SMMA کے تحت، 16 سال سے کم عمر کے آسٹریلوی صارفین کو بعض سروسز پر لازماً اکاؤنٹس نہیں رکھنا چاہیئے۔
ہمارے پاس آپ سے متعلق جو معلومات موجود ہیں، ان کی بنیاد پر ہم یہ جائزہ لینے کے لیے اقدامات کریں گے کہ آیا آپ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے۔ اس میں آپ کے درج ذیل کوائف شامل ہیں:
استعمال کی معلومات (اس امر سے متعلق طرز عمل پر مبنی معلومات کہ آپ Snapchat کے ذریعے کس طرح بات چیت کرتے ہیں – مثال کے طور پر، آپ کون سے لینسز دیکھتے اور ان کا اطلاق کرتے ہیں، آپ کی پریمیم سبسکرپشنز، وہ اسٹوریز جو آپ دیکھتے ہیں، اور آپ دیگر Snapchat صارفین کے ساتھ کتنی بار تعامل کرتے ہیں)
مواد کی معلومات (آپ کے تخلیق یا فراہم کردہ مواد سے متعلق معلومات، کیمرہ اور تخلیقی ٹولز کے ساتھ آپ کی مشغولیت، My AI، اور metadata کے ساتھ آپ کے تعاملات – مثال کے طور پر، بذاتِ خود مواد سے متعلق معلومات جیسا کہ اسے کب اور کس وقت پوسٹ کیا گیا اور اسے کس نے دیکھا)
دوستی کی معلومات، جس میں آپ کے Snapchat کے دوستوں کی عمر شامل ہے۔
اگر آپ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، تو ہم آپ سے Snapchat تک رسائی جاری رکھنے کے لیے اپنے فریقِ ثالث فراہم کنندہ k-ID سے عمر کی اضافی توثیق کے اقدامات پورے کرنے کا بھی مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ان اقدامات سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے ہیلپ پیج سے رجوع کریں۔
ذاتی معلومات کی جمع کاری کو کم سے کم کرنے کے لیے، Snap کو صرف "ہاں/نہیں" پر مبنی بائنری نتیجہ موصول ہو گا کہ آیا آپ کی عمر 16 سال سے زائد ہے، اور اگر مناسب ہوا تو اس نتیجے کا استعمال آپ کو Snapchat تک مسلسل رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اگر نتیجے سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے، تو آپ کا اکاؤنٹ لاک کر دیا جائے گا۔ ہمیں آپ کے چہرے کے اسکینز، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، یا k-ID کے توثیقی عمل کے دوران آپ کی جانب سے فراہم کردہ کوئی بھی دیگر ذاتی معلومات موصول نہیں ہوں گی۔
ہم قابل اطلاق قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کے لیے یہ اعلامیہ اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔