ہم آپ کی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں

ہماری خدمات کو سادہ اور استعمال میں آسان بنایا گیا ہے، لیکن ان کو برقرار رکھنے اور چلانے کے لیۓ بہت سارے کام کرنے پڑتے ہیں! ہماری مصنوعات کو طاقت دینے والے خصوصی عناصر میں سے ایک عنصر ایسی معلومات ہے جو یا تو مشترکہ ہوتی ہے یا بدیہی ہوتی ہے - لہذا جو معلومات ہم استعمال کرتے ہیں یہ چھوٹا سا واک تھروہے،اور کس طرح استعمال کرتے ہیں کہ متعلق بتاۓ گا۔

نئے فیچرز تخلیق کریں اور موجودہ فیچرز کو بہتر بنائیں

پہلا ٹھہراؤ: تخلیق۔ تفریحی، پرُتخیل نئی خصوصیات تیار کرنے کیلئے ہماری ٹیمیں مل کر کام کرتی ہیں۔ درحقیقت آپ واقعی صرف ہماری مصنوعات کا استعمال کرکے ہر دن ہماری ترقیاتی ٹیم کی مدد کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ہم ان فلٹرز اور لینزز کو دیکھتے ہیں جو Snapchaters زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ ہمیں آگے کیا بنانا چاہئے۔ ہم اسی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی بہت سی خصوصیات تیار کرتے ہیں، تاکہ ہم اپنے کھیل میں سر فہرست رہیں اور آپ کی پسند کی نئی چیزیں بناسکیں۔
ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لۓ ہمیشہ راستے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات، ہم تبدیل کردیں گے کہ کوئی خصوصیت کیسے کام کرتی ہے یا ایپ کس طرح دکھتی ہے۔ آپ کی معلومات ہمیں یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرسکتی ہے کہ ہمیں کس قسم کی بہتری لانا چاہئے۔ مثال کے طور پر، Snapchat سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ کس سے زیادہ بات کرتے ہیں،اس کی بنیاد پر، آپ کے بہترین دوست کون ہیں - لہذا ایپ انہیں، آپ کے ارسال کریں،اسکرین کے اوپری حصے میں رکھ سکتی ہے تاکہ آپ کے ساتھ Snapping کو آسان بنائیں۔ بہت سے Snapchatters کے اعداد و شمار کا مطالعہ کرنے سے ہمیں ان رجحانات کو دیکھنے میں مدد مل سکتی ہے جس طرح سے لوگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں بڑے پیمانے پر ، Snapchat کو بہتر بنانے کی ترغیب دینے میں مدد ملتی ہے!

چیزوں کو عمدہ اور برقرار رکھنا

اگلا: آپریشنز۔ ہماری مصنوعات کچھ معلومات کا اشتراک کرکے کام کرتی ہیں، جس کے بارے میں آپ ہمیں کہتے ہیں — جیسے کہ ایک Snap جسے آپ کسی دوست کو بھیجنا چاہتے ہیں یا Spotlight میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ مخصوص خصوصیات، جیسے Snap میپ، آپ کی لوکیشن کے اعداد و شمار کو نقشہ میں تلاش میں مدد کرنے اور دوستوں کے ساتھ اپنی لوکیشن کا اشتراک کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ویب سائٹ، لیزز، اور دوستوں کو دوسرے Snapchaters کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے بھی آپ Snapcode استعمال کرسکتے ہیں۔
چیزوں کو چلتے رکھنے کے لۓ، ہم اپنی مصنوعات اور خصوصیات کو استعمال کرنے کے طریقے پر بھی نگاہ رکھتے ہیں، رجحانات کا تجزیہ کرتے ہیں، اور آپ کی رائے کو سنتے ہیں تاکہ ان کو دن بہ دن بہتر بنانے میں مدد مل سکے! مثال کے طور پر، ہم تجزیہ کر سکتے ہیں کہ آپ کتنا وقت ایپ پر گزارتے ہیں، آپ کون سے فلٹرز یا لینزز سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور Spotlight مواد جو آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس سے ہماری کمیونٹی میں کیا چل رہا ہے اس کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے — اور ناشرین کو یہ جاننے دیتا ہے کہ لوگ کس مواد سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں!
ہم آپ کی کچھ معلومات کو اپنی مصنوعات کو تازہ ترین رکھنے میں مدد کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہمارا کیمرہ زیادہ سے زیادہ مختلف آلات پر اعلیٰ معیار میں ریکارڈ کر سکے۔ لہذا، اگر لانچ کے دن آپ نے نیا فون لیا ہے، تو ہم آپ کی ڈیوائس کی کارکردگی کو جانچ سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاۓ کہ ہم Snapchat کو بہتر کررہے ہیں!
اسی طرح، جب ہم ایپ کے نئے ورژن جاری کرتے ہیں تو، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یہ مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور ڈیوائسز پر ٹھیک طرح سے کام کرتا ہے۔ روزانہ ایک ارب سے زیادہ Snaps تیار اور شیئر ہوتے ہیں، لہذا ہم Snap کے حجم کا بھی تجزیہ کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنائیں کہ ہم ان سب کو جلدی اور محفوظ طریقے سے بھیج سکیں۔

اپنے تجربے کو ذاتی بنائیں اور چیزوں کو سیاق و سباق دیں

کوئی دو افراد ایک جیسے نہیں ہوتے، لہذا ہم آپ کی کچھ معلومات کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ آپ کے Snapchat کے تجربے کو خاص طور پر آپ کے مطابق بنایا جا سکے! مثال کے طور پر، ہم Spotlight مواد کو ذاتی بناتے ہیں جو آپ دیکھتے ہیں — لہذا اگر آپ کھیلوں میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں، تو آپ کو کھیلوں سے متعلق مزید مواد نظر آئے گا۔ یا، اگر آپ میری کہانی میں اپنے چھوٹے کتے کی Snaps پوسٹ کرتے ہیں، تو ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کتوں کو پسند کرتے ہیں اور آپ کو ایسا مواد دکھانے کی کوشش کریں گے جو آپ کی دلچسپیوں سے مطابقت رکھتا ہو!
ہم سرچ اسکرین کو بھی ذاتی نوعیت کا کرسکتے ہیں تاکہ ایسے دلچسپ مواد کو آپ کے لۓہائی لائٹ کرسکیں جس میں آپ کو دلچسپی ہو، اور آپ کوآپکی یادوں کا ذاتی جائزہ پیش کر سکیں اگر ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ کی سالگرہ ہے تو، ہم آپ کو اور آپ کے دوستوں کو منانے میں مدد کے لۓ ایک خصوصی لینز دے سکتے ہیں! آپ کے Snapchat کے تجربے کو واقعی انوکھا بنانے کے لۓ ہم اشتہارات ، تلاش ، فلٹرز ، Snap میپ اور لینز کو بھی ذاتی نوعیت کا بنا سکتے ہیں۔
ہم آپ کی تصویروں کو کچھ سیاق و سباق دینے میں مدد کے لئے بھی معلومات کا استعمال کرتے ہیں، جو اس پر مبنی ہوتا ہے کہ آپ کہاں ہیں اور آپ کے آس پاس کیا ہورہا ہے! اس میں وہ اسٹیکرز شامل ہیں جو آپ کے ایونٹ، جس پر آپ ہیں، کا وقت ، مقام ، موسم یا خصوصی لینز اور فلٹرز کو دکھا سکتے ہیں۔ نیز، ہم آپ کی یادوں کو ترتیب دینے کے لۓ اس معلومات کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ آپ کے لئے منظم رہیں کہ کب اور کہاں کھینچے گئے ہیں۔
ہم آپ کے تجربے کو کس طرح ذاتی بناتے ہیں اس بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم یہاں پڑھیں۔

ہماری خدمات کو محفوظ اور مستحکم رکھنا

ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ جب آپ ہماری خدمات استعمال کررہے ہو تو آپ زیادہ سے زیادہ محفوظ اور مستحکم رہیں، لہذا ہم آپ کی کچھ معلومات کو اپنی مصنوعات کے ان پہلوؤں کو بڑھانے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں! مثال کے طور پر، ہم آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے دوہری توثیق کرتے ہیں اور اگر ہمیں کوئی مشتبہ سرگرمی محسوس ہوتی ہے تو آپ کو ای میل یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں۔ ہم Snapchat پر بھیجے گئے یو آر ایل کو بھی اسکین کرتے ہیں تا کہ دیکھ سکیں کہ آیا یہ ویب صفحہ ممکنہ طور پر نقصان دہ تو نہیں، اور آپ کو اس کے بارے میں انتباہ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ اشتہارات فراہم کرنا

ہمارے خیال میں اشتہارات بہترین ہوتے ہیں جب وہ متعلقہ ہوں — مشتہرین انہیں ترجیح دیتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ آپ بھی انھیں بہت پسند کریں گے۔ لہذا، ہم آپ کے بارے میں حاصل کی گئ کچھ معلومات کو صحیح وقت پر صحیح اشتہارات کو آزمانے اور منتخب کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے ویڈیو گیمز کے چند اشتہارات پر کلک کیا ہے تو، ہو سکتا ہےہم ان اشتہاروں کو جاری رکھیں! لیکن ہم آپ کی معلومات کو آپ کو ان اشتہارات سے بچانے کے لۓ بھی استعمال کرتے ہیں جوشاید آپ کو پسند نہیں ہوں گے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ٹکٹنگ سائٹ ہمیں بتاتی ہے کہ آپ پہلے ہی کسی فلم کے ٹکٹ خرید چکے ہیں — یا اگر آپ نے انہیں Snapchat کے ذریعے خریدا ہے — تو ہم آپ کو اس کے اشتہارات دکھانا بند کر سکتے ہیں۔ مزید جانیے۔

آپ تک رسائی

بعض اوقات ہم آپ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں تاکہ آپ کو نئی خصوصیات کی جھلکی دکھا سکیں جو کہ ہم جاری کرنے جا رہے ہیں، اسکی تشہیر، اور اس طرح کی دوسری چیزیں۔ مثال کے طور پر، ہم نے بہت سے ۔Snapchaters کو ایک چیٹ بھیجا تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ گروپ ویڈیو چیٹ شروع کردی گئ ہے۔ ہم بنیادی طور پر ایپ میں یہ کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ہم آپ کو ای میل، ٹیکسٹ میسج بھیجیں گے یا دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے آپ سے بات چیت کریں گے۔ جب آپ ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات کا استعمال کرتے ہیں یا آپ کو ان پیغامات یا درخواستوں کے بارے میں یاد دلانے کے لیے جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں یقینی طور پر خودبھی سپیم (فضول کے) پسند نہیں ہے، اس لیے ہم اپنے بھیجے گئے ای میلز اور پیغامات کو محدود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہماری شرائط اور پالیسیوں کا نفاذ کرنا

آخری زمرہ قانونی ہے۔ یہ عام طور پر انتہائی بیزارکُن زمرہ ہوتا ہے، لیکن یہ ایک اہم درجہ رکھتا ہے! کچھ معاملات میں، ہم آپ کی معلومات کو قانونی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، جب Snapchat یا ہماری کسی اور خدمات پر غیر قانونی مواد شائع کیا جاتا ہے ، تو ہمیں اپنی سروس کی شرائط اور دیگر پالیسیاں نافذ کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کچھ معاملات میں ، ہم قانون نافذ کرنے والی درخواستوں کے ساتھ تعاون کرنے یا اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لۓ آپ کی معلومات کا استعمال یا اشتراک کرسکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ہماری شفافیت کی رپورٹ دیکھیں۔