Snapchat بہتر حفاظتی اقدامات، تعلیم اور والدین کے نئے ٹولز کے ساتھ ذمہ دار عوامی اشتراک کا تعارف پیش کرتا ہے 16 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو
ستمبر 10، 2024
ہم Snapchat پر 16 اور 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے محدود بازاروں میں نئے تعارفی تجربے کی جانچ کا آغاز کر رہے ہیں جو اپنے تخلیق کردہ مواد ناظرین کے ایک بڑے حلقے کے ساتھ شیئر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہماری کمیونٹی کی رائے کی بنیاد پر، بڑے عمر کے نوجوان اپنے پروفائل کے اندر ایک نئے عوامی طور پر دیکھے جانے والے مواد کے صفحے پر مواد پوسٹ کرنے کے قابل ہوں گے جو سوچ سمجھ کر تحفظ کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ صلاحیتیں ہماری کمیونٹی میں آہستہ آہستہ متعارف کروائی جائیں گی۔
16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے Snapchat کے صارفین کے لیے مواد پوسٹ کرنا کس طرح مختلف ہے:
Snapchat پر پوسٹ کرنے کے دو بنیادی طریقے ہیں: ہماری مخصوص اسٹوری فارمیٹ اور مختصر دورانیے کی اسپاٹ لائٹس کی ویڈیوز کے ساتھ۔
اب 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے Snapchat صارفین جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں وہ عوامی اسٹوری پوسٹ کرسکتے ہیں یا اپنے پروفائل کے اندر عوامی طور پر دیکھے جانے والے مواد کے صفحے پر اسپاٹ لائٹس میں ویڈیو کا اشتراک کرسکتے ہیں جس میں اضافی حفاظتی اقدامات موجود ہیں۔ وہاں ، وہ اپنی پسندیدہ پوسٹوں کو ظاہر کرنے کے لئے اپنی کہانیاں اور اسپاٹ لائٹس کو محفوظ کرسکتے ہیں۔
ہم Snapchat صارفین کو ان کے بنائے ہوئے ہر مواد پر کنٹرول فراہم کرتے ہیں، جس میں جان بوجھ کر پوسٹ کرنے کے اختیارات شامل ہیں، تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ ہر Snap کا کہاں اشتراک کیا جائے، کون اسے دیکھ سکتا ہے، اور آیا یہ ان کے پروفائل میں محفوظ ہو یا نہیں۔ Snapchat پر، یہ ہمیشہ صرف ایک بار کا انتخاب نہیں ہوتا کہ آیا عوامی رہنا ہے یا نجی۔
ہم نے سخت حفاظتی اقدامات شامل کیے ہیں تاکہ بڑے عمر کے نوجوانوں کو یہ سکھایا جا سکے کہ ذمہ داری کے ساتھ عوامی طور پر مواد پوسٹ کرنے کا کیا مطلب ہے:
حقیقی دوستوں کے ساتھ مشغولیت کے لیے تیار کیا گیا: پہلے سے طے شدہ طور پر، تمام سنیپ چیٹرز صرف اپنے باہمی طور پر قبول شدہ دوستوں یا اپنے فون میں محفوظ کردہ رابطوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں۔ عوامی طور پر پوسٹ کرنے کے اختیارات کے ساتھ، بڑے عمر کے نوجوان اپنی عوامی کہانیوں پر ان لوگوں سے جو ان کی پیروی کرتے ہیں، کہانی کے جوابات وصول کر سکتے ہیں، لیکن ان جوابات سے براہ راست گفتگو میں مشغول نہیں ہو سکتے۔ جوابات کو تخلیق کار تک پہنچنے سے پہلے مقطر کیا جاتا ہے – اور یہ مقطر 16 اور 17 سال کی عمر کے اسنیپ چیٹرز کے لئے اور بھی سخت ہے۔ سنیپ چیٹرزکو جوابات کو مکمل طور پر بند کرنے کا اختیار بھی ہوتا ہے، یا مختلف اصطلاحات کو بلاک کرنے کا اختیار ہوتا ہے تاکہ وہ تعاملات کو احترام اور تفریح کے ساتھ برقرار رکھ سکیں۔ ان لوگوں سے آنے والے اسٹوری کے جوابات جو ان کی پیروی کرتے ہیں،سنیپ چیٹرز کی نجی بات چیتوں سے مکمل طور پر الگ رکھے جاتے ہیں جو ان کے چیٹ فیڈ میں ہوتی ہیں ااور ہمارے پاس اضافی حفاظتی اقدامات ہیں جو عوامی طور پر اشتراک کردہ مواد کو ایسے ناپسندیدہ دوست کی درخواستوں کے لیے ذریعہ بننے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں جو نوجوان کے حقیقی دوستوں کے نیٹ ورک کے علاوہ دوسرے بالغوں کی طرف سے آتی ہیں۔
محدود تقسیم: 16 اور 17 سال کے بچوں کی عوامی کہانیاں صرف ان اسنیپ چیٹرز کو تجویز کی جائیں گی جو پہلے سے ہی ان کے دوست یا پیروکار ہیں ، اور دیگر ان اسنیپ چیٹرز جن کے ساتھ وہ باہمی دوستوں کا اشتراک کرتے ہیں۔ یہ عوامی کہانیاں "Discover" میں وسیع تر کمیونٹی میں تقسیم نہیں کی جاتی ہیں، یہ ہماری ایپ کا وہ سیکشن جہاں سنیپ چیٹرز کو ذاتی طور پر ایسے مواد کو دیکھنے کا تجربہ ملتا ہے جو ان کے متعلقہ ہوتاہے۔
کم سے کم میٹرکس: 16 سے 17 سال کی عمر کے اسنیپ چیٹرز یہ نہیں دیکھیں گے کہ کتنے لوگوں نے ان کی کہانیوں یا اسپاٹ لائٹس کو 'پسند' کیا، تاکہ تخلیقی صلاحیت پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے اور عوامی طور پر منظوری کے میٹرکس جمع کرنے کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
فعال جائزہ: ہم سمجھتے ہیں کہ بڑے عمر کے نوجوانوں کو Snapchat کے مواد کے رہنما خطوط سے متعارف کروانے کی ضرورت ہو سکتی ہے، اور ہم Snapchat کے صارفین کو اس بات سے بچانا چاہتے ہیں کہ وہ کچھ ایسا پوسٹ نہ کریں جس کے بارے میں انہوں نے مکمل طور پر تسلی نہ کی ہو۔ ہم اسپاٹ لائٹ کی ویڈیوز کو وسیع پیمانے پر تجویز کیے جانے سے پہلے انسانی اور مشینی جائزے کے ذریعے فعال طور پر جانچتے ہیں۔
والدین کے کیے ٹولز : جلد ہی، ہمارے ایپ میں موجود والدین کے ٹولز کے مرکز، فیملی سینٹر، میں والدین یہ دیکھ سکیں گے کہ آیا ان کے 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کے پاس ایک فعال عوامی کہانی ہے یا انہوں نے کوئی مواد عوامی طور پر اپنے صفحے پر محفوظ کیا ہے۔ یہ نئ خصوصیت خاندانوں کو عوامی طور پر مواد کا اشتراک کرنے کا مطلب سمجھنے میں مدد کرنے اور ان کے لیے کیا صحیح ہے اس پر بات چیت کرنے کے لیے بنائ گئ ہے۔

آج، عوامی طور پر مواد پوسٹ کرنا – چاہے یہ ایک نئی ملازمت کی تازہ کاری ہو، یا حالیہ خاندانی تعطیلات کے دوران لیے گۓ Snaps ہوں – یہ ہمارے روزمرہ کے تجربے کا ایک عام حصہ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ نوجوانوں میں وسیع ڈیجیٹل بات چیت میں شرکت کرنے اور اپنی آواز، تخلیقی صلاحیت، اور ہنر کو شیئر کرنے کی زبردست خواہش ہے۔
ہم اس خود کا اظہار کرنے کے لیے 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے Snapchat کےصارفین کے لیے سوچ سمجھ کر بنائے گئے ٹولز کے ذریعے تقویت دینا چاہتے ہیں جو ہماری عزم کو اعلیٰ ترین حفاظتی اور رازداری کےمعیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پیش کرتے ہیں اور ہم اپنے جانچنے کے عمل سے سیکھنے کی بنیاد پر اس تجربے کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔