سنیپ چیٹرز کو اپنے حقیقی دوستوں کے ساتھ محفوظ طریقے سے بات کرنے میں مدد کرنا

17 جنوری 2024

شروع سے ہی، ہم نے Snapchat کو دیگر روایتی سوشل میڈیا سے مختلف بنانے کے لئے ڈیزائن کیا ہے تاکہ ایسے بہت سے دباؤ کے بغیر قریبی دوستوں اور خاندان والوں سے رابطہ قائم کرنے میں لوگوں کی مدد کی جا سکے جنہیں وہ دیگر پلیٹ فارمز پر محسوس کرتے ہیں۔ زیادہ تر نوجوان اپنے دوستوں کے چھوٹے حلقوں سے بات کرنے کے لئے Snapchat کو پیغام رسانی کی خدمت کے طور پر استعمال کرتے ہیں،بجائے اس کے کہ کم واقفیت والوں کا بڑا نیٹ ورک بنایا جاے یا لوگوں کے بڑے گروہوں کے ساتھ خیالات کا اشتراک کیا جاے۔ مثال کے طور پر ، امریکی کم عمر نوجوانان اوسطاً صرف پانچ دوستوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے Snapchat کا استعمال کرتے ہیں۔

ہمارا مقصد Snapchat استعمال کرنے والے تمام افراد – اور خاص طور پر 13-17 سال کی عمر کے ہماری کمیونٹی کے سب سے کم عمر ارکان کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ حفاظت اور رازداری کے لئے ہمارا نقطہ نظر ہمارے پلیٹ فارم کے منفرد ڈیزائن سے شروع ہوتا ہے اور اس میں نوعمر سنیپ چیٹرز کے لئے اضافی حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

چونکہ آن لائن خطرات کا ارتقا جاری ہے، اس لیے ہم تسلسل کے ساتھ ان حفاظتوں کا جائزہ لیتے اور انہیں مضبوط بناتے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • ناپسندیدہ رابطوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنا۔ جب کوئی کم عمر نوجوان Snapchat پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ بات چیت کر رہا ہو، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کوئی ایسا شخص ہو جسے وہ واقعی جانتے ہوں، لہٰذا ہم کسی اجنبی کا انہیں ڈھونڈ پانا مشکل بنا دیتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ہم:

    • دو افراد کا براہ راست مواصلت شروع کر سکنے سے پہلے ایک دوسرے کو دوست کے طور پر قبول کرنا یا پہلے سے فون کے رابطوں میں موجود ہونا درکار ہوتا ہے۔

    • نوعمروں کو تلاش کے نتائج میں تصادفی طور پر کسی دوسرے شخص کے سامنے آنے سے روکنا جب تک کہ وہ ان کے دوست نہ ہوں یا مشترک رابطے نہ ہوں۔

    • نوجوانوں کو اگر کوئی ایسا شخص جو مشترک دوست نہ ہوں، ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کرے، تو انہیں ایک پاپ اپ وارننگ دی جاتی ہے۔

  • عوامی اور سماجی موازنہ کی خصوصیات کو محدود کرنا۔ Snapchat اسلئے موجود ہے تاکہ لوگ اپنے اصل دوستوں کے ساتھ اپنی حقیقی شناخت کو آرام سے بیان کر سکیں، بالکل اسی طرح جیسے وہ حقیقی زندگی میں بات چیت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ Snapchat ایک لامتناہی فیڈ کے لئے نہیں ہے، اور پیغامات پہلے سے طے شدہ طور پر حذف ہوجاتے ہیں تاکہ لوگوں کے ذاتی طور پر یا فون پر بات کرنے کے طریقے کی نقل کی جاسکے۔ اس کے علاوہ، ہم:

    • جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو عوامی تبصرے یا لائکس کی پیشکش نہیں کرتے۔

    • عوامی گروہوں کی سفارش نہیں کرتے ، جو حادثاتی طور پر نقصان دہ طرز عمل کے سامنے آنے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

    • عوامی دوستوں کی فہرستیں پیش نہیں کرتے۔

  • مواد کی مضبوط نگرانی۔ Snapchat پر کیا پوسٹ کیا جاتا ہے یا کس کی توسیع کی جا سکتی ہے اس کے بارے میں ہمارے پاس سخت قوانین ہیں۔ مثال کے طور پر، اس سے پہلے کہ مواد اسپاٹ لائٹ پر ایک بڑے سامعین تک پہنچ سکے ، یہ انسانی اور خودکار جائزے سے گزرتا ہے۔ ہم ایپ پر لائیو اسٹریمنگ کی پیشکش نہیں کرتے اور ہم غلط معلومات یا نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے کے لیے الگورتھمز کو پروگرام نہیں کرتے۔ کم عمر نوجوانوں کو نامناسب عوامی مواد سے زد پذیر ہونے سے بچانے میں مدد کے لیے ہم اس کے علاوہ:

    • ایسے مواد کو ہٹا دیتے ہیں جو ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

    • اپنے تجویز آمیز اور حساس مواد کو کم عمر نوجوانوں کے لیے فلٹر کر کے نکال دیتے ہیں۔

    • والدین کو فیملی سینٹر کے ٹولز کا استعمال کر کے اپنے کم عمر نوجوانوں کے لیے کہیں زیادہ سخت مواد کے کنٹرولز سیٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

  • Snapchat استعمال کرنے والوں کی معاونت کے لیے فوری اقدام اٹھانا ہم عام ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں جو کسی Snapchat استعمال کرنے والے فرد کو کسی دوسرے اکاؤنٹ کو فوراً بلاک کرنے اور تشویش والے مواد یا اکاؤنٹس کی اطلاع ہمیں دینے کی اجازت دیتا ہے۔ ہماری عالمی ٹیم ہے جو ہمیں موصول ہونے والی ہر اطلاع کا جائزہ لینے اور فوری اقدام اٹھانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جاننا ضروری ہے کہ:

    • چونکہ Snapchat پر گفتگو ڈیفالٹ طور پر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں، مگر ہم اکثر ڈیٹا واپس حاصل کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات سپورٹ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب ہم غیر قانونی رویے پر مشتمل مواد ہٹاتے ہیں، تو ہم اسے ایک توسیعی مدت کے لیے برقرار رکھتے ہیں۔

    • اطلاع دینا نہایت اہم ہے - یہ ہمیں تشویش والے مواد کا فوری جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر ہم اسے اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا پائیں، تو ہم اسے ہٹائیں گے۔ ہمیں اطلاع دینے کے لیے آپ کے پاس Snapchat اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں - ہم ایسے آن لائن ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں جو والدین سمیت کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔

    • ایسی صورتوں میں جہاں کسی کی زندگی کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہو، ہم نہایت فعال طور پر واقعے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کو آگاہ کریں گے۔

  • والدین کے لیے ٹولز اور وسائل۔ جیسے Snapchat کو حقیقی دنیاوی انسانی رویوں کی سپورٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اسی طرح ہم ان-ایپ ٹولز کی والدین کو پیشکش کرتے ہیں جو ہم نے بنائے ہیں تاکہ والدین جس طرح سے حقیقی زندگی میں حفاظت کے متعلق گفتگو کرنے کے عادی ہیں اس انداز کو منعکس کیا جا سکے۔ ہمارا فیملی سینٹر والدین کو اجازت دیتا ہے کہ:

    • دیکھیں کہ ان کے کم عمر نوجوان بچے کس کے دوست ہیں اور وہ کتنی کثرت سے بات کر رہے ہیں، لیکن ان کی گفتگو کے اصل پیغامات نہیں۔

    • Snapchat استعمال کرنے والے ایسے کسی دوسرے فرد کی براہ راست ان ٹولز سے اطلاع دیں جس کے بارے میں وہ تشویش رکھ سکتے ہیں۔

    • اپنے کم عمر نوجوان بچوں کی رازداری اور حفاظت کی سیٹنگز دیکھیں۔


ہم سب اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ اب آن لائن گزارتے ہیں اور ہم آن لائن خطرات سے آگاہ ہونے اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے میں کم عمر نوجوانوں اور والدین دونوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا کام یہاں کبھی بھی ختم نہیں ہوگا، اور ہم کئی ماہرین، حفاظتی گروپوں، اور ان والدین کے شکرگزار ہیں جو ہماری حفاظتوں، ٹولز اور وسائل کو باخبر بنانا جاری رکھیں گے۔

نیوز پر واپسی