2024 کی پہلی ششماہی کیلئے ہماری شفافیت کی رپورٹ
4 دسمبر 2024
آج، ہم 2024 کی پہلی ششماہی پر مشتمل اپنی تازہ ترین شفافیت کی رپورٹ جاری کر رہے ہیں۔
Snapchat میں، شفافیت کی رپورٹیں ہماری اولین ترجیح، یعنی سنیپ چیٹر کی حفاظت کی جانب پیش رفت کا اشتراک کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ ہر رپورٹ کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی کمیونٹی کو اپنے ٹولز اور بروئے کار لائی جانے والی مؤثر حفاظتی کوششوں سے مطلع رکھیں۔
اگرچہ ہماری بیشتر کاروائیاں موصولہ رپورٹوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہم Snapchat کی کمیونٹی کی ہدایات
کی خلاف ورزیوں کو دریافت کرنے نیز ان کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے مشین لرننگ اور کی۔ ورڈ ڈیٹیکشن جیسے ٹولز کی مدد سے پیشگی اقدامات بھی بروئے کار لاتے ہیں۔ اس رپورٹ سے شروع کرتے ہوئے، ہم اُن پیشگی کوششوں سے متعلق عالمی اور ملکی سطح پر مزید تفصیلی ڈیٹا شیئر کریں گے، جس میں پیشگی کاروائیوں کی کُل تعداد، ان کے مطابق نافذ کردہ منفرد اکاؤنٹس اور ان کاروائیوں کے لئے اوسط ٹرن اراؤنڈ ٹائم پر بصیرت فراہم کریں گے۔ جیسا کہ اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے، ہم نے 2024ء کی پہلی ششماہی میں اِن ٹولز کی مدد سے 3.4 ملین سے زائد پیشگی کاروائیاں انجام دی ہیں۔
ہم نے رپورٹ کے ٹاپ پر ایک نیا سیکشن بھی شامل کیا ہے، جو ہماری پیشگی و جوابی کوششوں کا مشترکہ جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ نیا سیکشن ہماری جوابی و پیشگی کاروائیوں پر تفصیل سے رپورٹ کرنے والے مخصوص حصوں کی تکمیل کرتا ہے۔
Snapchat میں، ہماری کمیونٹی کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس شعبے میں اپنی پیش رفت کو ششماہی شفافیت کی رپورٹوں کے ذریعے شیئر کرتے رہیں گے۔