اسپیکٹیکلز 2024 ضمنی رازداری کی پالیسی

مؤثر ہے: 20 ستمبر، 2024

Snap Inc. کی اسپیکٹیکلز 2024 کے لیے ضمنی رازداری کی پالیسی میں خوش آمدید۔ ہم نے یہ پالیسی ان افراد کے لیے اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے بنائی ہے جو اسپیکٹیکلز 2024 ڈیوائس اور ساتھی اسپیکٹیکلز ایپ (ایک ساتھ "اسپیکٹیکلز" ) استعمال کر رہے ہیں۔ یہ پالیسی ہماری رازداری کی پالیسی اور خطے کے مخصوص نوٹسسز کی تکمیل کرتی ہے اور اس کے علاوہ یہ وضاحت کرتی ہے کہ کس طرح Snap آپ کے ڈیٹا کو اسپیکٹیکلز پر جمع، استعمال اور شیئر کرتا ہے۔

اپنی معلومات پر اختیار

ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی معلومات آپ کے اختیار میں رہیں،لہذا ہم آپ کو متعدد ٹولز فراہم کرتے ہیں، بشمول:

  • مقام کی اجازت پہلے سے طے شدہ طور پر آپ کی مقام کی معلومات (جی پی ایس سگنلز جیسے طریقوں کے ذریعے درست مقام ) کو جمع نہیں کیا جائیگا جب تک کہ آپ اسپیکٹیکلز ایپ میں اسے فعال نہیں کرتے۔ آپ اپنی اسپیکٹیکلز ایپ میں کسی بھی وقت اس خصوصیت کو ہمیشہ کے لیے غیر فعال کرسکتے ہیں۔

  • کیمرہ اور مائیکروفون۔ جب آپ اپنی اسپیکٹیکلز ڈیوائس کو اپنی اسپیکٹیکلز ایپ کے ساتھ جوڑتے ہیں تو آپ کے اسپیکٹیکلز ڈیوائس پر کیمرہ اور مائیکروفون تک رسائی اس کے کام کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ آپ اپنی اسپیکٹیکلز ڈیوائس پر اسپیکٹیکلز ایپ کی کیمرہ اور مائیکروفون تک اسپیکٹیکلز ایپ کی رسائی کو ہٹا سکتے ہیں۔

  • اپنی کیپچرز حذف کریں۔ جب آپ اسپیکٹیکلز ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کیپچرز کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو وہ تصاویر یا ویڈیو ریکارڈنگ جو آپ نے اپنے اسپیکٹیکلز ڈیوائس پر کیپچر کی ہیں خود بخود آپ کی ڈیوائس سے حذف کردیئے جاتے ہیں۔

معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں

جب آپ اسپیکٹیکلز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات جمع کرتے ہیں جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں ، وہ معلومات جو ہم تخلیق کرتے ہیں جب آپ اسپیکٹیکلز یا دیگر معلومات استعمال کرتے ہیں جو ہم آپ کی اجازت کے ساتھ وصول کرتے ہیں تو بشمول:

  • کیمرے اور آڈیو معلومات آپ کو اسپیکٹیکلز کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے، ہمیں آپ کے کیمرے اور مائیکروفون سے معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہوگی:

    • اپنے ہاتھوں کے بارے میں معلومات اسپیکٹیکلز پر نیویگیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنے ہاتھ لگانے کی ضرورت ہوگی۔ مثال کے طور پر، آپ اپنی ہتھیلی کو دیکھ کر ان لینزز مینو تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور آپ اپنے لینس کے تجربے میں AR اشیاء کو انگلیوں کے ساتھ ڈریگ اور کھینچتے ہیں۔ یہ آپ کے ہاتھوں سے متعلق معلومات کو جمع کیے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ ہم آپ کے ہاتھوں کے سائز کو دیکھتے ہیں جس میں آپ کے دستوں کے درمیان تخمینی فاصلہ ، پوزیشن اور آپ کی ہاتھوں کی حرکت شامل ہے تاکہ ہاتھ کی پوزیشن اور حرکت کی بنا پر AR اینیمیٹڈ ہاتھ اور پوزیشن والی اشیاء کو پیش کیا جا سکے۔

    • آپ کی آواز کے بارے میں معلومات My AI کی طرح اسپیکٹیکلز پر خصوصیات کے ساتھ بات چیت کے لیے آپ صوتی احکام استعمال کریں گے جس کا مطلب ہے کہ ہم ٹیکسٹ ٹرانسکرپٹس بنانے کے لیے آپ کی آڈیو کو پروسیس کرینگے۔ جب آپ اسپیکٹیکلز استعمال کرتے ہیں تو مائیکروفون آپ کے ارد گرد کی ساؤنڈز بھی اٹھا سکتا ہے۔

    • آپ کے گردونواح کے بارے میں : ہم آپ کی موجود جسمانی جگہ کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کے ماحول میں ایسی اشیاء کو پہچان سکتے ہیں جیسے کہ دیواریں کھڑکیاں اور فرنیچر اور ہم ان اشیاء کے سائز شکل اور فاصلے کا اندازہ لگاتے ہیں۔ یہ معلومات ہمیں آپ کو ایک عمیق AR تجربہ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

  • فٹ ایڈجسٹمنٹ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اسپیکٹیکلز آپ کے لیے بہترین ہیں ہم فٹ اور ترجیحات سے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں:

    • آنکھ کی دوری۔ ہم آپ کی آنکھوں کے درمیان فاصلے کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں۔ یہ آپ کے لیے آرام، بصری وضاحت اور ایک بہتر AR تجربہ میں مدد کرے گا۔ آپ یہ معلومات ہمیں اسپیکٹیکلز ایپ کے ذریعے خود فراہم کرسکتے ہیں یا جب آپ پہلی بار اسپیکٹیکلز استعمال کریں گے تو ہم کیمرے کے ذریعے آپ کے لیے اس کا تخمینہ لگا کر جمع کریں گے۔ جمع کردہ آنکھ کی فاصلاتی معلومات آپ کے اسپیکٹیکلز ڈیوائس پر برقرار رہیں گی۔ آپ اسپیکٹیکلز ایپ میں کسی بھی وقت اپنی فٹ ایڈجسٹمنٹ تبدیل کرسکتے ہیں۔

    • آپ کی آنکھ کے فاصلے کا اندازہ لگانے کے لیے اسپیکٹیکلز iOS ایپ استعمال کرتے وقت، ہم آپ کے فون پر TrueDepth کیمرہ استعمال کرتے ہیں تاکہ چہرے، آنکھ کے فاصلے کا درست ڈیٹا حاصل کیا جاسکے۔ یاد رکھیں، تاہم، کہ یہ معلومات اصل وقت میں استعمال کی جاتی ہیں — ہم اس طرح کی معلومات کو اپنے سرورز پر محفوظ نہیں کرتے ہیں یا فریقِ ثالث کے ساتھ اس کا اشتراک نہیں کرتے ہیں۔

  • مقام کی معلومات۔ آپ کے مقام کو فعال کرنے سے آپ کو مقام کے لیے مخصوص لینسز اسٹیکرز ، فلٹر شامل کرنے اور اس معلومات کو اپنی کیپچر کردہ تصاویر یا ویڈیوز کے ساتھ محفوظ کرنے کی اجازت ملی گی۔

  • کیپچر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز۔ آپ اسپیکٹیکلز کے ساتھ تصاویر لینے یا وڈیوز ریکارڈ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کا کیپچر کردہ مواد آپ کے آلے پر اس وقت تک رہے گا جب تک کہ آپ اسے اسپیکٹیکلز ایپ استعمال کرکے ڈاؤن لوڈ نہیں کرتے۔

ہم معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں

جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا کہ ہم آپ کی معلومات کو آپریٹنگ، ڈلیور کرنے اور اسپیکٹیکلز کو برقرار رکھنے کے علاوہ مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں:

  • اپنی معلومات جیسے فٹ ایڈجسٹمنٹ کا استعمال کرتے اپنے اسپیکٹیکلز کو ذاتی بنائیں۔

  • افزودہ حقیقت کے لیے ہمارے مشین لرننگ ماڈلز کو تیار اور بہتر بنائیں۔

  • اپنی معلومات کا تجزیہ کریں، جیسا کہ ٹرینڈز اور استعمال کے نمونوں کو جاننے کے لیے لینسز کے ساتھ مشغولیت اور میٹا ڈیٹا کا تجزیہ کریں، جس سے ہمیں مانگ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ 

ہم معلومات کا تبادلہ کیسے کرتے ہیں

جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم مختلف وجوہات کی بنا پر آپ کے بارے میں معلومات دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Colocated Lenses آپ کے ڈسپلے کا نام، ڈیوائس کی معلومات، Bitmoji ، کیمرے کا مخصوص ڈیٹا اور Colocated Lenses میں دیگر شرکاء کے ساتھ لیے جانے والے اقدامات کا اشتراک کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کو سروس کے فراہم کنندگان کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں جن میں لینس ڈویلپرز شامل ہیں۔

اگر آپ اسپیکٹیکلز پر My AI استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کی ہدایت پر تیسرے فریق فراہم کنندگان کے ساتھ معلومات شیئر کرسکتے ہیں - جیسے YouTube ان کی API سروس کے استعمال کے ذریعے ، تاکہ آپ کو تلاش کے بہترین نتائج یا ان سوالات کے جوابات فراہم کیے جائیں جو آپ My AI سے پوچھ سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کی ذاتی معلومات پر کیسے عملدرآمد کرتے ہیں برائے کرم Google کی رازداری کی پالیسی کو پڑھنے کے لیے وقت نکالیں ۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ کے پاس اس پالیسی یا ہمارے رازداری کے متعلق کوئی سوالات ہیں، تو آپ ہم سے یہاں رابطہ کرسکتے ہیں۔