2021 کی پہلی ششماہی کے لیے ہماری شفافیت کی رپورٹ
22 نومبر 2021
2021 کی پہلی ششماہی کے لیے ہماری شفافیت کی رپورٹ
22 نومبر 2021
آج ہم 2021 کی پہلی ششماہی کے لیے اپنی شفافیت کی رپورٹ جاری کر رہے ہیں، جو اس سال 1 جنوری سے 30 جون تک کی مدت کا احاطہ کرتی ہے۔ حالیہ رپورٹس کی طرح یہ قسط اس مدت کے دوران عالمی سطح پر ہماری کمیونٹی کی ہدایات کی خلاف ورزیوں کے متعلق ڈیٹا کا اشتراک کرتی ہے؛ خلاف ورزیوں کے مخصوص زمروں میں ہمیں موصول ہونے والی اور نافذ کردہ مواد کی رپورٹس کی تعداد؛ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتوں سے ملنے والی درخواستوں پر کیسے ردعمل دیا؛ ملک کے لحاظ سے ہمارے کیے گئے نفاذ؛ Snapchat کے مواد کی خلاف ورزی دیکھے جانے کی شرح؛ اور پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے واقعات۔
ہم اس مدت میں اپنی رپورٹنگ میں کئی اپ ڈیٹس شامل کر رہے ہیں، بشمول ہماری کاروائیوں کے طرز عمل اور افادیت کے بارے میں مزید تفصیل فراہم کرنے کے لئے ہمارا جواب دینے کا اوسط وقت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں نوٹ کیا گیا ہے۔
ہر روز، ہمارے Snapchat کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے اوسطاً پانچ بلین سے زیادہ Snaps بنائی جاتی ہیں۔ 1جنوری سے 30 جون 2021 تک، ہم نے عالمی سطح پر مواد کے 6,629,165 ٹکڑوں کے خلاف ایکشن لیا جس میں ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ اس مدت کے دوران خلاف ورزی کرنے والا مواد دیکھنے کی شرح (VVR) 0.10 فیصد تھی، جس کا مطلب یہ ہے کہ Snap پر ہر 10,000 مرتبہ دیکھے جانے والے مواد میں 10 مرتبہ ایسا مواد شامل تھا جس نے ہماری رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے علاوہ ہماری طرف سے خلاف ورزیوں کی اطلاعات، خاص کر واضح طور پر جنسی مواد، ہراسانی اور غنڈہ گردی، غیر قانونی اور جعلی منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء پر ردعمل دینے کے وقت میں نمایاں بہتری آئی۔
بچوں سے جنسی زیادتی کے موادسے نمٹنے کے لیے ہمارا کام
ہماری کمیونٹی کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ حقیقی دوستوں کے ساتھ بات چیت کے لئے بنائے گئے پلیٹ فارم کے طور پر، ہم نے جان بوجھ کر Snapchat کو ایسے تیار کیا ہے کہ انجان لوگوں کے لئے نوجوان افراد کو تلاش کرنا مشکل ہو جائے۔ مثال کے طور پر Snapchatters ایک دوسرے کے دوستوں کی فہرستیں نہیں دیکھ سکتے اور پہلے سے طے شدہ سیٹنگز کے مطابق کسی ایسے شخص سے پیغام وصول نہیں کر سکتے جو پہلے سے دوست نہ ہو۔
ہم اپنی کمیونٹی کے کسی بھی رکن، خاص کر اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی بالکل برداشت نہیں کرتے، جو کہ غیر قانونی، ناقابل قبول اور ہماری کمیونٹی کی رہنما ہدایات کے تحت ممنوع ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر بدسلوکی کے انسداد، تعین اور خاتمے کی صلاحیتوں میں بہتری لاتے ہوئے ان خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے تندہی سے کام کرتے ہیں، اس میں بچوں کے جنسی استحصال کا مواد (CSAM) اور بچوں کا دیگر اقسام کا واضح جنسی مواد شامل ہے۔
ہماری اعتماد اور تحفظ کی ٹیمیں تعین کے فعال ٹولز، جیسا کہ فوٹو ڈی این اے اور بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر (CSAI) ملانے کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے CSAM کی معلوم غیر قانونی تصاویر اور ویڈیوز کی شناخت کرتی ہیں اور قومی مرکز برائے لاپتہ اور استحصال شدہ بچے (NCMEC) میں ان کی اطلاع دیتی ہیں۔ پھر NCMEC مقامی یا بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرتا ہے۔
2021 کی پہلی ششماہی میں ہم نے عالمی سطح پر اکاؤنٹس کی کل تعداد کے 5.43 فیصد پر CSAM کی موجودگی کے باعث نفاذ کی کاروائی کی۔ اس میں سے، ہمیں تقریبا 70 فیصد CSAM کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا اور ہم نے فعال طور پر ان کے خلاف ایکشن لیا۔ CSAM پھیلانے والے مربوط سپیم حملوں میں اضافے کے ساتھ مل کر فعال پتہ لگانے کی یہ صلاحیت اس رپورٹنگ کی مدت کے لیے اس زمرے میں قابل ذکر اضافہ کا باعث بنی۔
ہم نے تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ساتھ اپنی درون ایپ خصوصیات کے ساتھ اپنی شراکت کو بڑھانا جاری رکھا ہے تاکہ Snapchatters کو اجنبیوں سے رابطہ کرنے کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اور کسی بھی قسم کی تشویش یا بدسلوکی کے متعلق ہماری اعتماد اور تحفظ کی ٹیموں کو آگاہ کرنے کے لیے درون ایپ رپورٹنگ کا استعمال کیسے کیا جائے۔ مزید برآں ہم اپنے قابل اعتماد فلیگر پروگرام میں شراکت داروں کو شامل کرتے رہے ہیں جو تصدیق شدہ حفاظتی ماہرین کو ہنگامی حالات کی اطلاع دینے کے لئے خفیہ ذریعہ فراہم کرتا ہے، جیسا کہ جان کو لاحق فوری خطرہ یا CSAM پر مشتمل کیس۔ ہم حفاظتی تعلیم، فلاح و بہبود کے وسائل اور رپورٹنگ کی دیگر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ان شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ وہ Snapchat برادری کی مدد کر سکیں۔
غلط معلومات کے پھیلاؤ کے متعلق ہمارا طرز عمل
اس شفافیت کی رپورٹ میں احاطہ کیا گیا وقت مزید نمایاں کرتا ہے کہ عوام کو درست اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی کو یقینی بنانا کتنا ضروری ہے۔ ہم اپنے Snapchatters کی کمیونٹی کو جمہوری عمل، صحت عامہ اور کووڈ-19 کے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے باقاعدگی سے نئے ذرائع کا جائزہ لیتے ہیں اور ان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
2021 کی پہلی ششماہی میں ہم نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر کل 2,597 اکاؤنٹس اور مواد کے ٹکڑوں کے خلاف اپنی غلط معلومات کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث کاروائی کی، خلاف ورزیوں کی یہ تعداد گزشتہ اطلاع کی مدت کے مقابلے میں تقریبا نصف تھی۔ چونکہ ڈسکور اور Spotlight پر موجود مواد کی فعال نگرانی کے ذریعے بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کی تقسیم کا انسداد کیا جاتا ہے، ان میں سے اکثر خلاف ورزیاں نجی Snaps اور اسٹوریز میں کی گئی تھیں، اور ہمیں ان میں سے اکثر خلاف ورزیوں کا علم اپنی فعال نگرانی کی کوششوں کے علاوہ Snapchatters کی اطلاعات سے ہوا۔
ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ جب نقصان دہ مواد کی بات ہوتی ہے تو صرف پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے بارے میں سوچنا ہی کافی نہیں ہوتا - پلیٹ فارم کو اپنے بنیادی فن تعمیر اور پراڈکٹ کے ڈیزائن کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ شروع سے ہی Snapchat روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مختلف طور پر بنایا گیا تھا تاکہ قریبی دوستوں کے ساتھ بات کرنے کے ہمارے بنیادی استعمال کو سپورٹ کیا جائے - نہ کہ کھلی نیوز فیڈ کی طرح جہاں کسی کو بھی کچھ بھی کسی کو تقسیم کرنے کا حق حاصل ہے۔ Snapchat کا مرکزی ڈیزائن ہی چیزوں کے وائرل ہونے کو محدود کرتا ہے، جس سے ایسے مواد کی ترغیب ختم ہو جاتی ہے جو لوگوں کے بدترین احساسات کو ابھارے، اس طرح غیر قانونی اور نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ کے متعلق خدشات محدود ہو جاتے ہیں۔
یہ طریقہ کار بھی انتہا پسند مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمارے کام میں شامل ہوتا ہے۔ رپورٹنگ کی مدت کے دوران ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ مواد کی ممانعت کی خلاف ورزیوں پر پانچ اکاؤنٹس کو ہٹا دیا، جو کہ رپورٹنگ کی گزشتہ مدت کے مقابلے میں کچھ کم تھا۔ Snap میں ہم باقاعدگی سے اس جگہ کی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم پر بدسلوکی کے ممکنہ عوامل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری پلیٹ فارم کی بناوٹ اور گروپ چیٹ کے ڈیزائن کی فعالیت دونوں نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کرتی ہیں اور منظم کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ہم گروپ چیٹس پیش کرتے ہیں لیکن ان کا سائز محدود ہے، الگورتھمز ان کی تجویز نہیں دیتے اور جو شخص اس مخصوص گروپ کا رکن نہ ہو، وہ ہمارے پلیٹ فارم پر اسے تلاش نہیں کر سکتا۔
اس مدت کے دوران ہم نے اپنی کمیونٹی میں کووڈ-19 کے بارے میں صحت عامہ کی حقائق پر مبنی معلومات کو فعال طور پر فروغ دینا جاری رکھا، بشمول ہمارے ڈسکور کے ادارتی شراکت داروں کی کوریج کے ذریعے، عوامی سروس کے اعلانات (PSAs) کے ذریعے، اس کے علاوہ صحت عامہ کے اہلکاروں، ایجنسیوں اور طبی ماہرین کے ساتھ سوال و جواب کے ذریعے اور تخلیقی ٹولز، جیسا کہ افزودہ حقیقت کے لینز اور فلٹرز کے ذریعے -- ان سب کو Snapchatters کو صحت عامہ کی ماہرانہ رہنمائی کی یاددہانی کروانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس سال کے آغاز میں، جب امریکہ میں نوجوانوں کے لئے ویکسینز دستیاب ہوئیں تو ہم نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ ایک نیا اقدام شروع کیا تاکہ Snapchatters کو عام سوالات کے جوابات دینے میں مدد دی جائے اور جولائی میں ہم نے اسی کوشش کے لئے یوکے کی قومی صحت کی خدمت کے ساتھ شراکت داری کی۔
آگے بڑھتے ہوئے ہم آن لائن تحفظ، شفافیت اور کثیر شعبہ جاتی احتساب کا گہرا احساس کرنے والے کئی متعلقین کے لئے اپنی شفافیت کی اطلاعات کو مزید جامع اور مددگار بنانا جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم مسلسل تجزیہ کر رہے ہیں کہ ہم مضر مواد اور برے کام کرنے والوں سے مقابلہ کرنے کی مجموعی کوششوں کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں اور سکیورٹی اور تحفظ کے کئی شراکت داروں کے شکرگزار ہیں جو باقاعدگی سے ہمیں بہتری لانے میں مدد دیتے ہیں۔