ڈیجیٹل ویل بیئنگ انڈیکس کا تعارف

6 فروری 2023

آج کا دن سیفر انٹرنیٹ ڈے (SID) ہے جب، ہر فروری میں، 2023 کے تھیم: "بہتر انٹرنیٹ کے لئے یکجا" کے تحت دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔ SID کی اس 20ویں سالگرہ پر، ہم اپنا افتتاحی ڈیجیٹل ویل بیئنگ انڈیکس (DWBI) جاری کر رہے ہیں، جو جنریشن Z کی آن لائن نفسیاتی بہبود کا ایک پیمانہ ہے۔

اس بات کی بصیرت حاصل کرنے کے لئے کہ تمام پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز میں نو عمر اور نوجوان بالغ افراد کا آن لائن تجربہ کیسا ہے اور ہمارے حال ہی میں جاری کردہ فیملی سینٹر کی آگاہی میں مدد کے لئے ہم نے چھ ممالک میں عمر کے تین آبادیاتی گروہوں سے 9,000 لوگوں سے پولنگ کی۔ گزشتہ موضوعاتی بہبود کی تحقیق کی چار دہائیوں کی معلومات لے کر اسے آن لائن ماحول کے لئے موافق بناتے ہوئے ہم نے آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، انڈیا، برطانیہ اور امریکہ میں نوعمروں (13-17 سالہ)، نوجوان بالغ افراد (18-24 سالہ) اور 13 تا 19 سالہ نوعمروں کے والدین کے جوابات کی بنیاد پر ایک DWB انڈیکس تیار کیا۔ ہم نے نوجوانوں کے کئی آن لائن خطرات سے سامنا ہونے کے بارے میں پوچھا اور ان جوابات اور دیگر جوابات سے ہر ملک کے لئے DWB انڈیکس اور تمام چھ میں شترکہ سکور کا حساب لگایا۔

ابتدائی DWBI کی پیمائش

چھ جغرافیائی علاقوں کا پہلا ڈیجیٹل ویل بیئنگ انڈیکس 62 ہے، جو کہ 0 سے 100 کے پیمانے پر کچھ حد تک اوسط پیمائش ہے۔ ملک کے لحاظ سے انڈیا کا DWBI سب سے زیادہ 68 پر ہے اور فرانس اور جرمنی 60 پر چھ ممالک کی اوسط میں نیچے ہیں۔ آسٹریلیا کا DWBI 63 ہے۔ برطانیہ 62 کے ساتھ چھ ممالک کے اوسط کے برابر تھا اور امریکہ 64 پر تھا۔

انڈیکس PERNA ماڈل سے فائدہ اٹھاتا ہے، جو کہ موجودہ فلاح و بہبود کے نظریہ میں تبدیلی ہے۔ 1، پانچ زمروں میں 20 جذباتی بیانات پر مشتمل ہے: مثبت جذبات ، مشغولیت، تعلقات، منفی جذبات اور کامیابی. کسی بھی ڈیوائس یا ایپ پر ان کے تمام آن لائن تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے – نہ صرف Snapchat – پچھلے تین مہینوں میں 2، جواب دہندگان سے کہا گیا کہ وہ 20 بیانات میں سے ہر ایک کے ساتھ اپنے معاہدے کی طرز بیان کریں۔ مثال کے طور پر، شمولیت کے زمرے میں ایک بیان یہ ہے: "میں اپنے آن لائن کام میں پوری طرح کھو گیا،" اور تعلقات میں: "اپنے آن لائن تعلقات سے بہت مطمئن تھا۔" (DWBI کے بیانات کی مکمل فہرست کے لئے، یہ لنک دیکھیں۔)

سوشل میڈیا کا کردار

ہر جواب دہندہ کے لیے 20 جذباتی بیانات کے ساتھ اتفاق کی سطح کی بنیاد پر DWBI اسکور کا حساب لگایا گیا۔ ان کے اسکورز کو چار DWBI گروپوں میں جمع کیا گیا تھا: پھلنا پھولنا (٪10)؛ فروغ پزیر (٪43)، درمیانی (٪40) اور جدوجہد (٪7) (تفصیلات کے لئے نیچے چارٹ اور گراف دیکھیں۔)

حیرت کی بات نہیں، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا جنریشن Z کی ڈیجیٹل فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، تین چوتھائی سے زیادہ (٪78) جواب دہندگان نے کہا کہ سوشل میڈیا ان کی زندگی کے معیار پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ یہ یقین نوعمروں (٪84) اور مردوں (٪81) میں جنریشن Z کے نوجوان بالغوں (٪71) اور خواتین (٪75) کے مقابلے میں زیادہ مضبوط تھا۔ سوشل میڈیا کے اثر کے بارے میں والدین کی رائے (٪73) جنریشن Z کے نوجوان بالغوں سے زیادہ مماثل تھی۔ پھلنے پھولنے کے DWBI کے زمرے میں شامل افراد نے سوشل میڈیا کو اپنی زندگیوں میں مثبت اثر کے طور پر دیکھا (٪95) جبکہ جدوجہد کرنے والوں نے کہا کہ ایسا بہت کم تھا (٪43)۔ پھلنے پھولنے کے گروپ میں ایک تہائی (٪36) سے زیادہ اس بیان سے متفق تھے، "میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا،" جبکہ جدوجہد کے گروپ سے صرف 18٪ اس بیان سے متفق تھے۔ ان فیصدوں کو الٹے بیان کے حوالے سے مؤثر طریقے سے پلٹ دیا گیا، "دنیا سوشل میڈیا کے بغیر ایک بہتر جگہ ہوگی۔" (پھلتے پھولتے: ٪22 متفق تھے، جدوجہد: ٪33)۔

فیملی سینٹر کو مطلع کرنا

والدین سے پوچھے گئے سوالات میں ان سے یہ پوچھنا شامل تھا کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے آن لائن خطرات کے بارے میں اندازہ لگایں، اور نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ والدین بڑے پیمانے پر اپنے نوعمروں کی آن لائن فلاح و بہبود کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ اصل میں، جن نوعمروں کے والدین باقاعدگی سے ان کی آن لائن اور سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرتے تھے، ان کی ڈیجیٹل فلاح و بہبود مضبوط تھی اور ان کے والدین کی طرف سے اعتماد کی اعلی سطح برقرار تھی۔ اس کے برعکس، والدین کے ذیلی سیٹ جنہوں نے باقاعدگی سے نوجوانوں کے ڈیجیٹل تجربات کو چیک نہیں کیا، انہوں نے نوجوانوں کے خطرے سے سامنے کو نمایاں طور پر کم سمجھا (تقریباً 20 پوائنٹس تک)۔ اوسطاً، ٪62 نوعمر بچوں نے اپنے والدین کو بتایا کہ آن لائن خطرے کا سامنا کرنے کے بعد کیا ہوا۔ پھر بھی، نتائج نے یہ بھی ظاہر کیا کہ جیسے جیسے یہ خطرات زیادہ سنگین ہوتے گئے، نوعمر والدین کو بتانے سے ہچکچانے لگے۔

اس اور دوسری تحقیق کو Snap کے نئے فیملی سینٹر کی تیاری کے لئے آگاہی میں مدد کے لئے استعمال کیا گیا، یہ فیچرز کا ایک سیٹ ہے جو والدین، نگہداشت کرنے والوں اور دیگر قابل اعتماد بالغ افراد کو اس متعلق بصیرت فراہم کرتا ہے کہ ان کے نوعمر بچے Snapchat پر کس سے بات کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2022 میں دنیا بھر میں لانچ کیا گیا فیملی سینٹر والدین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے ان دوستوں کی فہرست دیکھ سکیں جن سے وہ گزشتہ سات دنوں میں بات کرتے رہے ہیں، جبکہ نوعمروں کی پرائیویسی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہوئے ان پیغامات کے کسی مواد کو ظاہر نہیں کیا جاتا۔ فیملی سینٹر نگرانی کرنے والے بالغ افراد کو یہ ترغیب بھی دیتا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کی اطلاع دیں جن کے بارے میں انہیں کوئی خدشہ ہو۔ فیملی سینٹر کے نئے فیچرز جلد آ رہے ہیں۔

بنیادی طور پر فیملی سینٹر کے ڈیزائن کا مقصد نوعمروں اور ان کے والدین، نگہداشت کرنے والوں اور دیگر قابل اعتماد بالغ افراد کے درمیان آن لائن محفوظ رہنے اور ڈیجیٹل بہبود بڑھانے کے بارے میں بامعنی بات چیت کروانا ہے۔ اس طرح کی گفتگو کرنے کے لئے سیفر انٹرنیٹ ڈے سے بہتر وقت کون سا ہو گا!

- جیکولین بیشئیر، پلیٹ فارم سیفٹی کی عالمی سربراہ

ہماری ڈیجیٹل بہبود کی تحقیق سے جنریشن Z کے آن لائن خطرات سے سامنا، ان کے تعلقات، خاص کر والدین سے، اور گزشتہ مہینوں میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں نتائج حاصل ہوئے۔ اس تحقیق میں اور بھی بہت کچھ ہے جسے ایک بلاگ پوسٹ میں نہیں بتایا جا سکتا۔ ڈیجیٹل ویل بیئنگ انڈیکس اور تحقیق کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ہماری  ویب سائٹ اور یہ  وضاحتکنندہ، کلیدی تحقیقاتی نتائج کا مجموعہ، تحقیق کے مکمل نتائج، اور چھ ممالک میں سے ہر ایک کی انفوگرافکس: آسٹریلیا،  فرانس، جرمنی،  انڈیا، برطانیہ اور امریکہ ملاحظہ کریں۔

خبروں پر واپس جائیں