Snapchatters کو Fentanyl کے خطرات پر تعلیم دینا

19 جولائی 2021

پچھلے ہفتے، مراکز برائے امراض پر کنٹرول اور روک تھام (سی ڈی سی) نے نیا ڈیٹا شائع کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکہ میں منشیات کی زیادہ مقدار سے ہونے والی اموات ریکارڈ سطح تک بڑھ گئی ہیں - 2020 میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور پتہ چلا کہ یہ تیزی سے اضافہ فینٹینیل کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔ ، ایک مہلک مادہ، اور COVID-19 وباء سے پیدا ہوئے تناؤ سے اسے فروغ حاصل ہوا ہے۔

نوجوانوں کو فینٹینیل کے خطرات کے بارے میں آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک قومی تنظیم، سونگ فار چارلی (Song for Charlie) کے مطابق، ان میں سے بہت سی اموات صرف ایک ہی گولی لینے سے ہوتی ہیں جو ایک جائز نسخے کی دوائی کے طور پر چھپی ہوئی ہوتی ہیں، لیکن اصل میں جعلی تھی -- جس میں فینٹینیل شامل تھی۔ اور نوجوان لوگ، جو اکثر نسخے والی گولیوں جیسے Xanax اور Percocet کے ساتھ تجربہ کرتے ہیں، خاص کر خطرے کے زیر اثر ہوتے ہیں۔

ہم نے سب سے پہلے اس سال کے شروع میں سونگ فار چارلی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تاکہ فینٹینیل کی وباء کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور ان طریقوں کی نشاندہی کریں جن سے ہم اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں ایک تبدیلی لانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ آج وہ نوجوان افراد تک پہنچنے کے لیے -- ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز پر -- جہاں بھی وہ ہیں اور انہیں فینٹینیل پر مشتمل ان جعلی نسخے والی گولیوں سے درپیش پوشیدہ خطرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک نئی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔  ہم اپنی Snapchat کمیونٹی کو اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے Song for Charlie کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے شکر گزار ہیں۔

اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، ہمارے اندرون ملک نیوز شو، گڈ لک امریکہ، نے فینٹینیل کی وباء کے لیے ایک خصوصی قسط وقف کی جس میں Song for Charlie کے بانی، ایڈ ٹرنان کے ساتھ ایک انٹرویو پیش کیا گیا، جس نے اپنے 22 سالہ بیٹے چارلی کو ایک جعلی نسخے کی گولی کھانے کے بعد المناک طور پر کھو دیا تھا۔ آپ پوری قسط ذیل میں، یا ہمارے ڈسکور مواد کے پلیٹ فارم پر دیکھ سکتے ہیں۔  

اس کے علاوہ، Snapchatters اب ہمارے ڈسکور پلیٹ فارم پر Song for Charlie کے تیار کردہ PSAs کو دیکھ سکتے ہیں اور نئی افزودہ حقیقت (AR) لینز کا استعمال کر سکتے ہیں جس میں فینٹینیل کے خطرات سے متلعق اہم حقائق موجود ہیں۔ لینز اپنے قریبی دوستوں کو آگاہ اور مطلع کرنے میں مدد کے لیے مزید معلومات سے بھی منسلک ہے اور لوگوں سے "یونہی بغیر نسخہ گولیاں نہ لینے" کا عہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ابتدائی آغاز سونگ فار چارلی اور Snap کے مابین پائیدار شراکت داری میں پہلا آغاز ہے، جس میں ایپ میں موجود اضافی تعلیم اور عوامی آگاہی کے اقدامات شامل ہوں گے۔ 

جیسا کہ ہم آگاہی کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں، ہم Snapchat پر منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی بہتر طریقے سے روک تھام، اس کا پتہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو مضبوط کرنے کے تئیں بھی کام کر رہے ہیں۔ ہمارے رہنما اصول غیر قانونی نشہ آور ادویات کی فروخت یا فروغ کی ممانعت کرتے ہیں، اور جب ہم اس قسم کے مواد کا سراغ ملتا ہے یا ہمیں اس کی اطلاع دی جاتی ہے، تو ہماری ٹرسٹ اور سیفٹی ٹیمیں فوری کارروائی عمل میں لاتی ہیں۔ 

ہم منشیات سے متعلق اصطلاحات بشمول سلینگ یعنی بازاری الفاظ کو صارف ناموں سے یا Snapchat پر قابل تلاش ہونے سے بلاک کر دیتے ہیں، اور فریق ثالث کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، تازہ ترین زبان کے ساتھ ان بلاک کردہ فہرستوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ ہم منشیات کے لین دین کو تلاش کرنے اور روکنے کی دیگر صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ تصاویر، الفاظ، ایموجیز اور منشیات سے وابستہ اکاؤنٹس کے ممکنہ اشاروں کی شناخت کے لیے اپنے مشین لرننگ ٹولز کی بھی مسلسل تجدید کر رہے ہیں۔ 

ہم اپنی کمیونٹی کی اپنے اور اپنے دوستوں کے تحفظ میں مدد کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے تئیں پُرعزم ہیں، جبکہ ہم منشیات فروشوں اور منشیات سے متعلق آن لائن مواد سے لڑنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

نیوز پر واپسی