ڈیجیٹل دنیا میں پرورش: Snap نے 'آن لائن تحفظ' کی گائیڈ [برطانیہ] جاری کی ہے
9 ستمبر 2024
جیسے جیسے اسکول کا نیا شروع سال ہوتا ہے! تو دوستوں کے درمیان، چاہے آن-لائن ہو یا آف-لائن، آپس کی خوشیوں اور ترقیوں کا بڑھنا کافی اہم ہوتا ہے۔
Snapchat نے UK کے انٹرنیٹ سیفٹی چیریٹی Childnet کے ساتھ مل کر والدین کے لیے ایک نیا گائیڈ تیار کیا ہے، تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ آن-لائن سیفٹی کے تحت، کھل کر اور مخلصانہ انداز میں بات کرسکیں۔
SnapSavvy گائیڈ دستیاب ہے
- جو آپ ابھی پڑھ کر مزید جان سکتے ہیںیہاں
Family Centre سمیت Snapchat کے سیفٹی ٹولز کے بارے میں جانیں! اپنے ٹین ایجرز کے ساتھ محفوظ اور مؤثر بات چیت کرنے سے متعلق،اس میں والدین کے لیے ٹپس اور گائیڈنیس شامل ہیں، تاکہ Snapchat کے سیفٹی ٹولز اور فیچرز جیسا کہ Family Centre کے بارے میں مزید جان سکیں۔
Snapchat کے جدید ترین ڈیجیٹل ویل-بینگ انڈیکس (DWBI) کی ابتدائی تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ والدین نے آن لائن خطرات سے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی کوششیں مزید بڑھا دی ہیں۔ یہ سروے چھ ممالک میں نوعمروں، نوجوانوں، اور والدین کے ڈیجیٹل تجربات پر مبنی تھا، جس میں تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل تھے۔
برطانیہ میں کئے گئے سروے کے مطابق، UK میں 44 فیصد والدین اب اپنے نوعمر ٹین-ایج بچوں سے آن-لائن سرگرمیوں سے متعلق باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد پوائنٹس کا نمایاں اظافہ ہے۔
آن-لائن سیفٹی اور سیکورٹی کے بارے میں اب نوعمر ٹین-ایجرز خود بھی باشعور اور آگاہ ہو رہے ہیں، جو کہ ایک مثبت تبدیلی ہے۔ جون 2024 کی DWBI تحقیق کے مطابق، 13 تا 17 سال عمر کے تقریباً دو تہائی 62 فیصد نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جب انہیں آن-لائن خطرات کا سامنا ہوا تو انہوں نے متعلقہ مدد حاصل کی — جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
تاہم، تحقیق میں ایک تشویشناک رجحان بھی سامنے آیا ہے: وہ یہ کہ نوعمر و نوجوان آن-لائن سنگین خطرات اور مسائل کے بارے میں اپنے والدین کو آگاہ کرنے سے کتراتے ہیں۔
مزید یہ کہ تقریباً 21 فیصد والدین نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کی آن-لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے متعلق غیر یقینی ہیں کہ وہ بچوں کی آن-لائن سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کیسے کرسکتے ہیں۔
آن-لائن سیفٹی کے لیے SnapSavvy گائیڈ ضرور پڑھیں!
اور مزید رہنمائی اور مفید ٹولز حاصل کرنے کے لیے ہماری مائیکرو سائٹ parents.snapchat.com وزٹ کریں۔