ہماری کمیونٹی کی حفاظت میں مدد کے لیے نئے فیچرز

25 جون 2024

آج ہم اپنی کمیونٹی کو آن لائن نقصانات سے مزید محفوظ رکھنے کے لیے نئے فیچرز کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہمارے ٹولز کے نئے مجموعے میں توسیع شدہ اندرون ایپ انتباہات، بہتر دوستی کے تحفظات، لوکیشن کا آسان اشتراک، اور بلاک کرنے میں بہتریاں شامل ہیں - یہ سب حقیقی دوست کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو Snapchat کو بہت منفرد بناتے ہیں۔

یہ توسیع شدہ فیچرز ہمارے جاری کام کے سلسلے کی کڑی ہیں جو Snapchat پر لوگوں سے رابطہ کرنا اجنبیوں کے لیے مشکل بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کسی ایسے فرد کو کسی کو میسج کرنے کی اجازت نہیں دیتے جنہیں وہ پہلے ہی دوست کے طور پر شامل نہیں کر چکے، یا ان کے فون کے روابط میں نہیں ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، سنیپ چیٹرز
کو لازمی فعال طور پر منتخب کرنا ہے کہ وہ کن کے ساتھ مواصلت کرتے ہیں۔

آج ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے مندرجہ ذیل ٹولز متعارف کروا رہے ہیں:

توسیعی اندرون ایپ انتباہات

گزشتہ نومبر، ہم نے ایک پاپ اپ انتباہ متعارف کروایا جب کسی نوعمر کو کسی ایسے شخص کی طرف سے میسج موصول ہوتا ہے جس کے ساتھ وہ پہلے سے ہی باہمی دوستوں کا اشتراک نہیں کرتا ہے یا ان کے رابطوں میں نہیں ہے۔ میسج کم عمر نوجوان افراد کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرتا ہے تاکہ وہ احتیاط سے غور کر سکیں کہ آیا وہ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں اور انہیں صرف ان افراد سے رابطہ کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہے جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں۔ لانچ کے بعد سے، اس فیچر نے لاکھوں سنیپ چیٹرز
کو اقدام کرنے کے لیے بااختیار بنایا ہے، یوں 12 ملین سے زیادہ بلاکس کی وجہ بنا ہے۔ 1

اب ہم ان اندرون ایپ انتباہات کو نئے اور جدید اشارے شامل کرنے کے لیے توسیع دے رہے ہیں۔ نوعمر افراد اب ایک انتباہی میسج دیکھیں گے اگر وہ کسی سے چیٹ موصول کرتے ہیں جسے دوسروں نے بلاک کیا یا اس کی رپورٹ کی ہے، یا کسی دوسرے خطے سے ہے جہاں نوعمر فرد کا نیٹ ورک عام طور پر موجود نہیں - ایسے اشارے کہ وہ شخص سکیمر ہو سکتا ہے۔

بہتر دوستی کے تحفظات

سابقہ طور پر ہم نے اشتراک کیا تھا کہ نوعمروں کو فوری ایڈ کریں یا تلاش کریں میں تجویز نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ان کے دوسرے فرد کے ساتھ متعدد مشترکہ روابط نہ ہوں۔ ہم اب دوستی کے نئے تحفظات شامل کر رہے ہیں جو ہمارے توسیعی اندرون ایپ انتباہات کے ساتھ مل کر، اجنبیوں کے لیے نوعمروں کو تلاش اور شامل کرنا مشکل بناتا ہے:

ہم دوستی کی درخواست کی ترسیل مکمل طور پر روکیں گے جب نوعمر ایسے کسی فرد سے دوستی کی درخواست حاصل کرتے یا بھیجتے ہیں جن کے ساتھ ان کے باہمی دوست نہیں ہوتے، اور اس فرد کی Snapchat تک ایسے مقامات سے رسائی کی تاریخ ہو جو عموماً دھوکے بازی کی سرگرمی سے منسلک کیے جاتے ہیں۔ اس کا اس سے قطع نظر اطلاق ہوتا ہے کہ آیا دوستی کی درخواست نوعمر نے بھیجی یا اسے کسی ممکنہ برے کردار کی طرف سے بھیجی گئی۔

مل کر لی گئیں یہ دو اپ ڈیٹس انتہائی جدید سیکسٹورژن کی دھوکے بازیوں جو مالی لحاظ سے تحریک پذیر برے کرداروں کی جانب سے انجام دی جاتی ہیں، عموماً امریکہ سے باہر ہوتی ہیں اور آن لائن پلیٹ فرامز کے امتزاج پر ممکنہ متاثرین سے تعامل کرتے ہیں اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو حل کرنے کے ہمارے کام کو جاری رکھتی ہیں۔

یہ اپ ڈیٹس ہماری آن لائن سیکسٹورژن کی جنگ میں ہمارے کام کے سلسلے کی کڑی ہیں: ہم نے کبھی عوامی دوستوں کی فہرستوں کی پیشکش نہیں کی (جنہیں سیکسٹورژن کی سہولت کاری کی اسکیموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، ہم سگنل پر مبنی نشاندہی استعمال کرتے ہیں تاکہ ایسے برے کرداروں کی نشاندہی اور انہیں نکال سکیں اس سے پہلے کہ ان کے پاس دوسروں کو ہدف بنانے کا موقع ہو، ہم نے عالمی تمام پلیٹ فارم کی تحقیق میں سرمایہ کاری کی ہے اور ہم اس جرم اور دیگر ممکنہ نقصانات کے خلاف جنگ کے لیے دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ہم اپنے تعلیمی وسائل سے سیکھنے میں سنیپ چیٹرز
کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جیسے کہ ہمارے اندرون ایپ سیفٹی اسنیپ شاٹ فنانشیل سیکسٹورژن پر، اور ہمارے پرائیویسی اور سیفٹی ہب پر۔

لوکیشن کا آسان اشتراک اور اضافی یاد دہانیاں

ہم تمام سنیپ چیٹرز
- بشمول نوعمروں - کو اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی اور رازداری کی سیٹنگز چیک کرنے کی یاد دہانیاں باقاعدگی سے بھیجتے ہیں اور سنیپ چیٹرز
کو اپنی لوکیشن صرف اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اب ہم مزید کثرت سے یاد دہانیاں متعارف کروا رہے ہیں تاکہ یقینی بنا سکیں کہ سنیپ چیٹرز
ہمیشہ باخبر ہوتے ہیں کہ وہ
کن دوستوں کے ساتھ Snap میپ پر اپنی لوکیشن کا اشتراک کر رہے ہیں۔ ہم لوکیشن کے آسان اشتراک کو بھی متعارف کروا رہے ہیں، جو سنیپ چیٹرز
کے لیے یہ چیز شخصی بنانا آسان کرتا ہے کہ ان کے کون سے دوست ان کی لوکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ ان اپ ڈیٹس کے ساتھ، سنیپ چیٹرز
کی ایک واحد منزل ہوتی ہے تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ واقعی کن دوستوں کے ساتھ اپنی لوکیشن کا اشتراک کر رہے ہیں، اپنی لوکیشن کی ترتیبات اپ ڈیٹ کر سکیں اور میپ سے اپنی لوکیشن ہٹا سکیں۔

ہمیشہ کی طرح، Snap میپ پر لوکیشن کا اشتراک کرنا ڈیفالٹ طور پر بند رہے گا، مطلب کہ سنیپ چیٹرز
کو زیادہ فعال طور پر انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ اشتراک کریں کہ وہ کہاں ہیں۔ اور سنیپ چیٹرز
اپنے محل وقوع کے بارے میں صرف اپنے موجودہ Snapchat کے دوستوں کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں - اپنی لوکیشن کے متعلق وسیع تر Snapchat کمیونٹی سے اپنی لوکیشن
کے اشتراک کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

بلاک کرنے میں بہتریاں

ہم نے طویل عرصے سے سنیپ چیٹرز کو ٹولز کی پیشکش کر رکھی ہے تاکہ اگر وہ مزید کسی کے ساتھ رابطے میں رہنے کے خواہشمند نہیں تو آسانی سے انہیں بلاک کریں۔ بعض اوقات، برے کردار نئے اکاؤنٹ تخلیق کرتے ہیں اور ان افراد سے رابطے کی کوشش کرتے ہیں جنہوں نے انہیں بلاک کیا ہوتا ہے۔ دھونس دھمکی اور ممکنہ دہرائی گئی ہراسانگی سے بچنے کی کوشش میں، ہم اپنے بلاک کرنے کے ٹولز میں بہتریاں متعارف کروا رہے ہیں: کسی یوزر کو بلاک کرنا اسی ڈیوائس پر تخلیق کردہ اکاؤنٹس سے نئی دوستی کی بھیجی گئی درخواستوں کو بھی بلاک کر دے گا۔

یہ نئے ٹولز ہمارے جاری اس عزم کے سلسلے کی کڑٰ ہیں تاکہ Snapchat کمیونٹی کی اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ایسے ماحول میں مواصلت میں مدد کی جائے جو ان کی حفاظت، رازداری اور بہبود کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم مزید حفاظتیں، ٹولز اور وسائل تخلیق کرنا جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہیں تاکہ اپنی کمیونٹی کے تحفظ میں مدد کریں۔

خبروں پر واپس جائیں

1

.Snap Inc کا اندرونی ڈیٹا، 1 نومبر 2023 - 30 جون 2024۔

1

.Snap Inc کا اندرونی ڈیٹا، 1 نومبر 2023 - 30 جون 2024۔