کی خلاف ورزیوں کے لیے اپنی پالیسی کے زمرے کی مکمل رینج کو سمجھا جا سکے۔

* بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد یا سرگرمی کے پھیلاؤ کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ Snap اس مقصد کی خاطر نمایاں وسائل وقف کرتا ہے اور اس طرح کے رویے کے لئے کوئی رعایت نہیں برتتا۔ سی ایس ای (CSE) کی اپیلز کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی تربیت درکار ہوتی ہے، اور ایجنٹس کی ایک محدود ٹیم موجود ہے جو مواد کی گرافک نوعیت کی وجہ سے ان جائزوں کو سنبھالتی ہے۔  2023 کے موسم خزاں میں، Snap نے پالیسی میں تبدیلیوں کا نفاذ کیا جس نے سی ایس ای کے نفاذ کے بعض اقدامات کے استحکام کو متاثر کیا؛ ہم نے ایجنٹ کی دوبارہ تربیت اور کوالٹی اشورینس کے ذریعے ان تضادات کا ازالہ کیا ہے۔  ہم توقع کرتے ہیں کہ Snap کی اگلی شفافیت کی رپورٹ سے سی ایس ای اپیلز کے جوابی وقت کو بہتر بنانے اور نفاذ کے ابتدائی اقدامات کی درستی کو بہتر بنانے کی پیشرفت کا انکشاف ہو گا۔

اشتہارات کی نگرانی

Snap اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تمام اشتہارات ہماری تشہیری پالیسیوں کی مکمل طور پر تعمیل کرتے ہیں۔ ہم اشتہار کے لیے ذمہ دارانہ اور احترام پر مبنی نقطہ نظر پر یقین رکھتے ہیں، جو ہمارے تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ اور لطف اندوز تجربہ تخلیق کرتا ہے۔ ذیل میں ہم نے Snapchat پر شائع ہونے والے بامعاوضہ اشتہارات کی نگرانی سے متعلق معلومات شامل کی ہیں۔ نوٹ کریں کہ Snapchat پر اشتہارات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ہٹایا جا سکتا ہے جیسا کہ Snapchat کی تشہیری پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے، جن میں دھوکہ دہی پر مبنی مواد، بالغوں کا مواد، پرتشدد یا خلل ڈالنے والا مواد، نفرت انگیز تقریر، اور املاکِ دانش کی خلاف ورزی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، اب آپ اس شفافیت کی رپورٹ کے نیویگیشن بار میں Snapchat کے اشتہارات کی گیلری کو تلاش کر سکتے ہیں۔

خطے اور ملک کا عمومی جائزہ

یہ سیکشن جغرافیائی علاقوں کے نمونے لینے میں ہماری کمیونٹی کی ہدایات کے نفاذ کا مجموعی جائزہ فراہم کرتا ہے۔ ہماری ہدایات کا اطلاق Snapchat پر موجود تمام مواد—اور دنیا بھر میں موجود، مقام سے قطع نظر—تمام سنیپ چیٹرز پر ہوتا ہے ۔

انفرادی ممالک، بشمول تمام یورپی یونین کے رکن ممالک، سے متعلق معلومات منسلک CSV فائل کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔