Snap Values

چوتھے سالانہ اجلاس میں Snapchat کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت جاری ہے

18 دسمبر 2024

11 دسمبر کو، ہم نے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اپنے چوتھے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی، اور اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے پورے ملک سے مقامی، ریاستی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزارہا افسران کو جمع کیا کہ Snap کیسے نفاذ قانون کے اداروں کی تحقیقات میں مدد کرتا اور سنیپ چیٹرز
کو کیسے محفوظ رکھتا ہے۔ امریکی نفاذ قانون کی کمیونٹی کے 6,500 سے زائد اراکین ایونٹ کے لیے رجسٹر ہوئے۔

ہمارے سی ای او، ایون سپیگل، نے امریکی نفاذ قانون کی کمیونٹی کے اہم مشن کو خراج تحسین پیش کر کے تقریب کا آغاز کیا اور مل کر کام کرنے کے حوالے سے Snap کے عزم کو اجاگر اور Snapchat کے حوالے سے اپنے وژن کو شیئر کیا۔

دو گھنٹوں کے اجلاس میں، ہم نے آپریشنل ٹولز اور ان وسائل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کرنے پر توجہ مرکوز کی جو اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے میں وہ بروئے کار لا سکتے ہیں۔ Snap ٹیم کے اراکین نے 1) ہمارے پاس موجود وسائل اور طریقہ ہائے کار، 2) Snapchat کو محفوظ بنانے کے لیے 2024 میں ہماری جانب سے پراڈکٹ میں کی گئی بہتریوں اور 3) ہمارے بین الشعبہ جاتی شراکت داریوں پر گفتگو کی۔

اجلاس کے ذریعے، ہمارا مقصد امریکی نفاذ قانون کی کمیونٹی کے سب سے وسیع بین الشعبہ جات تک پہنچنا، نئی شراکت داریوں کی سہولت کاری کرنا اور اپنی پالیسیوں، طریقہ ہائے کار اور حفاظتی ٹولز کے متعلق عملی معلومات فراہم کرنا ہے۔

ہمارے حفاظتی آپریشنز کی ٹیمز

ہم نے شرکاء کا تعارف ٹیم کے کچھ افراد اور ان وسائل سے کروایا جو ہمارے پاس کمیونٹی کی حفاظت میں مدد دینے کے لیے موجود ہیں۔ ہمارے حفاظتی آپریشنز کی ٹیم میں ٹرسٹ اور سیفٹی اور نفاذ قانون کے آپریشنز شامل ہیں اور یہ دونوں نفاذ قانون کے اداروں کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں اور سنیپ چیٹرز اور فریق ثالث رپورٹرز کی جانب سے حفاظت کے حوالے سے رپورٹ کردہ خدشات کا جواب دیتے ہیں۔

ٹرسٹ اور سیفٹی کی ٹیم - جس میں نفاذ قانون کے اداروں، حکومتی اور قومی مرکز برائے گمشدہ اور استحصال شدہ اطفال کے سابقہ اراکین شامل ہیں - رپورٹس کی تحقیق کر کے اور غیر اخلاقی مواد کی زیادہ فعال طور پر نشاندہی کے لیے مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے Snapchat پر موجود برے کرداروں کو باز رکھنے اور روکنے کے لیے پرعزم ہے۔

نفاذ قانون کے آپریشنز کی ٹیم، جسے LEO بھی کہا جاتا ہے، وہ ٹیم ہے جو نفاذ قانون کے اداروں کے ساتھ سب سے قریب سے مشغول ہوتی ہے۔ LEO قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے قانونی درخواستوں کا جواب دینے، ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈیٹا کا انکشاف کرنے، اور عام طور پر Snapchat پر حفاظت کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات چیت کرنے اور سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقف ہے۔

Snapchat کے حفاظتی آپریشنز دنیا بھر میں ٹیم ممبرز کے ساتھ 24/7 کام کرتے ہیں۔ صرف گزشتہ پانچ سالوں میں ہی، ہماری نفاذ قانون کے آپریشنز کی ٹیم تین گنا بڑح چکی ہے اور ہماری ٹرسٹ اور سیفٹی کی ٹیم میں تقریباً %150 اضافہ ہوا ہے جو ہمیں اپنی کمیونٹی کی ضروریات پر زیادہ تیزی سے ردعمل دینے کے قابل بناتا ہے۔

نئے حفاظتی فیچرز

اگرچہ ہم مضبوط بلٹ ان حفاظتوں کے حامل ہیں، لیکن ہم اپنے پلیٹ فارم کو اور بھی زیادہ محفوظ بنانے کے نئے طریقوں کو تسلسل سے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ پہلے ہی ہم سماجی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اپنی دوستوں کی فہرستوں کو نجی بنا چکے ہیں۔ ہم کسی کو بھی کسی ایسے دوسرے فرد کو براہ راست پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے جنہیں وہ پہلے ہی دوست کے طور پر شامل نہ کر چکے ہوں یا جو پہلے سے ان کے فون کے روابط میں نہ ہوں۔ اور کلیدی رازداری کی ترتیبات، بشمول مقام کے اشتراک کو ڈیفالٹ طور پر سخت ترین معیارات پر سیٹ کیا گیا ہے۔

اس سال، ہم نے کم عمر نوجوانوں کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کو لانچ کیا ہے، جن کو اجلاس میں ہم نے نمایاں کیا ہے۔ ہم نے ٹولز اور اندرون ایپ انتباہات کو بلا کرنے میں بہتریاں کی ہیں تاکہ اجنبیوں کے کم عمر نوجوانوں کے ساتھ تعمال کو مزید مشکل بنایا جا سکے۔ ہمارے اندرون ایپ انتباہات اب نئے اور جدید اشاروں کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، کم عمر نوجوانان ایک انتباہی پیغام دیکھ سکتے ہیں اگر وہ کسی ایسے فرد کی جانب سے چیٹ موصول کرتے ہیں جسے دوسروں نے بلا کیا یا ان کی رپوٹ کی ہے، یا ایسے خطے سے ہے جہاں کم عمر نوجوان فرد کا نیٹ ورک عام طور پر موجود نہیں۔

ہم نے فیملی سینٹر، Snapchat کے اندرون ایپ ہب کے حوالے سے مقام کے اشتراک کے نئے فیچرز کا اعلان بھی کیا ہے جو والدین کے ٹولز اور وسائل فراہم کرتا ہے۔ دیگر اپ ڈیٹس کے ساتھ، والدین اب اپنے کم عمر نوجوانوں کو Snap میپ پر اپنا مقام شیئر کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

شراکت داریاں

نفاذ قانون کے اداروں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ، ہمارا ماننا ہے کہ متعدد شعبہ جاتی، شراکت داری پر مبنی طریقہ سنیپ چیٹرز کو ہر ممکن حد تک محفوظ اور باخبر رکھنے کا ایک موثر انداز ہے۔ اجلاس کے دوران ہم نے سیف اینڈ ساؤنڈ اسکولز کے ساتھ اپنی شراکت داریوں کے حوالے سے بات کی تاکہ ایک تدریسی ٹول کٹ تیارکی جائے اور ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھ ان کی Know2Protect مہم کے حوالے سے بات کی تاکہ آن لائن تحفظ کے حوالے سے کم عمر نوجوانوں کو باخبر بنانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔ ہم اپنی کمیونٹی کو تعلیم دینے اور محفوظ رکھنے کے لیے بین الشعبہ جاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

2025 کے حوالے سے، ہم جانتے ہیں کہ مزید کام آگے آ رہا ہے۔ ہم اجلاس کے شرکاء کے فعال طور پر شرکت کرنے اور وابستہ ہونے کے لیے مشکور ہیں جیسا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے دنیا بھی میں نفاذ قانون کے حکام کے ساتھ ایک بارآور تعلق کی تعمیر کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- ریچل ہاک ہاؤزر، حفاظتی آپریشنز رابطے کی سربراہ

خبروں کی طرف واپس جائیں