جمہوریہ کوریا پرائیویسی نوٹس

مؤثر: 22 مئی 2024

ہم نے یہ نوٹس خاص طور پر جمہوریہ کوریا کے صارفین کے لیے بنایا ہے۔ جمہوریہ کوریا کے صارفین کے پاس پرائیویسی کے کچھ حقوق ہیں جیسا کہ جمہوریہ کوریا کے قانون کے تحت بیان کیا گیا ہے، بشمول ذاتی معلومات کے تحفظ کا ایکٹ۔  ہمارے پرائیویسی کے اصول  اور پرائیویسی کنٹرولز جو ہم تمام صارفین کو پیش کرتے ہیں وہ ان قوانین کے مطابق ہیں—یہ اعلامیہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم جمہوریہ کوریا کے مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، تمام صارفین اپنے ڈیٹا کی کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں، حذف کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں اور ایپ میں اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ مکمل طور پر جاننے کے لیے، ہماری پرائیویسی پالیسی دیکھیں۔

ڈیٹا کنٹرولر

اگر آپ جمہوریہ کوریا سے ایک یوزر ہیں تو، آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہSnap .Inc آپ کی ذاتی معلومات کا کنٹرولر ہے۔

فریق ثالث کو ذاتی معلومات کا انکشاف۔

کچھ فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان، جیسا کہ یہاں بیان کیا گيا ہے اور/یا .Snap Inc فیملی آف کمپنیز میں Snap کے الحاقی اداروں Snap کی طرف سے افعال انجام دے سکتے ہیں اور ان افعال کو انجام دینے کے لئے ضروری ذاتی معلومات تک رسائی لے سکتے ہیں۔

ہم Snapchat میں نئے مزےدار فیچر شامل کرنے کے لئے اپنے ساتھ کام کرنے والے شراکت داروں کو تخلیق کاروں سے آپ کے بارے میں معلومات کا اشتراک بھی کر سکتے ہیں۔ ہماری سروسز پر فریقین ثالث کے ذریعہ جمع کردہ معلومات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ہماری سپورٹ سائٹ پر جائیں۔ براہ کرم برقرار رکھنے کی قابل اطلاق مدت جاننے کے لئے ہر شراکت دار کی پرائیویسی پالیسی ملاحظہ کریں۔

براہ کرم نوٹ کریں، ہم آپ کی رضامندی کے بغیر تیسرے فریقوں کے ساتھ آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک نہیں کریں گے، جب تک کہ قانون کی طرف سے اجازت نہ ہو۔

ذاتی معلومات کی تباہی کی کاروائی اور طریقے۔

جب آپ کی رضامندی کی مدت ختم ہو جائے گی یا جب آپ کی ذاتی معلومات کو اس کو جمع کرنے کے مقاصد کے لئے غیر ضروری تصور کیا جائے گا تو ہم آپ کی ذاتی معلومات حذف کر دیں گے۔ جیسا کہ ہماری پرائیویسی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے، اگر آپ کبھی بھی Snapchat کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ ہم سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ آپ کے تھوڑا عرصہ غیر فعال رہنے کے بعد ہم آپ کے بارے میں جمع کی گئی زیادہ تر معلومات کو ڈیلیٹ کردیتےہیں — لیکن فکر نہ کریں، ہم پہلے آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے! جب ہم آپ کے ڈیٹا کو حذف کریں گے تو ہم تجارتی اعتبار سے معقول اور تکنیکی طور پر قابل عمل اقدامات کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ذاتی معلومات کو مستقل طور پر مٹا دیا جائے۔

آپ کے حقوق۔

ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی معلومات کے کنٹرول میں رہیں ، لہذا ہم آپ کو آپکی ذاتی معلومات کے حوالے سے کئی حقوق فراہم کرتے ہیں۔ براہ کرم پرائیویسی پالیسی کے سیکشن آپ کی معلومات پر کنٹرول سے رجوع کریں۔

بین الاقوامی ڈیٹا کی منتقلی

بیرون ملک .Snap Inc فیملی آف کمپنیز اور سروس فراہم کنندگان۔  آپ کو ہماری سروسز کی فراہمی کے لیے ہم  .Snap Inc فیملی آف کمپنیز اور چند فریقِ ثالث سروس فراہم کنندگان سے آپ کی ذاتی معلومات کو جمع کر سکتے ہیں، انہیں منتقل کر سکتے ہیں اور اسے محفوظ کر سکتے اور اس پر عمل درآمد کر سکتے ہیں تاکہ ریاست ہائے متحدہ میں اور جن بیرونی ممالک میں آپ رہتے ہیں، وہاں Snap کی طرف سے کاروائیاں انجام دے سکیں، جیسا کہ یہاں بیان کیا گيا ہے۔ جب بھی ہم آپ کے مقام سے باہر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ منتقلی آپ کے مقامی قانون کے مطابق ہو تاکہ آپ کی ذاتی معلومات مناسب طریقے سے محفوظ ہو۔

  • وہ ملک جہاں ذاتی معلومات منتقل کی جاتی ہیں: ریاستہائے متحدہ

  • منتقلی کی تاریخ اور طریقہ:  اسٹوریج اور پروسیسنگ کے لیے جمع بندی پر منتقل کیا گیا۔

  • منتقل کی گئی ذاتی معلومات: براہ کرم پرائیویسی پالیسی کے سیکشن معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں کو ملاحظہ کریں 

  • ذاتی معلومات کو برقرار رکھنا: براہ مہربانی پرائیویسی پالیسی کے سیکشن میں ہم آپ کی معلومات کتنے عرصے تک اپنے پاس رکھتے ہیں  ملاحظہ کریں۔

بیرون ملک شراکت دار۔  ہم Snapchat میں نئے مزےدار فیچر شامل کرنے کے لئے ان شرکت داروں اور تخلیق کاروں سے آپ کے بارے میں معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں جو جمہوریہ کوریا کے باہر واقع ہیں۔ ہمارے شراکت داروں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہماری سپورٹ سائٹ ملاحظہ کریں۔

  • جس ملک میں ذاتی معلومات منتقل کی جاتی ہیں: براہ کرم یہاں دستیاب شراکت دار کی پرائیویسی پالیسی سے رجوع کریں سپورٹ سائٹ

  • منتقلی کی تاریخ اور طریقہ:  اسٹوریج اور پروسیسنگ کے لیے جمع بندی پر منتقل کیا گیا۔

  • منتقل کی گئی ذاتی معلومات: براہ کرم پرائیویسی پالیسی کے سیکشن معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں کو ملاحظہ کریں 

  • ذاتی معلومات کو برقرار رکھنا:  براہ کرم یہاں دستیاب شراکت دار کی پرائیویسی پالیسی سے رجوع کریں سپورٹ سائٹ

ذاتی معلومات کی حفاظت اور شکایات سے نمٹنے کا انچارج محکمہ

Snap کے پرائیویسی آفیسر سے Snap کے مقامی ایجنٹ کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: جنرل ایجنٹ کمپنی لمیٹڈ (نمائندہ: مس ایون-می کم)
ایڈریس: Rm۔ Saemunan-ro 5ga-gil, Jongno-gu, Seoul
1216, 28 ٹیلیفون: 6118 735 02
ای میل: snap @ generalagent.co.kr
تفویض کردہ کام: ذاتی معلومات کے تحفظ کا قانون اور نیٹ ورک کے قانون کے تحت فراہم کردہ مقامی نمائندے سے متعلق معاملات

مزید برآں، آپ Snap کے پرائیویسی آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

Snap Inc.
Attn: Legal Dept. (Korean member query)
3000 31st Street
Santa Monica, CA 90405
USA
ای میل: koreaprivacy @ snap.com
ٹیلی فون:
6118 735 02