ایوان اسپیگل کی سینیٹ کے اجلاس میں گواہی ترسیل کی گئ

31 جنوری 2024

آج، ہمارے شریک بانی اور سی ای او ایون اشپیگل نے دیگر ٹیکنالوجی والے پلیٹ فارمز کے ساتھ مل کر امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کے سامنے گواہی دی۔ آپ کمیٹی کے سامنے ایون کی پیش کردہ مکمل زبانی گواہی ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔

***

چیئرمین ڈربن، رینکنگ ممبر گراہم، اور کمیٹی کے ممبران، اس سماعت کے انعقاد اور آن لائن بچوں کی حفاطت کے لیے اہم قانون سازی کی طرف پیش رفت کرنے پر آپ کا شکریہ۔

میں ایون سپیگل، Snap کا شریک بانی اور سی ای او ہوں۔

ہم نے Snapchat تخلیق کی ہے، ایک آن لائن سروس جسے دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ افراد اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ بات چیت
کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے افراد Snapchat تخلیق کیے جانے سے پہلے سے آن لائن بچوں کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں، اور ہم آپ کے طویل مدتی استقلال اور اپنی کمیونٹی کو مھفوظ رکھنے میں مدد کے لیے مل کر کام کرنے میں آپ کی آمادگی کے شکر گزار ہیں۔

میں آن لائن نقصانات کے متاثرین اور اہل خانہ کی قربانی کو تسلیم کرتا ہوں جو آج یہاں ہیں جنہوں نے اپنے عزیز سے محرومی کا غم جھیلا ہے۔

الفاظ اس گہرے غم کو بیان کرنے سے قاصر ہیں جو میں محسوس کرتا ہوں کہ ایک سروس جسے ہم نے لوگوں کو خوشی اور لطف فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا اسے نقصان پہنچانے کے لیے غلط استعمال کیا گیا ہے۔

میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں۔

میں ان بہت سے خاندانوں کی کاوشوں کو بھی سراہنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان مسائل پر آگہی بیدار کرنے، تبدیلی پر زور دینے اور قانون سازوں کے ساتھ کوپر ڈیوس ایکٹ جیسی اہم قانون سازی پر اشتراک کرنے کے لیے کام کیا ہے، جو زندگیاں بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

میں نے Snapchat اپنے شریک بانی بوبی مرفی کے ساتھ تب بنانا شروع کی تھی جب میں بیس سال کا تھا۔ ہم نے Snapchat کو ایسے کچھ مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا جن کا ہم تب تجربہ کرتے تھے جب ہم ٹین ایجرز تھے۔

ہمارے پاس سوشل میڈیا کا متبادل نہیں تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ آن لائن شیئر کردہ تصاویر مستقل، عوامی اور مقبولیت کے اعداد و شمار، ان پر قابلِ اطلاق تھے۔ یہ بہت اچھا محسوس نہیں ہوتا تھا۔

ہم نے Snapchat کو مختلف بنایا تھا کیونکہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ایک نئے طریقے سے بات چیت کرنا چاہتے تھے جو تیز، پرلطف اور نجی ہو۔ ایک تصویر کے کئی رخ ہوتے ہیں لہٰذا لوگ Snapchat پر تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔

آپ کے دوستوں کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرنے پر ہمارے کوئی عوامی لائکس یا تبصرے نہیں ہوتے۔

Snapchat ڈیفالٹ طور پر نجی ہے، مطلب یہ کہ لوگوں کو دوستوں کو شامل کرنے کے لیے اور ان سے کون رابطہ کر سکتا ہے یہ منتخب کرنے کے لیے انتخاب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب ہم نے Snapchat بنائی تو ہم نے اپنی سروس کے ذریعے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیفالٹ طور پر ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کیا تھا۔

پہلے کی نسلوں کی طرح جنہوں نے فون کالز کے ذریعے رازداری کا لطف اٹھایا تھا، جو ریکارڈ نہیں کی جاتی تھیں، ہماری نسل نے Snapchat کے ذریعے لمحات کو شیئر کرنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا ہے ہو سکتا ہے کہ تصویر کامل نہ ہو لیکن مستقلیت کے بغیر جذبات آگے پہنچاتی ہے۔

اگرچہ Snapchat میسجز ڈیفالٹ طور پر ڈیلیٹ کیے جاتے ہیں، مگر ہم سب کو آگاہ کرتے ہیں کہ تصاویر اور ویڈیوز وصول کنندہ کی جانب سے محفوظ کی جاسکتی ہیں۔

جب ہم غیر قانونی یا ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد پر کارروائی کرتے ہیں، ہم ایک طویل مدت کے لئے ثبوت برقرار رکھتے ہیں، جو ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات میں سپورٹ کرنے اور مجرمین کو کٹہرے میں لانے میں مدد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Snapchat پر نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لیے، ہم خود کار طریقے کار اور انسانی جائزے کے امتزاج کا استعمال کر کے اپنی سروس پر تجویز کردہ مواد کی منظوری دیتے ہیں۔

ہم اپنے مواد کے اصول و ضوابط کا تمام اکاؤنٹس پر تواتر سے اور منصفانہ طور پر اطلاق کرتے ہیں۔ ہم اپنے نفاذ کاری کے نمونے کوالٹی اشورنس کے ذریعے چلاتے ہیں تاکہ توثیق کریں کہ ہم اسے درست طور پر انجام دے رہے ہیں۔

ہم زیادہ فعال طور پر بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے معروف مواد، منشیات سے متعلقہ مواد، اور دیگر اقسام کے نقصان دہ مواد کے لیے اسکین بھی کرتے ہیں، ایسے مواد کو ہٹاتے ہیں، غیر فعال کرتے ہیں اور جارحانہ اکاؤنٹس کی ڈیوائس بلاک کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ثبوت محفوظ کرتے ہیں، اور متعلقہ حکام کو مزید کارروائی کے لیے مخصوص مواد کی اطلاع دیتے ہیں۔

گزشتہ سال ہم نے قومی مرکز برائے لاپتہ و استحصال شدہ اطفال کو 690,000 رپورٹس کی تھیں جن کی بدولت 1,000 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ہم نے منشیات سے متعلق 2.2 ملین مواد کے ٹکڑوں کو ہٹایا اور 705,000 متعلقہ اکاؤنٹس کو بلاک کیا۔

ہماری سخت رازداری کی سیٹنگز، مواد کی نگرانی کی کوششوں، فعال تفتیش، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود، لوگوں کے آن لائن سروسز استعمال کرنے پر بری چیزیں واقع ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ہمارا ماننا ہے کہ تیرہ سال سے کم عمر افراد Snapchat پر بات چیت
کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ہم iPhone اور Android پر ڈیوائس کی سطح کے والدین کے کنٹرولز استعمال کرنے کے حوالے سے والدین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم انہیں اپنے گھر میں بھی استعمال کرتے ہیں اور میری بیوی ہر اس ایپ کو منظور کرتی ہے جسے ہمارا تیرہ سالہ ڈاؤن کرتا ہے۔

ایسے والدین کے لیے جو زیادہ وضاحت اور کنٹرول چاہتے ہوں، ہم نے Snapchat میں فیملی سینٹر بنایا ہے جہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا نوعمر کس سے بات کر رہا ہے، رازداری کی سیٹنگز کا جائزہ لے سکتے ہیں اور مواد کی حدود سیٹ کر سکتے ہیں۔

ہم نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے ایکٹ اور کوپر ڈیوس ایکٹ جیسی قانون سازی کے حوالے سے کمیٹی کے اراکین کے ساتھ سالہا سال کام کیا ہے جس کی حمایت کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ میں بچوں کے آن لائن تحفظ کی قانون سازی کے لیے وسیع تر انڈسٹری کی سپورٹ کی حوصلہ افزائی چاہتا ہوں۔

کوئی قانون سازی کامل نہیں ہوتی لیکن کچھ اصول و ضوابط کا ہونا کسی کے نہ ہونے سے بہتر ہے۔

لوگوں کے تحفظ کے لیے زیادہ تر کام جو ہم کرتے ہیں جو ہماری سروس استعمال کرتے ہیں ہمارے پارٹنرز کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں وہ پوری انڈسٹری، حکومت، غیر نفع بخش تنظیموں، این جی اوز، اور بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فرسٹ رسپانڈرز جنہوں نے اپنی زندگیاں لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔

میں اپنے ملک اور دنیا بھر میں مجرمین کو اپنے جرائم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے آن لائن سروسز استعمال کرنے سے روکنے کی غیر معمولی کوششوں کے لیے نہایت شکرگرزا ہوں۔

میں ان مواقع کے لیے دل و جان سے مشکور ہوں جو اس ملک نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو فراہم کیے ہیں۔ میں وطن کے لیے کچھ کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کی ایک بھاری ذمہ داری محسوس کرتا ہوں اور میں آج یہاں اس انتہائی اہم جمہوری عمل کے حصے کے طور پر موجود ہونے پر مشکور ہوں۔

ممبرانِ کمیٹی، میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ ہم آن لائن تحفظ کے لیے حل کا حصہ ہوں گے۔

ہم اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالیں گے اور ہم بہتری کے لیے مسلسل کام کریں گے۔

آپ کا شکریہ اور میں آپ کے سوالات کے جواب دینے کا منتظر ہوں۔

نیوز پر واپسی