ہماری جانب سے وصول کردہ معلومات کی تین بنیادی کٹیگریز ہیں:
آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات۔
وہ معلومات جوہماری سروسز استعمال کرنے کے دوران ہم آپ سے حاصل کرتے ہیں۔
وہ معلومات جو ہمیں تیسری پارٹی سے ملتی ہیں۔
ان میں سے ہر ایک کٹیگری پر کچھ مزید تفصیلی معلومات یہ ہیں۔
آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات
جب آپ ہماری سروسز سے تعامل کرتے ہیں، تو ہم آپ کی ہمیں فراہم کردہ معلومات کو اکٹھا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہماری بہت سی سروسز کے لے آپ کو Snapchat اکاؤنٹ سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لئےہمیں آپ سے متعلق چند اہم تفصیلات اکٹھی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسا کہ آپ کا نام، یوزر نام، پاسورڈ، ای میل پتہ، فون نمبر، اور تاریخ پیدائش۔ ہم آپ کو کچھ اضافی معلومات مثلا پروفائل تصویر یا Bitmoji avatar فراہم کرنے کے لئے بھی کہہ سکتے ہیں جو کہ ہماری سروسز پر سب دیکھ سکیں گے۔ دوسری خدمات، جیسے تجارتی مصنوعات، کے لۓ بھی آپ کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر اور اس سے وابستہ اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بلاشبہ، آپ جو بھی معلومات ہماری سروسز، جیسا کہ Snaps اور Chats کے ذریعہ بھیجتے ہیں آپ وہ بھی ہمیں فراہم کریں گے۔ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ صارفین جو آپ کی Snaps، Chats، اور دوسرا کوئی بھی مواد دیکھتے ہیں ہمیشہ ایپ سے باہراس مواد کو محفوظ یا نقل کر سکتے ہیں۔ لہذا، وہی کام سینس کی بات جو انٹرنیٹ پر لاگو ہوتی ہے وہ کم و بیش Snapchat پر بھی لاگو ہوتی ہےِ: ایسے پیغامات یا کوئی ایسا مواد جس کو آپ کسی شخص کے ساتھ محفوظ یا اشتراک نہیں کرنا چاہتے مت بھیجیں۔
جب آپ کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرتے ہیں یا کسی اور طریقے سے ہم سے بات کرتے ہیں، تو ہم آپ کی طرف سے رضاکارانہ طور پر دی جانے والی وہ معلومات وصول کریں گے یا جو ہمیں آپ کا سوال حل کرنے کے لیے درکار ہوں گی۔
وہ معلومات جو ہمیں حاصل ہوتی ہیں جب آپ ہماری خدمات کا استعمال کرتےہیں
جب آپ ہماری خدمات کا استعمال کرتے ہیں تو، ہم اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں کہ آپ نے ان میں سے کون سی خدمات استعمال کی ہیں اور آپ نے انہیں کس طرح استعمال کیا ہے۔ ہم شاید جانتے ہوں، مثال کے طور پر، کہ آپ نے ایک مخصوص کہانی دیکھی تھی، ایک مخصوص مدت کے لئے ایک مخصوص اشتہار دیکھا، اور چند Snapsبھجیں۔ جب آپ ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں ہم مختلف قسم کی معلومات اکٹھی کرتے ہیں جس کی مکمل ترین وضاحت یہاں موجود ہے:
استعمال کی معلومات۔ ہم اپنی خدمات کے ذریعہ آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں۔
آپ ہماری خدمات کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کون سے فلٹرز یا لینسز دیکھتے ہیں یا Snaps پر لاگو کرتے ہیں، آپ Discover پر کون سی کہانیاں دیکھتے ہیں، چاہے آپ Spectacles استعمال کر رہے ہوں، یا آپ کون سے تلاش سوالات جمع کراتے ہیں۔
آپ دوسرے Snapchatters کے ساتھ کیسے گفتگو کرتے ہیں، جیسے کہ اُن کے نام، آپ کی گفتگو کا وقت اور تاریخ، اُن پیغامات کی تعداد جن کا آپ اپنے دوستوں کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں، سب سے زیادہ آپ کن دوستوں کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں، اور پیغامات سے آپ کا تعامل (جیسے کہ کب آپ میسج کھولتے ہیں یا اسکرین شاٹ لیتے ہیں)۔
مواد کی معلومات ہم اپنی خدمات پر آپ کے بنائے ہوئے مواد کو جمع کرتے ہیں، جیسے کسٹم اسٹیکرز، اور آپکے تیار کردہ یا فراہم کردہ مواد کے بارے میں معلومات، جیسا کہ وصول کنندہ نے مواد اور میٹا ڈیٹا کو دیکھا ہے جو کہ مواد کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔
ڈیوائس(آلات)کی معلومات۔ ہم آپ کے استعمال کردہ آلات سے اور اس کے بارے میں، معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ :مثال کے طور پر، ہم جمع کرتے ہیں
آپ کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے بارے میں معلومات، جیسے ہارڈ ویئر ماڈل، آپریٹنگ سسٹم ورژن، ڈیوائس میموری، ایڈورٹائزنگ شناخت کنندگان، منفرد ایپلی کیشن شناخت کنندگان، انسٹال ایپس، منفرد ڈیوائس شناخت کنندگان، ڈیوائس استعمال ڈیٹا، براؤزر قسم، انسٹال کی بورڈز، زبان، بیٹری کی سطح اور ٹائم زون؛
ڈیوائس کے سنسرز سے حاصل کردہ معلومات، جیسے کہ رفتار پیما (ایکسیلیرومیٹرز)، گردش نما (جائرواسکوپس)، قطب نما (کمپاسز)، مائیکروفونز، اور کیا آپ کے ہیڈفونز منسلک ہیں یا نہیں؛ اور
آپ کے وائرلس اور موبائل نیٹ ورک کنیکشنز کے بارے میں معلومات، جیسے کہ موبائل فون نمبر، خدمت فراہم کنندہ، آئی پی پتہ، اور سگنل کی سطح۔
ڈیوائس فون بُک۔ چونکہ ہماری خدمات دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے بارے میں ہیں، اس لیے ہم — آپ کی اجازت سے — آپ کے ڈیوائز کی فون بک سے معلومات جمع کر سکتے ہیں۔
کیمرہ،تصاویر،اورآڈیو ہماری بہت سی خدمات کا تقاضہ ہے کہ ہم تصاویر اور دیگر معلومات آپ کی ڈیوائس کے کیمرے اور تصاویر سے اکھٹی کریں۔ مثال کے طور پر، جب تک ہم آپ کے کیمرا یا تصاویر تک رسائی حاصل نہیں کریں گے، آپ اپنے کیمرا رول سے Snap یا تصاویر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔
مقام کی معلومات۔ جب آپ ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے مقام کے بارے میں معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں۔ آپ کی اجازت کے ساتھ، ہم مندرجہ ذیل طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے محل وقوع کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کرسکتے ہیں جیسے کہ جی پی ایس، وائرلیس نیٹ ورکس، سیل ٹاورز، وائی فائی تک رسائی کے مقامات، اور دوسرے سینسرز، جن میں گائیروسکوپس، ایکسیلرومیٹرس اور کمپاسس شامل ہیں۔
کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز کے ذریعہ جمع کردہ معلومات۔ زیادہ تر آن لائن خدمات اور موبائل ایپلی کیشنز کی طرح، ہم آپ کی سرگرمی، براؤزر، اور آلہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لئے کوکیز اور دیگر ٹیکنالوجیز، جیسے ویب بیکنز، ویب اسٹوریج، اور اشتہار بازی کے انفرادی شناخت کاروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جب آپ ہمارے شراکت داروں میں سے کسی کے ذریعہ پیش کردہ خدمات کے ساتھ تعامل کرتے ہیں تو ہم ان ٹیکنالوجیز کو معلومات جمع کرنے کے لۓ بھی استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ اشتہارات اور تجارت کی خصوصیات ۔ مثال کے طور پر، آپ کو زیادہ متعلقہ اشتہارات دکھانے کے لئے ہم دیگر ویب سائٹوں پر جمع کی گئی معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر ویب براؤزرز کوکیز کو بطور ڈیفالٹ قبول کرنے کے لئے سیٹ کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو، آپ عام طور پر اپنے براؤزر یا ڈیوائس کی ترتیبات (سیٹنگز) کے ذریعہ براؤزر کوکیز کو ہٹا یا مسترد کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کوکیز کو ہٹانا یا مسترد کرنا ہماری خدمات کی دستیابی اور فعالیت کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لئے کہ ہم اور ہمارے شراکت دار ہماری خدمات اور آپ کے انتخاب پر کوکیز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں، براہ مہربانی ہماری کوکی حکمت عملی ملاحظہ کریں۔
لاگ انفارمیشن۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں تو ہم لاگ معلومات بھی اکٹھی کرتے ہیں، جیسا کہ:
اس بارے میں تفصیلات کہ آپ نے ہماری خدمات کا استعمال کیسے کیا ہے؛
ڈیوائس کی معلومات، جیسے کہ آپ کے ویب براؤزر کی قِسم اور زبان؛
ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے اوقات؛
کوکیز یا دیگر ٹیکنالوجیز سے متعلقہ شناخت کنندگان جو آپ کے ڈیوائس یا براؤزر کی انفرادی شناخت کرسکیں؛ اور
ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے سے پہلے یا بعد، آپ کی جانب سے دیکھے جانے والے صفحات۔
وہ معلومات جو ہم فریقینِ ثالث سے وصول کرتے ہیں۔
ہم دوسرے صارفین سے آپ کے بارے میں معلومات جمع کر سکتے ہیں،ہمارے ملحقہ, اور فریق ثالث سے۔ یہاں کچھ مثالیں ہیں:
اگر آپ اپنے Snapchat اکاؤنٹ کو کسی اور خدمت (جیسے کہ Bitmoji یا فریقِ ثالث کی کسی ایپ) سے منسلک کرتے ہیں، تو ہمیں اُس دوسری خدمت سے معلومات موصول ہوسکتی ہیں، جیسے کہ آپ اُس خدمت کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مشتہرین، ایپ ڈویلپرز، پبلشرز، اور دیگر فریقین ثالث بھی ہمارے ساتھ معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ ہم اشتہارات کی کارکردگی کو ٹارگٹ کرنے یا جانچنے میں مدد کے لئے، دیگر طریقوں سے، اس معلومات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ سپورٹ سینٹر میں اس قسم کے فریق ثالث کے کوائف کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی اور صارف اپنے رابطوں کی فہرست اپ لوڈ کرے، تو ہم اُس صارف کی رابطہ فہرست کی معلومات کو آپ کے بارے میں اپنی جمع کردہ دیگر معلومات میں ملا سکتے ہیں۔