تخلیق کار کے لیے مونیٹائزیشن پالیسی
ہم Snapchat پر مسلسل اعلی معیار کا مواد تخلیق کرنے پر تخلیق کاروں کو مالیتی انعام دینا چاہتے ہیں۔ مواد کے مونیٹائزیشن پروگرام کے مقاصد یہ ہیں:
سنیپ چیٹرز
محسوس کریں کہ آپ کا مواد دیکھنے سے وقت اچھا گزرتا ہے، اورمشتہرین اپنے برانڈز کو آپ کے مواد سے وابستہ کرنے کے لیے بیتاب محسوس کریں۔
مونیٹائزیشن کا اہل ہونے کے لیے، مواد کو اس صفحہ کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ہماری درج ذیل پالیسیوں کی بھی پابندی کرنی ہوگی:
آپ اور Snap کے درمیان کسی دوسرے مواد کے معاہدے کی شرائط، اگر قابل اطلاق ہوں۔
تجویز: آپ کے فالورز سے ہٹ کر ایک وسیع ناظرین تک پہنچنے کے لیے، آپ کے مواد کا تجویز کیے جانے کی اہلیت کیلئے مواد کی ہدایات کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
اس صفحے پر موجود مونیٹائزیشن پالیسیاں کمرشل مواد کی پالیسی سے مختلف ہیں، جو مواد کے اندر اشتہارات یعنی اسپانسر شدہ مواد پر لاگو ہوتی ہیں۔